محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ ٹوٹکہ میں نے ایک کتاب میں پڑھا اور اس کو آزمایا بھی ‘ مجھے جریان کی شکایت تھی جو کہ اس ٹوٹکہ سے بالکل ٹھیک ہوگیا‘ ایسا مریض جس کو جریان ہو وہ کھانا کھا کر ہاتھوں کو بغیر دھوئے بیت الخلاء میں پیشاب کرکے استنجا کرے‘ اس کا جریان ٹھیک ہوجائے گا۔پہلے مجھے بھی اس ٹوٹکہ پر یقین نہ آیا ‘ میں علاج کروا کروا کر تنگ آچکا تھا‘ میں نے سوچا چلو اس کو بھی آزما کر دیکھتے ہیں ‘جب میں نے چند دن یہ ٹوٹکہ آزمایا تو میں حیران رہ گیا ۔ اس سے واقعی صحت ملتی ہے۔ قارئین! اس ٹوٹکہ کو معمولی ہرگز نہ جانیے بس ایک مرتبہ آزمالیجئے اس کی طاقت کا اندازہ آپ کو خود ہی ہوجائے گا۔(پوشیدہ)
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں