Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا لا علاج مریض بیس دن میں ٹھیک

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی مستقل قاری ہوں۔ اس میں ایک مرتبہ میں نے سورۂ کافرون کا عمل پڑھا تھا جس کو میں نے تیل پر 1001 مرتبہ پڑھ کر دم کیا جو مریض کو اس طرح استعمال کروانا تھا کہ بسم اللہ مکمل پڑھ کر پہلے دائیں کان میں ایک قطرہ پھر بائیں کان میں ایک قطرہ ٹپکائیں۔ اس کو ایک معذور بچے پر استعمال کرایا گیا تھاتو وہ بہت بہترہوگیا ہے۔ اب ایک ایسے شخص کو استعمال کروایا جو کہ تقریباً عرصہ ڈیڑھ سال سے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے چارپائی پر تھا‘ اس کو بلڈپریشر اور یورین شوگر بھی ہے۔ ڈاکٹر جہاں پر کینولا لگاتے وہیں زخم بن جاتے اس طرح ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج قرار دے کر ڈسچارج کردیا تھا کہ یہ کچھ عرصے کا مہمان ہے اب جبکہ اس کو یہ تیل تقریباً پندرہ سے بیس دن استعمال کروانے کے بعد مریض کو ماشاء اللہ کافی افاقہ ہوا اور وہ بیساکھی کے سہارے چلنے کے قابل ہوگیا ہے۔
جوڑوں کے درد کا نسخہ خاص
ھوالشافی: سورنجاں شیریں‘ مصبر‘ سیاہ نمک‘ چھلکا ہریڑ عمدہ‘ مغز بادام‘ سونٹھ‘ مرچ سیاہ‘ مگھاں ہر ایک ایک تولہ ۔ مثل آٹا باریک کرکے پانی ‘کنوارگندل یا عرق گلاب یا عرق سونف میں گولیاں بقدر نصف چنا تیار کریں۔ مقدار خوراک: ہر روز ایک گولی کھائیں۔ غذا: گندم کی روٹی ہمراہ دیسی گھی۔ پرہیز: ترشی‘ اچار‘ لال مرچ‘ گوشت۔ جوڑوں کے درد کا نسخہ خاص ہے۔ دردوں کیلئے تریاق: ھوالشافی: پوست بیخ مدار چار تولہ‘ قلمی شورہ چار تولہ‘ کچلہ مدبر ایک تولہ‘ بیش مدبر چھ ماشہ‘ افیون ایک تولہ‘ سورنجاں شیریں ایک تولہ‘ کشتہ بارہ سنگا چار تولہ‘ اسپرین چار تولہ‘ سوڈا سیلی سلاس چار تولہ‘ چینی پانچ تولہ سب کو ملا کر سفوف بنا کرکیپسول بھرلیں ایک کیپسول تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں۔ جوڑوںکے درد میں پہلی خوراک ہی آرام دیتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 300 reviews.