Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایمان والوں کی نقل

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا عبقری ہماری جان ہے اور سب سے بڑی بات کہ آپ لکھنے والے اناڑیوں کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ان کی ٹوٹی پھوٹی تحریروں کو بھی نوک پلک سنوار کر جگہ دیتے ہیںقارئین کیلئے سچے واقعات لیکر حاضر ہوا ہوں۔ایمان والوں کی نقل اصل بن گئی: دمشق کی جامع مسجد کے متولی کی دولت اور عزت و احترام دیکھ کر ایک کمزور ایمان والے شخص صفوان کو لالچ نے گھیرلیا اس کے منہ میں پانی بھر آیا‘ شیطان نے دل میں وسوسہ ڈالا کہ تو دکھاوے کی عبادت کر تاکہ لوگ تجھے عزت دیں اور تجھے بھی دولت سے نوازیں‘ اب وہ ہر جگہ عبادت کرتانظر آتا لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔ آخر اس کے دل میں احساس ندامت جاگا ‘ اللہ تعالیٰ سے رو رو کر توبہ کی اور خلوص دل سے چھپ کر عبادت کرنے لگا۔ سچے دل سے جب عبادت شروع کی تو ابھی پندرہ دن نہیں گزرے تھے کہ اس کی شہرت پھیل گئی‘ دمشق کا حاکم انتہائی عقیدت سے ملنے آیا اور اشرفیوں کی چند بوریاں اور جامع مسجد دمشق کی دستار صوفی کو پیش کی‘ صوفی تو سچا پکا مومن بن چکا تھا۔ صوفی نے کہا مجھے کچھ نہیں چاہیے اب اللہ تعالیٰ سے مانگو گا کسی کے آگے دست سوال دراز نہیں کروں گا۔ ہاتھ اور زبان: ایک بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں جاتا دیکھ کر کمہار سے پوچھا یہ کیسے ممکن ہے؟ گدھے قطار میں چل رہے ہوں‘ کمہار نے کہا: میں انہیں بہترین کھانے کو دیتا ہوں‘ ان کا خوب خیال رکھتا ہوں مگر جو گدھا لائن توڑتا ہے اسے سخت سزا اسی وقت دیتا ہوں‘ بس اسی لیے یہ سیدھے چلتے ہیں۔ بادشاہ بولا: میرے ملک میں بہت بدامنی ہے‘ کیا تم امن قائم کرسکتے ہو‘ کمہار نے حامی بھرلی‘ شہر آیا‘ بادشاہ نے اسے منصف بنادیا‘ اگلے دن ایک چور کا مقدمہ آگیا‘ کمہار نے مقدمہ سنا اور ایک ہی نشست میں فیصلہ سنادیا کہ چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے‘ اسی اثناء میں موجود وزیر نے جلاد کو کوئی خفیہ اشارہ دیا‘ جلاد کمہار کے کان میں آکر بولا: یہ وزیرصاحب کا خاص آدمی ہے‘ کمہار نےد وبارہ باآواز بلند دہرایا چور کا ہاتھ کاٹ دو‘ پھر وزیر نے کمہار کے کان میں کہا: یہ اپنا آدمی ہے‘ خیال کرو‘ کمہار نے تیسری بار جلاد کو حکم دیا کہ چور کا ہاتھ اور وزیر کی زبان کاٹ دو‘ جلاد آگے بڑھا اور دونوں کام کردئیے۔ چند ہفتوں کے اندر اندر لوگوں نے دیکھا کہ ملک میں خوشحالی لوٹ آئی اور امن بھی قائم ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 289 reviews.