Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ابھی آزمالیں! شرطیہ بیٹا پیدا ہوگا(ان شاء اللہ)

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

میں نے خود بھی آزمایا بعد میں دوسروں کو بھی بتایا جس کو بھی بتایا بیٹا ہی ہوا۔اپنی بہنوں کو بھی ماشاءاللہ ان کے چار بیٹے ہیں لوگوں کو بھی محلے میں بھی ان کے بیٹے ہی ہوئے۔ ایک عورت کی چھ بیٹیوں کے بعد دو بیٹے کسی کی سات بیٹیوں کے بعد کسی کے اولاد ہی نہیں تھی بیس سال بعد بیٹا ہوا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے خود بھی آزمایا بعد میں دوسروں کو بھی بتایا جس کو بھی بتایا بیٹا ہی ہوا۔اپنی بہنوں کو بھی ماشاءاللہ ان کے چار بیٹے ہیں لوگوں کو بھی محلے میں بھی ان کے بیٹے ہی ہوئے۔ ایک عورت کی چھ بیٹیوں کے بعد دو بیٹے کسی کی سات بیٹیوں کے بعد کسی کے اولاد ہی نہیں تھی بیس سال بعد بیٹا ہوا۔ پنج گانہ نماز کی پابندی کریں۔ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ سورۃ مریم روزانہ بالاناغہ پڑھنی ہے۔ جب دس یا پندرہ دن اوپر ہو جائیں تب پڑھنا شروع کردیں‘ پورے 9ماہ دن میں ایک ٹائم مقرر کرلیں کسی بھی نماز کے بعد وہی ٹائم رکھنا ہے۔ سورئہ والتین روزانہ 7 مرتبہ پڑھیں‘صرف تین دن پڑھنی ہے۔ ناف پر ہاتھ پھیر کر بیٹے کیلئے دعا کرنی ہے۔ روزانہ اَلْمُبْدِیُٔ 100مرتبہ پڑھنا ہے۔ ناف پر ہاتھ پھیر کرگھر کی چھت پر کھلے آسمان کے نیچےچارپائی پر لیٹ کر دائیں طرف شہادت کی انگلی ناف پر دائرہ میں گھماتے جائیں۔ جب خوشخبری کا پتہ چل جائےتو سورئہ محمدعصر سے لیکر مغرب کے ٹائم تک ایک مرتبہ پڑھیں کسی سے بات نہیں کرنی پاس ایک گلاس پانی کا رکھ لیں‘ اس پر پھونک مارکر دم کریں۔ پانی پی لیں۔ سورئہ آل عمران کی آیت 12 اور 13 لکھنی ہیں۔ ایک پرچی پر اپنا نام اور والدہ کا نام لکھنا ہے اور یہ لکھنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بیٹا دے اور میں اس کا نام محمد سے شروع کروں گی اور یہ آیت لکھنی ہے اور قرآن پاک میں اسی جگہ رکھنی ہے جہاں یہ آیت لکھی ہے۔ پرچی تعویذ کی طرح بند کرکے رکھ دیں۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاوَارِثُ، یَامُصَوِّرُ اوررَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَچلتے پھرتے یَاوَارِثُ، یَامُصَوِّرُ پڑھیں۔ ان شاء اللہ گارنٹی ہے کہ بیٹا
ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ چند مزید روحانی ٹوٹکے قارئین کی نذر کررہی ہوں:۔گمشدہ چیز کے لیے:اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھیں گمشدہ چیز مل جائے گی۔آیت الکرسی پڑھنے سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے۔کچن میں داخل ہوتے وقت، راشن پر دم، درود پاک پڑھیں داخل ہوں۔ راشن پر بھی دم کریں برکت ہوگی۔جادو اور نظربد کیلئے کام کی بندش کیلئے:آیت الکرسی، چاروں قل اوردرود تاج بکثرت پڑھیں۔رزق بارش کی طرح برسے:درود پاک اور چاروں قل، ہر نماز کے بعد استغفار کھلا پڑھیں۔رزق کیلئے سورئہ مزمل اور سورۂ واقعہ ہر نماز کے بعد پڑھیں۔شوہر کی‘ اولاد کی محبت فرمانبرداری کیلئے:جمعرات کے دن شروع کریںہزار تسبیح یَاوَدُوْدُ کی کریں نمک چینی پر دم کرکے کھلائیںہر عمل کیلئے پنج گانہ نماز شرط ہے۔حج عمرہ کیلئے سورئہ فتح 41مرتبہ پڑھیں ایک ہفتہ میں وسیلہ بن جائے گا۔نوکری کیلئے: صبح وشام 800 بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں۔بالوں کی خشکی بال گرنا، خارش جو ؤں کیلئے:تارا میرا کا تیل لگائیں۔خشکی کے لیے: دہی اور انڈہ لگائیں خشکی غائب۔منہ کی بے بدبو کیلئے:ثابت دھنیا چبائیں منہ کی بدبو غائب۔خارش کیلئے:دانتوں میں درد کیلئے مسوڑھوں کی سوجن ریشہ کیلئے سرسوں کے تیل میں نیم کے پتے ابال لیں پتے جب کالے ہو جائیں تیل ٹھنڈا کرکے مسوڑھوں پر لگائیں۔ دانت پر، خارش پر فوراً افاقہ ہوگا۔موشن لگے ہوں تو:انڈے کی سفیدی نکال کر اس میں ایک چوتھائی چمچ چینی ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کر جھاگ نکالیں‘ انڈے کی سفیدی کا پانی پلائیں‘ پانی کی کمی اور موشن ٹھیک ہو جائیں گے۔اجوائن چٹکی بھر توے پر ڈال کر بھونیں تھوڑا سا پانی ڈال کر بھونیں پھر چولہا بند کرکے توے پر پلیٹ الٹی رکھ دیں۔ جب دو چمچ پانی رہ جائے ایک چمچ پانی پی لیں۔ پیٹ درد اور گیس موشن ٹھیک۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 299 reviews.