Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

میری تالیفات اور ان کی وضاحت
اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر51:جڑی بوٹیوں کے کمالات اورجدید سائنسی تحقیقات‘‘ایک عربی مقولہ ہے کہ انسان جہاں بیمار ہوتا ہے وہاں کی جڑی بوٹیوں میں اس کیلئے شفاء موجود ہے‘ پھل سبزیاں اور غیرمعروف یا معروف گھاس یہ سب جڑی بوٹیاں ہیں۔اس کتاب کی تالیف دراصل مخلوق خداکو ان نباتاتی ثمرات سے آگاہ کرنا ہے جن میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے شفاء رکھی ہے۔’’جڑی بوٹیوں کے کمالات اور جدید سائنسی تحقیقات‘‘ میری ابتدائی کتب میں سے ایک ہے‘ اسے سب سے پہلے خزینہ علم و ادب پبلشرز نے چھاپا۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات‘  کتب و رسائل سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:
قاضی ایم اے خالد۔ حکیم ملک محمد عبداللہ‘ میانوالی۔ حکیم حامد محمود۔ حکیم عطاء الرحمٰن عمر۔رشید الدین احمد۔ متین چوہدری۔ عمران شاہ تیموری۔ معظم علی شاہ۔حکیم محمد خضرحیات۔ سردار رشید۔ حکیم عبدالحفیظ طاہر۔ زبیراحمد رانا۔ ایس اے حکیم قادری۔ پروفیسر سید محمد ادریس بخاری۔محمد رمضان اطہر۔ سردار رضوی۔حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ محمد منیراختر۔خدیجہ آفاق۔ محسن فارابی۔ رسائل: ہمدرد صحت۔ اسرار حکمت۔قومی صحت۔ طبیب حاذق۔ رہنمائے صحت۔رسالہ مستانہ جوگی۔اردو ڈائجسٹ۔ ماہنامہ کچن۔قومی ڈائجسٹ۔ ضیاء الحکمت۔۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 330 reviews.