Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری اہلیہ کا ہیپاٹائٹس اس نسخہ سے ٹھیک ہوا

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

میرے شوہر کی گاڑی ‘ چور اور آیۃ الکرسی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو عمردراز عطا فرمائے اور آپ کو محتاج خلقت کیلئے وسیلہ خیروبرکت بنائے اور آپ کی آل ‘ اولاد اور نسلوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین!
مجھ جیسی ناچیز بندی جب سے تسبیح خانہ اور ماہنامہ عبقری سے جڑی ہے میری تو زندگی ہی بدل گئی ہے‘ وظائف‘ ذکرو اذکار کی توفیق نصیب ہوئی ہے‘ نماز جو بالکل چھوڑ چکی تھی اب الحمدللہ دوبارہ سے پڑھنے لگی ہوں اور نماز میں دل‘ دھیان دونوں لگتاہے‘ قرآن پاک جو کہ کبھی کھولا نہیں تھا اس کو بھی پڑھنے اور کھولنے کی توفیق مل گئی ہے‘ درس میں بھی شامل ہوتی ہوں۔ اور تسبیح خانہ کیلئے دعا کرتی ہوں۔ نومبر 2014ء کے عبقری میں آیۃ الکرسی اور بدنام زمانہ چور کی توبہ کا واقعہ پڑھا تھا۔ جو کہ میں نے پڑھا اور آزمایا اورتوکل علی اللہ نے پورا بھی کیا۔ میرے میاں صاحب سوزوکی پک اپ لوڈر چلاتے ہیں اور اکثر گاڑی کو گلی میں کھڑا کرتے ہیں اور اس دوران ان کی گاڑی میں سے ایک بار نہیں دو بار نہیں بلکہ تین بار چوری ہوچکی ہے‘ ایک بار دن دیہاڑے تقریباً بارہ بجے چوری ہوئی اور گاڑی کی کوئی بیٹری اتار کر لے گیا اور دو مرتبہ رات کو کوئی چور بیٹری چوری کرکے لے گیا‘ جس کی وجہ سے میرے شوہر بہت زیادہ پریشان رہتے تھے۔ میں نے جب عبقری رسالہ میں آیۃ الکرسی والا عمل پڑھا کہ رات کو آیۃ الکرسی اول وآخر تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر اپنےگھر‘ بچوں اور ضروری سامان کا تصور کرکے پھونک ماردیں۔ اس عمل کو کرکے میں بے فکری سے سوگئی‘ اسی دن صبح میرے شوہر نے مجھے ڈرا دیا اور بے چینی سے بولے اوہ ہو! رات کو میں گاڑی سے بیٹری نکالنا بھول گیا اور گاڑی کی ایک سائیڈ کا شیشہ بھی کھلا رہ گیا‘ اب خدا جانے گاڑی میں کیا بچا ہے اور کیا نہیں؟ میں جاکر دیکھتا ہوں‘ پہلے تو میں بھی سن کر پریشان ہوگئی کیونکہ اس وقت ہم معاشی طور پر کافی تنگی سے گزر رہے تھے اور بار بار چار پانچ ہزار کی بیٹری نہیں خرید سکتے تھے‘ بہرحال پھر مجھے یاد آیا کہ میں رات کو آیۃ الکرسی پڑھ کر حصار باندھ کر سوئی تھی‘ شوہر کو تسلی دی کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں جاکر دیکھ لیجئے گا گاڑی کوکسی نے ہاتھ بھی نہ لگایا ہوگا مجھے میرے اللہ تعالیٰ پر پورا یقین ہے۔ آیۃ الکرسی کی طاقت اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے میں نے بھی برقعہ اوڑھا اور جلدی سے اپنے شوہر کے ساتھ گلی میں چلی گئی جب دیکھا تو میرے شوہر کو تویقین ہی نہ آرہا تھا بار بار گاڑی کو لگی بیٹری کو ہاتھ لگا کر دیکھ رہے تھے‘ واقعی گاڑی کا ایک شیشہ کھلا ہوا تھا اور اس میں پڑے کاغذات‘ حتیٰ کہ پین تک اسی جگہ موجود تھا جس جگہ رکھا تھا۔ سارا سامان ویسے ہی رکھا تھا جہاں چھوڑ کر گئے تھے‘ کیا کہنے اللہ رب العزت کے کلام کے‘ جہاں دن دیہاڑے چوریاں ہوتی رہیں وہاں ساری رات آیۃ الکرسی حفاظت کرگئی‘ سبحان اللہ! یہ سب عبقری کی مہربانی ہے جو ہم جیسے گنہگاروں کی رہنمائی فرما رہا ہے۔ انمول موتی‘ لاجواب ٹوٹکے بتارہا ہے۔ (ث،ش، کینٹ لاہور)
میری اہلیہ کا ہیپاٹائٹس اس نسخہ سے ٹھیک ہوا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2005ء میں میری شادی ہوئی‘ پہلے ہی حمل میں انتہائی اچھی خوراک کے باوجود مسز خون کی کمی کی مریضہ تھی‘ جگر کے ٹیسٹ کروائے تو ہیپاٹائٹس بی کا وائرس تھا۔علاج شروع کروادیا گیا۔ مسز کی عمر 26 سال ہے‘ گزشتہ دنوں چہرے کی رنگت سیاہی مائل ہونا شروع ہوئی‘ ماہنامہ عبقری جولائی 2014 کے صفحہ نمبر 24 پر ’’ہرقسم کے یرقان اور ہیپاٹائٹس کا آزمودہ علاج‘‘ کے نام ایک تحریر ملی‘ جوکہ حکیم مراد علی مبارک پوری ‘ حیدرآباد صاحب نے لکھی تھی‘ میں نے جب مکمل نسخہ پڑھا تو اس کے اجزاء دل کو لگے‘ اس کی چار بوتلیں بنا کر استعمال کروائیں‘ میری اہلیہ کی رنگت بالکل ٹھیک ہوگئی‘ بیماری کے آثار ختم اور چہرے کی رونق اور چمک لوٹ آئی۔ مکمل نسخہ یہ ہے:۔ یہ نسخہ ہر قسم کے یرقان کیلئے اور بہت کام کا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: گھیگوار کا مغز 2 کلو‘ عرق گلاب سہ آتشہ ایک بوتل‘ سرکہ انگوری ایک بوتل‘ چینی ایک کلو‘ پتری فولاد بیس گرام‘ ہیراکسیس 10 گرام‘ نوشادر ٹھیکری پانچ گرام‘ نمک سیاہ پانچ گرام‘ شورہ قلمی دس گرام۔ ترکیب تیاری: ان ساری چیزوں کو پیس لیں‘ عرق‘ سرکہ‘ گھیگوار کا مغز سب کوآپس میں مکس کرلیں رات کو بھگودیں۔ صبح کو ہاتھ سے ملیں اور کپڑے سے چھان لیں اب یہ تیار ہے۔ بوتلوں میں بھر لیں۔ ترکیب استعمال: 50 گرام شربت کو ایک پاؤ پانی مکس کرکے پلائیں‘ پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ نوٹ: ایک مریض کو دو بوتل پلائیں۔(ج۔ز)
میرا خاندانی دم قارئین عبقری کے نام
اب میں عبقری قارئین کو اپنا خاندانی دم بتاتی ہوں جو میرے دادا صاحب کرتے تھے‘ وہ حکیم بھی تھے۔ میرے تایا ابو، میرے ابو، میرے بڑے بھائی، چھوٹے بھائی، ہم سب بہن بھائی یہ دم لوگوں کو کرتے ہیںالحمدللہ! لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ جب کوئی جل جائے یعنی آگ سے‘ گرم پانی یا کسی بھی چیز سے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تواوّل وآخر سات مرتبہ درود شریف اور سات مرتبہ یہ دم پڑھنا ہے
اگ بناں انگار بناں، بناں اگیا نیناں دھاراں
برکت شاہ فرید نیناں ہوون ٹھنڈیاں ٹھاراں
ان شاء اللہ جلن ختم ہو جاتی ہے فوراً اور چھالے بھی نہیں بنتے۔ ہمارا خط لکھنے کو بہت دل کرتا ہے لیکن ہمارے پاس ہر وقت رش ہوتا ہے اور شام کو اپنے بچے آجاتے ہیں پھر ان کو ٹائم دینا ہوتا ہے۔ (زوجہ قاری محمد سجاد، فتح جنگ)
حکم ربی سے مرض شوگر کا شافی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے کثیرالاشاعت ماہنامہ عبقری کے توسط سے شوگر جسے ذیابیطس بھی کہتے ہیں۔ اس مرض میں ہمارے قریبی عزیز مبتلا تھے اور کافی نڈھال تھے۔ مہنگی ادویات‘ ڈاکٹری علاج سے بے حال تھے کہ انہیں کسی بزرگ شخصیت نے شوگر کے علاج کا نسخہ بتایا اور انہوں نے بھی من و عن نسخہ کو تیار کرکے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے دوا استعمال کی اور الحمدللہ ان عزیز کے مطابق اب وہ مکمل صحت یاب ہیں اور میٹھا بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کہ بزرگ نے کہا تھا کہ یہ نسخہ خود استعمال کرکے شوگرکے مریضوں کو یہ نسخہ بتا دینا اس اجازت کے ساتھ میں اپنے عزیز کے بتائے گئے طریقہ کے مطابق نسخہ برائے امراض شوگر سے نجات پیش کررہا ہوں اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفائے عاجلہ صحت کاملہ عطا فرمائے۔ (آمین)ھوالشافی: نیم کی کونپلیں (پتیاں شروع ٹہنی) اور کالی مرچیں ہم وزن‘ باہم باریک پیس کر چنے سے کچھ بڑی گولیاں (160) کی تعداد میں تیار کرکے سکھالیں اور سفیدہ کے درخت کی کونپلیں (پتیاں شروع ٹہنی) والی ڈیڑھ کلو کو چار کلو صاف پانی میں قہوہ (پتی‘ چینی‘ نمک وغیرہ شامل نہ کریں) صرف درخت سفیدہ کی پتیاں پانی میں پکائیں کہ وہ آدھا رہ جائے۔ پھر اتار کر کانچ کی بوتلوں میں بھر کر رکھ لیں۔ پاک صاف باوضو ہوکر کوشش کریں دو رکعت نفل اول دن شکرانہ برائے شفایابی پڑھ کر استعمال سے پہلے تین یا پانچ مرتبہ درود ابراہیمی اور تین‘ پانچ یا سات مرتبہ سورۂ فاتحہ مکمل پڑھنے کے بعد پھر تین یا پانچ مرتبہ درودابراہیمی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے نبی کریم ﷺ کے طفیل شفائے عاجلہ صحت کاملہ کی دعا مانگتے ہوئے دوا حسب ذیل طریقہ سے مسلسل بلاناغہ چالیس دن صبح نہار منہ دو گولیاں ایک کپ سفیدہ کے تیار قہوہ سے استعمال کریں اور اسی طرح رات کو سوتے وقت دو گولیاں ایک کپ سفیدہ کے قہوہ سے استعمال کریں اور چالیسویں دن بھی دو رکعت نفل شکریہ ادا کرتے ہوئے اس نسخہ کو پہنچانے والی بزرگ شخصیت کیلئے دعائے مغفرت فرماتے ہوئے راقم کے والد مرحوم اور امت مسلمہ کے تمام مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی التجا کریں۔ ان شاء اللہ آپ مکمل صحت یاب ہوچکے ہوں گے۔ (محمد انیس قریشی‘ لانڈھی کراچی)
ہر مسئلہ ہر الجھن‘  ہر پریشانی کا آزمودہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے بے شمار وظائف پڑھے ہوں گے‘ بے شمار وظائف کے فوائد پڑھے ہوں گے مگر آج میں آپ کو جو آزمودہ اور تیربہدف وظیفہ بتانے لگا ہوں یہ آج تک خطا نہیں گیا جس نے بھی پڑھا اس کو ملا اور وہ وظیفہ ہے سورۂ یٰسین کا۔ مجھے زندگی میں جو پریشانی‘ جو مشکل‘ جو الجھن آتی ہے میں سورۂ یٰسین پڑھتا ہوں اور میرامسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ قرض کی ادائیگی کیلئے: قرض کی ادائیگی کیلئے سورۂ یٰسین روزانہ باوضو بعد از نماز عشاء سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ جتنا بھی قرض ہوگا اللہ پاک اسے ادا کرنے کی کوئی نہ کوئی صورت ضرور نکال دیں گے‘ یہ عمل اس وقت تک کرتے رہیں جب تک قرض ادا نہیں ہوجاتا لہٰذا پریشانی چھوڑ کر اس عمل پر کمربستہ ہوجائیں۔قیدی کیلئے: اگر کوئی شخص قید میں ہو اور اس کی رہائی ناممکن یا مشکل ہو تو باوضو 75مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھ لی جائے۔ اگر اکیلا نہ پڑھ سکتا ہو تو چند آدمی مل کر پڑھ سکتے ہیں‘ ان شاء اللہ قیدی جلد ہی قید سے رہا ہوجائے گا۔ کوشش کریں کہ ایک بیٹھک میں 75 مرتبہ پڑھ لیں۔ جو شخص صبح و شام اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے پڑھے گا اللہ تعالیٰ کی رضا اور محبت نصیب ہوگا۔ شفاء نصیب ہوگی: اگر کوئی شفاء کیلئے پڑھے گا تو ان شاء اللہ اس بیماری سے شفاء ہوجائے گی‘ اگر ایمان کی سلامتی کیلئے پڑھے گا تو ایمان سلامت رہے گا۔مال و دولت کیلئے:جو شخص صبح و شام سورۂ یٰسین پڑھتا رہے گا‘ کبھی بھوکا ننگا نہیں رہے گا۔ جو شخص مال و دولت کے حصول کیلئے روزانہ تین مرتبہ پڑھتا رہے گا ان شاء اللہ اس کی یہ خواہش بھی پوری ہوجائے گی۔سورۂ یٰسین باوضو پڑھ کر پانی کے گلاس پر دم کرلیں اور وہ پانی پی لیں‘ ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا۔موتیا بند اور دیگر امراض چشم کے خاتمہ کیلئے سرمہ پر ایک مرتبہ دم کرکے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں گے۔ (ب۔خ، واہ کینٹ)
چارپائی کے فائدے اور میری کمر درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً تین سال پہلے مجھے محسوس ہونے لگا کہ میرے کندھوں کے پٹھے سخت ہوگئے ہیں‘ میں نے یہ خیال کیا کہ لیپ ٹاپ پر ہروقت کام کرنے کی وجہ سے ایسا ہوگیا ہوگا‘ مزید کچھ عرصہ کے بعد یوں لگا کہ کندھوں کے جوڑ بھی جیسے بھاری ہوگئے ہیں‘ سونے کے بعد بھی طبیعت فریش نہ ہوتی‘ سر بھاری اور آنکھوں میں پانی سا محسوس ہوتا‘ جیسے تیز ہوا پڑنے کے بعد ہوتا ہے۔ بعدازاں اکڑاؤ گردن میں بھی محسوس ہونے لگا‘ تھوڑا زیادہ کام کرنے سے تھکاوٹ بہت زیادہ ہوجاتی تھی‘ جسم سست رہنے لگا‘ مجھے پریشانی ہونے لگی کہ مجھے نامعلوم کیا بیماری ہوتی جارہی ہے‘ ماہنامہ عبقری کے ایک شمارہ میں پڑھا کہ اس طرح گردن کا مسئلہ ہو تو فرش پر سنت طریقے کے مطابق سوئیں۔ میں ویسا تو نہ کرسکی مگر ایک طریقہ میرے ذہن میں آچکا تھا کہ میرے اس مسئلہ کا تعلق میرے فوم کے گدے سے ہے‘یہ مسئلہ گردن سے شروع ہوکر کمر‘ بازوؤں‘ ٹانگوں اور گھٹنوں کے جوڑوں تک جا پہنچا تھا۔ پھر میں نے پوری طرح تنی ہوئی چارپائی پر سونا شروع کردیا‘ چند دنوں میں ہی میرے تمام مسائل بفضل باری تعالیٰ ٹھیک ہوگئے۔ اس تجربے کو میں عبقری قارئین کے ساتھ شیئر کررہی ہوں کیونکہ بہت سے نوجوان بھی ان مسائل کا شکار ہیں۔ اللہ پاک نے جو بات ذہن میں ڈالی وہ یہ ہے کہ بیڈ پر سونے سے جو بھی حصہ نیچے ہوتا ہے وہ بُری طرح دباؤ کا شکار ہوتا ہے اور دوران خون اس حصہ میں نارمل نہیں ‘وہ حصہ آہستہ آہستہ متاثر ہونے لگتا ہے۔ چارپائی ڈھیلی ڈھالی نہ ہو‘ سخت تنی ہوئی ہو تو بہت بہتر ہے۔ (عبیرہ علی‘ گجرات)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 331 reviews.