Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مرگی ! ایک ماہ میں نجات اپنا گھر پانے کا آزمودہ وظیفہ معدہ کی مریضہ کیلئے نصیحت

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

دسمبر کے جوابات
1۔ محترمہ ج صاحبہ! آپ نے سوال کیا کہ آپ کاایک بچہ ضدی‘ اور دوسرا انتہائی کمزور ہے‘ مزید کاروبار میں نقصان اور تنگی رزق ہے۔ تو آپ ایسا کیجئے کہ آپ کا جو بچہ ضد کرتا ہے جب وہ سو جائے تو اس کے سرہانے کھڑےہوکر کم از کم تین مرتبہ روزانہ سورۂ کوثر پڑھ کر اس کے سر پر دم کردیں۔ جو بیٹا کمزور ہے اس کیلئے روزانہ رات کو سات بادام‘تین کھجوریں دودھ میں بھگودیں‘ صبح اٹھ کر اسے بادام ‘ کھجور والا دودھ اور ایک عدد درمیانے سائز کا سیب کھلادیں۔ یہ اس کا ناشتہ ہوگا۔ ان شاء اللہ چالیس دن بعد اس کی صحت خود دیکھ لیں‘ مزید تنگی رزق سے نجات کیلئے آپ تمام گھر والے سارا دن کھلا یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھیں۔ ان شاء اللہ برکات کے دروازے کھل جائیں گے۔(جمشید بٹ‘ راولپنڈی)
2۔ذاتی گھر پانے کیلئے میرا کیا کئی گھرانوں کا آزمودہ عمل ہے۔ ہمیشہ وضو کرنے سے پہلے اپنا گھر پانے کا تصور کرکے یہ وضو والی دعا ضرور پڑھیں۔ دیکھیں پھر بگڑی کیسے بنتی ہے۔اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي (عائشہ مجید‘ لاہور)
3۔بہن! آپ کے تمام امراض کا حل عبقری دواخانہ کا ’’معدہ کا السر کورس‘‘ ہے میری بہن بھی عرصہ دراز سے معدہ کے امراض کی ادویات کھا کھا کر تنگ آچکی تھی‘ ہم نے عبقری دواخانہ سے یہی کورس منگوایا اور میری بہن گزشتہ آٹھ ماہ سے استعمال کررہی ہے الحمدللہ ! اسی فیصد ٹھیک ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ آپ عبقری دواخانہ کا ہی ’’فٹنس فولاد سیرپ‘‘ چند ماہ ضرور استعمال کریں۔(اہلیہ سلمان‘گوجرانوالہ)
4۔طارق بھائی! آپ اپنی بیٹی کویہ نسخہ استعمال کروائیے‘ آزمودہ ہے۔تمباکو کے پتے 4 ماشہ آدھا کلو پانی میں خوب اچھی طرح ابال لیں تقریباً ایک گھنٹہ پکائیں اچھی طرح چھان کر ایک کپ صبح‘ شام مریض کو کھانے کے بعد پلائیں انشاءاللہ بہت جلد فائدہ ہوگا مدت علاج ایک ماہ ہے۔ مرگی میں تیز مرچ مصالحہ اور چٹ پٹی اشیاءسے پرہیز کرائیں ۔(ثاقب شفیق‘ کوئٹہ)
اور مریض کونرم غذا دیں۔

 

فروری کے سوالات
1۔محترم قارئین! میں ایک امید کے ساتھ آپ کی خدمت میں یہ خط لکھ رہا ہوں اور مجھے میرے مسئلے کا حل بتائیے۔ قارئین! تین سال قبل میں بیڈ سے اٹھے ہوئے سلپ ہوگیا تھا اور میری کتابوں کی الماری میری کمر پر گرگئی تھی جس کی وجہ سے مجھے مہروں میں تکلیف ہوئی اور مجھے فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا علاج کے بعد مجھ کو کچھ افاقہ ہوا لیکن بدقسمتی سے میں مہرے دبانے والوں کے پاس چلا گیا اور ان کے دبانے کی وجہ‘ ایم آئی آر اور دیگر میڈیکل رپورٹ اور بقول ڈاکٹر صاحبان میری چارنسیں مہروں کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔ علاج اور فزیو تھراپی شروع سے جاری ہے‘ اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و کرم سے اب میں بیٹھ بھی جاتا ہوں اور واکر کے ذریعے سے کچھ چل بھی لیتا ہوں۔ قارئین سے التماس ہے کہ اس کا علاج نسخہ تجویز فرمائیں اور کوئی روحانی وظیفہ ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔ (محمداکبر لودھی‘کراچی)
2۔محترم قارئین! کبھی کبھی میری ہارٹ بیٹ تیز ہوجاتی ہے اور ہاتھ سن ہوجاتے ہیں اور سارے جسم میں دردیں ہوتی ہیں‘ نظر بھی کمزور ہے‘ آنکھوں میں بھی درد ہوتاہے۔ اس کےعلاوہ ایک او رمسئلہ بھی ہے کہ میں اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہوں‘ اس کیلئے مجھے کوئی اچھا سا وظیفہ عنایت فرمائیں کہ اچھی قیمت پر بک جائے۔ (م۔ن، لاہور)
3۔قارئین! نزلہ زکام میری جان نہیں چھوڑ رہا‘ بہت عرصہ سے تکلیف میں مبتلا ہوں‘ اس کے علاوہ روزانہ رات کو ناپاک ہوجاتا ہوں۔ شادی کی بہت زیادہ طلب ہے۔ خدارا مجھے کوئی اپنا آزمودہ وظیفہ و نسخہ عطا فرمائیے! (پوشیدہ)
4۔میرا بڑا بیٹا مجھے بہت تنگ کرتا ہے‘ پہلے بہت لائق تھا‘ لیکن اب چند سالوں سے اس کا دل پڑھائی میں نہیں لگتا‘ پہلے پانچ وقت کا نمازی تھا‘ اب صرف بمشکل جمعہ کی نماز پڑھتا ہے‘ گزشتہ تین ماہ سے کالج نہیں گیا۔ آگے امتحان ہے نامعلوم پھر کیا کرے گا؟ خدارا مجھے کچھ بتائیے۔ (اہلیہ م، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 306 reviews.