Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاروبار میں ترقی اور رزق میں برکت کا آزمودہ ترین عمل

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

اسم محمدﷺ کی برکات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری تین بیٹیاں ہیں‘رزق کے حوالے سے بھی بہت پریشانی تھی جس کی وجہ سے کافی پریشانی بھی تھی۔ پھر ہم نے دو عمل کیے جن کی برکت سے اللہ نے دستر خوان وسیع کردیا ہے‘ رزق میں برکت ہے‘ غیبی رزق مل رہا ہے۔اب میں وہ اعمال بتاتا ہوں جن کی برکت سے اللہ ہمارا رزق وسیع کردیا۔ پہلا عمل: اس مرتبہ جب میری اہلیہ امید سے ہوئی تو ہم نے نیت کی تھی کہ اے اللہ تو ہمیں بیٹا عطا کر ہم اس کا نام ’’محمد‘‘ رکھیں گے۔ ابھی حمل کو پانچ ماہ ہی ہوئے تھے کہ ہمارا موٹرسائیکل پر مرید کے جی ٹی روڈ پر شدید ایکسیڈنٹ ہوا اور ہم میاں بیوی اور بچے بال بال بچ گئے اور ڈاکٹر بہت حیران تھے کہ حمل کیسے محفوظ رہ گیا؟ لیکن مجھے اسی وقت یقین ہوگیا تھا اب اللہ تعالیٰ ہمیں بیٹا ’’محمد‘‘ عطا فرمائیں گے اور اسی نام کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے سب کچھ محفوظ رکھا۔ پھر الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت خوبصورت بیٹا عطا فرمایا اور ہم نے اس کا نام محمد رکھا ہے اور یقین جانیے! اس نام کی ایسی برکت ہے کہ بچہ ماشاء اللہ بالکل تنگ نہیں کرتا اور بیماریوں سے بھی محفوظ ہے اور ہمارا رزق بھی بہت وسیع ہوگیا ہے اور گھر میں برکت اور سکون ہے۔ یہ سب کچھ اس نام محمد کی برکت ہے کیونکہ اس نام سے اللہ کریم بھی محبت کرتا ہے۔ ایک مولانا صاحب سے میں نے سنا کہ ہمارے نبی کریم ﷺ نے اپنی مبارک زندگی میں کافی صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بچوں کا نام محمد رکھا تھا۔
دوسرا عمل: میں نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ

اور ہر کھانے کے بعد مرتبہ سورۂ اخلاص اور تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھتا ہوں اور اس کی برکت سے ایسا غیبی رزق ملتا ہے کہ جہاں سے گمان بھی نہیں ہوتا وہاں سے بھی لوگ خود فون کرکے آرڈر دیتے ہیں۔ کاروبار میں خوب ترقی ہورہی ہے‘ ساری مالی پریشانیاں‘ رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔ یہ سب کچھ اللہ کی عطا اور اعمال کی برکت ہے بے شک زندگی مال سے نہیں اعمال سے بنتی ہے۔ (عرفان‘ لاہور)

اللہ تعالیٰ نے گھر کے حالات بدل دئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کی نسلوں کو سدا شادو آباد رکھے۔ اللہ کریم آپ کو دنیا و آخرت کی تمام نعمتوں او ر عزتوں سے نواز دے۔محتر م حضرت حکیم صاحب! ہمارے گھر کے حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ ماہنامہ عبقری میں ایک مرتبہ ایک وظیفہ پڑھا اور اسی کو اپنا لیا۔ ہم حیران رہ گئے جب سے وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہمارے گھر کے حالات بدلنا شروع ہوگئے‘اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے‘ اللہ تعالیٰ کی محبت مل گئی اور اسے دنیا و آخرت کے مسائل حل ہونے کا یقین ہوگیا۔ ہمارے معاشی حالات کی تنگی کا ایک اور بڑا سبب ہمارے بڑے بھائی کی نوکری کا تھا‘ عرصہ دو سال سے بڑا بھائی بے روزگار تھے‘ جب سے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے کہ میرے بھائی کو اللہ تعالیٰ نے اس وظیفے کی برکت سے بہترین نوکری سے نواز دیا ہے۔ ان شاء اللہ باقی تمام مسائل بھی اللہ کریم اپنے نام کی برکت سے ان شاء اللہ حل فرمادیں گے۔ درج ذیل ہے:۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 458 reviews.