Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خدارا! میرے خاوند کوٹھیک کردیں | کاش!قد بڑھے اور چہرہ خوبصورت ہو | بالوں کا گرنا کوئی تو رکوا دے

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

خدارا! میرے خاوند کو ٹھیک کردیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ڈاکٹر ہوں‘ میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوں‘میرا خاوند جسمانی طور پر بہت کمزور ہے‘ بہت علاج معالجہ کروایا‘ پہلے بھی ادویات کھا کھا کر ازدواجی حقوق ادا کرتے تھے‘ بمشکل ایک بیٹا پیدا ہوا ہے‘ اب دوسرے بچے کیلئے کہتی ہوں تو مانتے نہیں‘ ہم دونوں ایک چھت‘ ایک کمرے میں اجنبیوں کی طرح رہتے ہیں‘ میں جانتی ہوں‘میری راتیں کیسے گزرتی ہیں‘ میاں بیوی کا رشتہ صرف نام کا ہی ہے۔ اپنی کمزوری کی وجہ سے مجھ پر سختی کرتا ہے۔خدارا کوئی میڈیسن بتائیے میں نے بڑے حوصلے کے ساتھ یہ خط لکھا ہے‘ میری زندگی اجیرن ہوچکی ہے‘ ذہنی سکون ختم ہوچکا ہے۔ (ڈ۔ل)
مشورہ: آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں اور انہیں عرض کریں کہ وہ پنساری سے درج ذیل اشیاء لے کر بتائے گئے طریقے سے دوائی تیار کرلیں۔ روزانہ رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ ھوالشافی: دار چینی‘ کباب چینی‘ حرمل سوختہ خراطین مصفی ہم وزن لیکرسفوف بنالیں اور کیپسول میں بھرلیں۔ صبح و شام ایک کیپسول ہمراہ دودھ استعمال کریں۔اس کے ساتھ بے شمار افراد کا آزمودہ غذائی ٹوٹکہ نوٹ فرمالیں۔ یہ تمام کمزور مردو خواتین کیلئے انتہائی لاجواب اور تیربہدف ہے۔ ھوالشافی: رات سوتے وقت تین عدد اچھی قسم کے چھوہارے‘ پانچ عدد خشک خوبانی اور پانچ میٹھے باداموں کی گریاں پانی میں بھگودیں۔ صبح اٹھ کر یہ تمام چیزیں خالی پیٹ کھالیں اور ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کریں۔ ہر قسم کی کمزوری کیلئے انتہائی طاقتور ٹانک ہے۔
میں اکثر بیمار رہتا ہوں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اکثر بیمار رہتا ہوں‘الرجی ٹائپ‘ نزلہ کافی پرانا ہے‘ کبھی کبھی آدھا سر درد کرتا ہے‘اب توایک نیا مسئلہ شروع ہوگیا ہے‘ سر کو چکر آتےہیں‘ سر کے بائیں طرف کھوپڑی کے اندر دماغ میں درد ہوتا ہے‘ ہلکے ہلکے چکر مسلسل آرہے ہیں‘ کافی پریشان ہوں۔ کوئی ٹوٹکہ بتادیں۔ (ج، لاہور)
مشورہ: آپ کچھ عرصہ عبقری دواخانہ بنفشی قہوہ کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی:مغز بادام شیریں، اسطخدوس، مرچ سفید ہموزن کوٹ پیس کر آدھا چمچ استعمال کریں‘ روزانہ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ٹھنڈی اور بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں اور قبض نہ ہونے دیں۔
کاش!قد بڑھے اور چہرہ خوبصورت ہو:میری عمر 20 سال ہے اور میری کزن کی عمر پندرہ سال ہے‘الحمدللہ! باقی مجھے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں بس مجھےبتائیں کہ میرا قد کیسے بڑا ہوگا اور ہم دونوں کزنز کا پیٹ بھی بڑھ رہا ہے‘ آپ بس کوئی ٹوٹکہ‘ نسخہ یا دوائی بتادیں کہ ہمارا بھی قد بڑھ جائے‘ بے شک چند سال لگ جائیں مگر قد بڑھ جائے‘ اس کے علاوہ کوئی دیسی کریم‘ ٹوٹکہ یا نسخہ بتادیں کہ ہمارے چہرے سے سیاہی ختم اور جلد خوبصورت فریش ہوجائے۔ جلدازجلد بتادیں ہم بہت زیادہ پریشان ہیں۔رشتہ دار‘ کزنز حتیٰ کہ سگے بہن بھائی مذاق اڑاتے ہیں۔ (پوشیدہ)
خط نمبر2: میری بیٹی کی عمر 13 سال ہے اور قد صرف 4 فٹ ہے‘ اللہ تعالیٰ نےہر خوبی سے نوازا ہے‘ صرف قد سے مار کھاگئی ہے‘ چاند میں داغ والی مثال ہے‘ مزید ایک یا دو سال بعد بالغ ہوجائے گی‘ مگر دیکھنے میں سات آٹھ سال کی بچی لگتی ہے‘ کوئی نسخہ بتادیں جس سے بچی کا قد بڑھ سکے۔ (م۔ھ‘ کراچی)
مشورہ:جن کا بھی قد چھوٹا ہو وہ درج ذیل نسخہ جات پر عمل کریں ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں قد بڑھنا شروع ہوجائے گا۔ ھوالشافی:گیارہ کھجوریں گٹھلیاں نکال کر رات کو پانی میں بھگو کر رکھیں۔ صبح دودھ میں گرائنڈ کرکےپئیں۔ کچھ ہی عرصے میں قد بڑھ جائے گا۔بہت ہی کمال کا ٹانک بھی ہے۔ نسخہ نمبر2:ستاور ایک جڑی بوٹی ہے جو پنساری سے عام مل جاتی ہے۔ اسے لیکر پیس لیں۔ ایک چائے کا چمچ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر بچوں کو دیں۔اس سے قد بھی بڑھتا ہے اور بچے مضبو ط بھی ہوتے ہیں۔پرانے زمانہ میں پہلوانوں کو یہ خوراک دی جاتی ہے۔3۔ٹراؤٹ مچھلی شمالی علاقہ جات میں عام ملتی ہے اگر وہ نہ بھی ملے تو عام مچھلی کے کانٹے لے کر اس کو کنگھی بوٹی (پنساریوں کے ہاں مل جاتی ہے)ہم وزن لیکراس میں رکھ کر ملالیں اور صبح شام 2 تا4 رتی استعمال کریں۔ اللہ کے فضل سے ایک مہینہ میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا۔
درد شاٹیکا اور میری پریشانی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے چار پانچ سال سے کمر کی تکلیف ہے جس کو ڈاکٹروں نے شاٹیکا کا نام دیا ہے۔ اور یہ کمر سے شرو ع ہوکر بائیں ٹانگ سے ہوتی ہوئی پنجے تک جاتی ہے۔ بہت ادویات استعمال کرلیں مگر فرق خاص نہیں پڑا۔ اب دائیں ٹانگ میں بھی درد محسوس ہوتا ہے یہ تکلیف اتنی ہے کہ نماز بھی بیٹھ کر پڑھنا پڑتی ہے اس کے علاوہ میری بائیں طرف کندھے سے پنجے تک بھی درد ہوتا ہے اور اکثر یہ بائیں جانب کی طرف وزن محسوس ہوتا ہے آپ سے گزارش ہے کہ علاج تجویز فرمادیں۔ (فرحان جاوید‘ لاہور)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ اور ’’کراماتی تیل‘‘لکھی گئی ترکیب سے چند ہفتے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بالوں کا گرنا کوئی تو رکوا دے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پندرہ سال کی عمر سے بال اچانک گرنا شروع ہوگئے‘ بہت علاج ‘ دم وغیرہ کروایا لیکن بالکل فرق نہیں پڑا‘ کسی نے کہا جادو ہے‘ اور کسی نے کہا نظربد۔ اب میں 35 سال کی ہوچکی ہوں اور تقریباً گنجی۔ بالوں کی گروتھ اب بھی اچھی ہے اور نئے بال بھی کافی نکلتے ہیں لیکن گرجاتے ہیں‘ بال پہلے آئلی نہیں تھے لیکن اب حد سے زیادہ آئلی ہیں۔ اگر میں روزانہ بال نہ دھوؤں تو مجھے بالوں میں خارش شروع ہوجاتی ہے۔ اسکن بھی حد سے زیادہ آئلی ہے۔ (ایک پریشان بیٹی)
مشورہ:آپ بادام سات دانے‘کشمش سندرخانی اکیس دانے ناشتے میں روزانہ کھائیں۔عبقری دواخانہ کی دوائی اکسیرالبدن اور روشن دماغ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں اور عبقری دواخانہ کا طب نبوی ہیئر آئل چند مہینے مستقل مزاجی سے لگائیں۔اس کے ساتھ عمدہ قسم کے بادام‘ خالص شہد‘ زیتون کا تیل یا مکھن ‘خالص عمدہ انگور غذا میں شامل رکھیں۔ اگر معدہ خراب ہے تو عبقری دواخانہ کی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ ہر کھانے کے بعد ایک چمچ چائے والا ضرور استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 279 reviews.