Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مچھلی کی بھری ریڑھی بالکل مفت

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

مچھلی کی بھری ریڑھی بالکل مفت
مچھلی لے لو مچھلی ‘تازہ مچھلی‘ گلی میں سے آواز آئی خاتون خانہ نے کھڑکی میں سے جھانکا اور پوچھا بھائی کیا بھائو مچھلی دے رہےہو۔ مچھلی والا بولا: باجی 200روپے کلو تازہ مچھلی ہے ابھی ابھی میں ریڑھی لے کر نکلا ہوں۔ صاحب خانہ دفتر جاچکے تھے بچے سکول روانہ ہوگئے‘ کام والی اماں بھی جھاڑو پونچھا لگا کر چلی گئی تھی۔ خاتون گھر پر اکیلی تھی ‘وہ دروازے پر آئی اچھی سی مچھلی چھانٹی اور ایک کلو تولنے کیلئے کہا۔ اچھا جی آپ 200 لے آئیں اور برتن بھی لے آئیں میں جب تک مچھلی کے ٹکڑے کرتا ہوں‘ خاتون اندر برتن اور پیسے لینے چلی گئی۔ مچھلی والے کو پتہ چل گیا کہ عورت اکیلی ہے اس کی نیت خراب ہوگئی‘ ہاتھ میں چھرا لیے وہ گھر کے اندر آگیا عورت نے حیرت سے اُسے دیکھا ۔وہ بولا: خبردار شور کیا ورنہ اس چھرے سے تیری گردن کاٹ دو نگا اور تیرا پیٹ چیر دوں گا‘ چپ چاپ یہ سونے کی چوڑیاں اُتار کر میرے حوالے کردو۔ ورنہ؟؟؟۔ ارے بھائی! تم میرا پیٹ کیوں پھاڑتے ہو اورگردن کیوں اُڑاتے ہو مجھے اپنی زندگی اور جان سے چوڑیاں زیادہ پیاری تو نہیں ہیں‘ لو میں خود ہی اُتار دیتی ہوں اس نے تمام چوڑیاں اُتار کر آدمی کے ہاتھ میں تھما دیں ۔وہ جلدی سے چوڑیاں پکڑکر چھرا وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلا‘ خاتون خانہ باہر نکلی تو دروازے کے باہر مچھلی کی بھری بھرائی ریڑھی کھڑی تھی اور مچھلی والا اُڑن چھو ہوچکا تھا‘ اس عورت کے منہ سے اچانک قہقہہ نکلا اور پھر وہ قہقہے لگاتی ہی چلی گئی۔ نہیں نہیں قارئین آپ یہ سمجھے ہیں وہ چوڑیوں کے صدمے سے پاگل ہوگئی ہےبلکہ وہ تو مچھلی والے کی بے وقوفی پر ہنس رہی تھی کیونکہ وہ سونے کی نہیں بلکہ نقلی چوڑیاں تھیں صرف ڈھائی سو کی تھیں اس نے اس وقت 10ریال میں سعودی عرب سے منگوائی تھیں‘ جو دیکھنے میں اور چمک دمک میں اصلی کو بھی ماند کرتی تھیں‘ اسی لیے مچھلی فروش دھوکا کھاگیا اپنی دو ہزار کی مچھلی بمعہ ریڑھی ترازو، چھرا سمیت چھوڑ گیا اس نے سوچا ہوگا تقریباً 5لاکھ کا سونا ہاتھ آگیا ہے ریڑھی کہاں گھسیٹتا پھروںگا تو پکڑا جائوںگا‘ خوب مال ہاتھ آگیا نکل چلو۔عورت ریڑھی کو گھسیٹ کر گھر کےاندر لے آئی اپنے میاں کو ٹیلی فون کیا اور یہ دلچسپ صورت حال بتائی، ہمسائیوں اور رشتہ داروں میں خوب مچھلی بانٹی، خود بھی پکائی اور فریز بھر کر رکھ لیا۔ مچھیرا بیچارا جب سنار کے پاس جائے گا تو اسے لگ پتہ جائے گا۔ (محمد فاران ارشد بھٹی، مظفر گڑھ)
گھر میں خوشحالی اور برکت کیسے لوٹ آئی؟
حضرت صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو اور آپ سے وابستہ تمام افراد سدا سلامت رکھے ۔ حضرت جی ہم چھ بھائی اور ایک بہن ہیں مجھ سے دو بڑے بھائی اور دونوں شادی شدہ ہیں والدہ کے انتقال کے بعد دونوں بھائی جائیداد کو بیچنے کے منصوبے بنانے لگے اور میرے والد محترم کو طرح طرح کی پریشانیاں دینے لگے۔میں ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں ہونے والے درس میں بڑی دلجمعی کے ساتھ شرکت کرتا ہوں۔ آ پ کے بتائے مسنون اعمال پر بھرپور عمل کرتا ہوں۔اس پریشان کن صورتحال میں میں نے اذان اور افحسبتم کا عمل خود بھی پڑھنا شروع کردیا اور دفتر ماہنامہ عبقری سے اس عمل کا میموری کارڈ لے کر گھر میں ہروقت اذان اور افحسبتم کا عمل چلایا۔ (طریقہ عمل: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کریں‘ اگر مسئلہ زیادہ گھمبیر ہو تو گھر میں آڈیو ایم پی تھری میں لگا کر ہروقت چلائیں)اس عمل کی بدولت گھر میں سکون ہوگیا لیکن جب میرے والد محترم جس کمرے میں اذان والا عمل لگایا ہوا تھا وہاں جاتے تو عجیب و غریب کیفیت سی ہو جاتی اور ان کا دل چاہتا کہ اللہ معاف کرے یہ کیا لگایا ہوا ہے اس کو بند کردو لیکن جب کمرے سے باہر آتے تو استغفار کرتے کہ یہ کیسے خیال آتے ہیں۔ انہوں نے پھر مجھے بتایا کہ میرے ساتھ ایسا ہورہا ہے۔ میں نے پھر اگلے دن اپنے کمپنی کے ڈائریکٹرشمسی صاحب ہیں ان کو بتایا تو انہوں نے میرے والد صاحب کو پانچ وقت کی نماز باجماعت اورحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ ہروقت کھلا وضو بے وضو کثرت سے پڑھنے کو کہا‘ الحمداللہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور کچھ دنوں کے بعد ہمارے گھر میںخوشحالی آگئی اب جو میرے بھائی شادی شدہ اور الگ رہتے تھے ان دونوں کے گھروں میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ بڑا بھائی جو اپنی بیوی کے ساتھ بہت اچھی اور خوشحال زندگی بسر کررہا تھا ‘ان دونوں میاں بیوی میں ایسی لڑائی ہوئی کہ ایک ہی دن میں بات طلاق تک آپہنچی ہے پھر بڑے بھائی نے مجھے کال کی اور کہا پتہ نہیں ایک دم کیا ہوا کہ ہم دونوں میاں بیوی کا ایسا جھگڑا ہوا کہ بات طلاق تک آپہنچی ہے میں نے بھائی کو حوصلہ دیا اور کہا کہ کل ڈیوٹی پر جاکر میں اللہ والوں سے بات کروں گا اگلے دن پھر میں نے اللہ والوںسے بات کی اور اپنے بھائی سے بھی اللہ والوں کی فون پر بات کروائی۔ میرے بھائی کو انہوں نے کثرت سے یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھنے کو کہا اور میں نے بھی ان کا تصور کرکے یہ وظیفہ کرنا شروع کردیا اور الحمداللہ صرف پانچ دنوں میں میرے بھائی کا مسئلہ جو کے طلاق کی نوبت پر پہنچ گیا تھا الحمداللہ پانچ دنوں میں ٹھیک ہوگیا اللہ پاک حضرت جی اور ان سے وابستہ تمام افراد کو ہمیشہ خوشحال اور سلامت رکھے۔ (ایم۔ع۔ رائل لیبارٹریز لاہور)
امردو ایک سدا بہار پھل
امرود ایک سدا بہار پھل ہے اور یہ لذت کے ساتھ ساتھ حیاتین کا خزانہ ہے امرود معتدل مزاج پھل ہے یہ سال میں دو بار پھل دیتا ہے پہلی بار پھول ماہ فروری کے دوران نمودار ہوتے ہیں اور پھل جولائی اگست میں پک کر تیار ہوتا ہے اور دوسری بار پھر اگست میں پھول آتے ہیں اور پھل دسمبر جنوری میں پختہ ہوتا ہے۔ بعض اطباء کے نزدیک کچے پھل کی تاثیر سرد تر اور پختہ پھل کی گرم تر ہے۔ صحت مند معدہ اسے تین سے چار گھنٹے میں ہضم کرلیتا ہے۔ اس میں حیاتین الف اور ج وافر مقدارمیں پائے جاتے ہیں۔ امرود مقوی اور قبض کشا پھل ہے یہ خود تو ہاضم نہیں مگر ہاضمہ درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امرود میں حیاتین ج کی مقدار آم اور لیموں کے مقابلے میں تین گناہ زیادہ ہے اس کے بیجوں میںسب سے زیادہ فولاد کی مقدار ہوتی ہے۔ یہ پیٹ کےکیڑے ختم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے امرود کھانے سے دل و دماغ کے علاوہ اعصاب اور اعضائے رئیسہ کی صلاحیت کار بہتر ہوتی ہے۔قوت ہاضمہ:قوتِ ہاضمہ بڑھانے کیلئے پانچ عدد امرود کاٹ کر نمک اور سیاہ مرچ چھڑک کر روزانہ کھائیں۔ قوت ہاضمہ کیلئے ایک ٹانک ہے۔گھبراہٹ اور بے چینی:اگر کسی کا دِل متلا رہا ہو طبیعت میں گھبراہٹ اور بے چینی ہوتو امرود کھائیں نہیں سونگھنے سے سکون ملے گا اور متلی کی شکایت ختم ہو جائے گی۔مسوڑھوں کی سوجن:منہ میں چھالوں کی شکایت اور امردو کے کچھ پتے ایک لیٹر پانی میں پکائیں جب ایک تہائی پانی رہ جائے تو اس سے غرارے کرنے سےمسوڑھوں کی سوجن اور بدبو سے نجات مل جاتی ہے۔بلغم اور قبض:بلغمی مزاج افراد امردو پر کالا نمک، کالا زیرہ، کالی مرچ اور بڑی الائچی کا پسا ہوا سفوف چھڑک کر کھائیں اس سے قبض دور اور بلغم خارج ہو جائے گی۔دائمی قبض:ایسے افراد جو دائمی قبض میں مبتلا ہوں صبح ناشتے میں آدھ کلو سے تین پائو امرود کھائیں کم از کم ایک ہفتہ کھانے سے قبض دور ہو جائے گی۔(ک۔ ش، بہاولپور)
جب اپنے‘ میاں بیوی کے رشتہ میں دراڑ ڈالیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے چار ماہ پہلے میرے اپنوں نے ہم دونوں (میاں بیوی) کے درمیان دیواریں کھڑی کردیں‘ حاسدوں نے ایسا کردیا کہ میرے گھر میں ہروقت جھگڑا فساد شروع ہوگیا‘ نوبت الگ ہونے تک چلی گئی‘ میرے بچے بہت زیادہ پریشان‘ ماں کا ساتھ دیں یا باپ کا؟ پھر میں نے کسی بزرگ کے کہنے پر خاموشی سے گھر سے دور چلا گیا ایک ماہ دس دن بعد جب میں نے اپنے بڑے بیٹے کو فون کیا تو اس نے کہا باباجی گھر آجائیں ہم آپ کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ (جب تک میں گھر سےدور رہا میں نے فون بند کردیا تھا کسی سے بھی رابطہ نہیں کرتا تھا) گھر سے جانے کے چار دن بعد کسی مہربان نے ماہنامہ عبقری رسالہ دیا اس میں ہر مشکل کے حل کیلئے سورۂ قریش پڑھنے کی تاکید کی گئی تھی‘ پھر کیا ہوا دن رات باوضو ورد کرنا شروع کردیا‘ اللہ کریم نے مجھ گنہگار پر کرم عظیم فرمایا کہ میرے گھر میں سکون ہوا‘ بچے خوش ان کی ماں بھی ٹھیک‘ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے عبقری رسالہ کی وجہ سے میرے گھر میں سکون عطا فرمایا۔ آج میں پھر سے پرسکون ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں۔ ساری غلط فہمیاں دور اور جنہوں نے یہ ساری شرارت کی تھی وہ بھی سامنے آگئے۔ میری کہانی اگر عبقری رسالہ میں چھپ جائے تو مجھے خوشی ہوگی۔ (ایس ایم‘ آر بی)
10 سال سے دوبارہ دل کی تکلیف نہ ہوئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دس سال پہلے میرے شوہر کو دل کی تکلیف ہوئی‘مجھے کسی نے ایک نسخہ بتایا جو میں مسلسل اپنے شوہر کو اس وقت سے یہ نسخہ استعمال کروا رہی ہوں الحمدللہ ان کو دوبارہ دل کی کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ ابھی گزشتہ دنوں ماہنامہ عبقری کا ایک شمارہ پڑھ رہی تھی تو اس میں بھی یہی نسخہ پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔ میں نے سوچا میں بھی عبقری قارئین کو اس نسخہ کا ایک تجربہ بتادوں جو میں نے الحمدللہ بتادیا۔ ایک اہم بات بتانا بھول گئی میں نے جب بھی یہ نسخہ بنایا ہر بار اس پر سات مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ تمام آیات شفاء‘ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اوراذان سات مرتبہ ورد ضرور کرتی ہوں۔ نسخہ یہ ہے‘ ھوالشافی: لیموں کا رس ایک پیالی۔ ادرک کا رس ایک پیالی۔ سیب کا قدرتی سرکہ ایک پیالی۔ دیسی لہسن کا رس ایک پیالی۔ نوٹ :- ایک پیالی دو سو ملی لیٹر کی ہونی چاہئے۔
نسخہ کی تیاری:چاروں رس(جوسز) کو مٹی ، شیشے ، یا قلعی والے برتن میں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ رس کی مقدار ایک حصہ کم ہو جائے۔ یعنی تین پیالی رس باقی رہ جائے تو اس محلول کو آگ پر سے نیچے اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد اس محلول کے وزن کے برابر یعنی تین پیالی شہد اس میں ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر شیشے کی بوتل میں محفوط کر لیں۔
طریقہ استعمال:روزانہ نہار منہ تین ٹیبل سپون محلول ایک گلاس تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔نسخے کو بغیر پانی کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔نسخہ ہمیشہ خالی پیٹ لیا جائے(کھانا کھانے کے تین یا چار گھنٹے بعد معدہ خالی ہو جاتا ہے)نوٹ :- استعمال کے شروع میں دو چمچے لے سکتے ہیں ،بعد میں تین چمچے کر لیں۔چالیس دن لگاتار استعمال کریں‘ اس کے بعد ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں۔بلڈ پریشر کے مریض اگر نیم گرم پانی میں استعمال کریں تو انتہائی مفید ہے۔ (ج، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 317 reviews.