Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنتی عورت

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: میں تم کو جنتی عورت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ کون ہے۔ ہم نے عرض کیا ضرور ارشاد فرمائیے! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ‘ زیادہ بچے جننے والی‘ جب غصہ ہوجائے یا اسے کچھ بُرا بھلا کہہ دیا جائے یا اس کا شوہر ناراض ہوجائے تو یہ عورت (شوہر کو راضی کرتے ہوئے کہے) میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے‘ میں اس وقت تک نہ سوؤں گی جب تک تم خوش نہ ہوجاؤ۔ (ترغیب جلد3 ص37) جہنمی گروہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اہل جہنم کے دو گروہوں کو میں نے اب تک نہیں دیکھا ( کہ اس عہد میں ان کا پایا جانا نہیں ہوا تھا) ایک گروہ ان جن کے پاس بیلوں کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے جن سے لوگوں کو ظلماً ماریں گے۔ دوسرا گروہ ان عورتوں کا ہوگا جو (ظاہر میں تو کپڑے پہنے ہوں گی مگر ننگی ہوں گی‘ مردوں کو مائل کرنے والی اور ان کی طرف مائل ہونے والی ہوں گی) ان کے سر اونٹ کی کوہان کی مانند ہوں گے جو جھکے ہوئے ہوں گے (یعنی سر کے بالوں کو پیچھے سے جمع کرکے اوپرکو فیشن کے طور پر اٹھا دیا کریں گی) یہ عورتیں نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو پاسکیں گی۔ حالانکہ جنت کی خوشبو اتنی دور سے (یعنی پانچ سو سال کی مسافت سے) آتی ہے۔ (مسلم جلد2 ص205)۔خوشبو لگاکر بازار جانے والی: حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب عورت عطر لگا کر لوگوں کے پاس سے گزرے کہ لوگ اس کی خوشبو سے محظوظ ہوں تو وہ زانیہ ہے۔ (کنزالعمال جلد16 ص159)۔عورت اوراجنبی مرد: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: خبردار کوئی مرد کسی عورت کےساتھ ہرگز خلوت اختیار نہ کرے‘ الا یہ کہ ذی محرم ہو۔ (بخاری جلد2 ص787)۔قبرستان اور عورت: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو قبروں پر جانے والی ہو‘ اس طرح کی روایت حضرت عبدالرحمٰن بن حسان رضی اللہ عنہٗ کی بھی ہے اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ کی بھی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 303 reviews.