Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

علیحدگی ہوچکی‘ طلاق تیار‘ وظیفہ پڑھا اور گھر بس گیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

میری بھتیجی کا رشتہ غیروں میں ہوا اس کی بڑی نند کا خاوند ایک اور عورت سے نکاح کر کے اس کی نند کو ماں باپ کے گھر بھیج دیا اور طلاق کی ترتیب بنانے میں مصروف ہوگیا۔ انہوں نے عبقری رسالہ سے وظیفہ یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھا

10 سال سے ٹوٹا رشتہ دوبارہ جڑ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ تین مہینے سے عبقری پڑھ رہی ہوں اور کچھ پرانے رسالے بھی ان دنوں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ان کو پڑھنے کے بعد میری زندگی بدل گئی ہے میں خالص دنیاداری کے ماحول میں پلی ہوں موجودہ زمانے کی ہر برائی میں مبتلا تھی اور کبھی محسوس ہی نہیں ہوا کہ یہ برائی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میںشوقیہ پارلر کا کام کرتی تھی اور دنیا داری میں گم تھی‘ کسی نے عبقری دیا عبقری کیا پڑھا پارلر کے کام سے نفرت ہوگئی، پارلر کا کام چھوڑ دیا اور دین کی طرف توجہ دی۔ اب نماز کی پابندی کرتی ہوں ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے ہر ممکن کوشش کرتی ہوں کہ شرعی احکام کے مطابق ہر کام کروں۔حکیم صاحب! میری عمر 32 سال ہے اور ابھی شادی نہیں ہوئی بچپن میں نکاح ہوا تھا جو کہ بعد میں ختم ہوگیا تھا مطلب رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ تایا کے بیٹے سے نکاح ہوا تھا جب ختم ہوا تو دونوں خاندان بکھر گئے ایک دوسرے سے ملنا گوارہ نہیں کرتے تھے اس بات کو دس سال ہوگئے ۔ جنوری کے عبقری میں شادی کے کچھ وظائف تھے جس میں ایک یہ تھا کہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی پڑھنی ہے میں نے پڑھنی شروع کی اور اب تک پڑھتی ہوں ۔ اس کے علاوہ ایک وظیفہ تھا کہ یَامُجِیْبُ کو دن میں5500 مرتبہ پڑھا جائے اور یہ گیارہ دن کا وظیفہ تھا جو کہ میں کرچکی ہوں اب ایک مہینہ پہلے میرے تایا کی بیٹی یعنی جس لڑکے سے میرا دس سال نکاح رہا اس کی بہن آئی کہ ہم دوبارہ رشتہ کرلیتے ہیں علما کرام سے مسئلہ پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ایسا ممکن ہے۔ یہ سب ان وظائف کا ہی کمال ہے کہ جن لوگوں نے سب ختم کیا تھا وہی خود چل کر آگئے ہیں۔(ش،خ)
علیحدگی ہوچکی‘ طلاق تیار‘ وظیفہ پڑھا اور گھر بس گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بھتیجی کا رشتہ غیروں میں ہوا اس کی بڑی نند کا خاوند ایک اور عورت سے نکاح کر کے اس کی نند کو ماں باپ کے گھر بھیج دیا اور طلاق کی ترتیب بنانے میں مصروف ہوگیا۔ انہوں نے عبقری رسالہ سے وظیفہ یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا وہ آدمی جو اڑھائی تین سال سے لاتعلق تھا ‘خود لینے کے لیے آیا اور گھر بس گیا۔(2) بھتیجی کی دوسری نند کو اس کا خاوند مارتا تھا اور خود کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا شک کرتا تھا انہوں نے وظیفہ صُمٌّۢ بُکْمٌ عُمْیٌ فَہُمْ لَا یَرْجِعُوْنَ﴿ بقرہ۱۸﴾ پڑھا کچھ عرصے کے بعد اس نے مارنا شک کرنا چھوڑ دیا اور پھر میرے ہمراہ تسبیح خانہ درس میں آیا اور اگلے ہی روز ملائیشیا کے لیے اچانک روانہ ہوگیا وہ کام جو کئی ماہ سے رکا ہوا تھا آناً فاناً بنا اور وہ ملائیشیا کے لیے محو پرواز ہوگیا سب لوگ محو حیرت ہیں کہ اچانک کیسے یہ کام ہوگیا اور جب ہم درس سے واپس آرہے تھے وہ بہت خوش تھا کہ کتنی اچھی جگہ لیکر آیا ہے۔(3)میرا سب سے چھوٹا بیٹا اچانک میرے پاس سے گم ہوگیا رات کا وقت بیٹے کا کہیں کوئی پتہ نہیں لگ رہا تھا اس وقت اسکی عمر 4سال تھی میری اہلیہ بیٹا بیٹی بھی پریشانی کے عالم میں اسے ڈھونڈ رہے تھے اہلیہ اور بچے درود پاک اور میں خود یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ رہے تھے کہ ایک بچہ جسکی عمر گیارہ یا بارہ سال کی ہوگی آیا اور میرے بیٹے کی نشاندہی کرکے چلا گیا جب میں اس سمت گیا تو دو آدمی ملے انہوں نے کہا کہ مسجد میں اعلان کے بعد چند بچے اسے لیکر گئے ہیں کہ ہم اسے جانتے ہیں مسجد چوک سے چند گز کے فاصلے پر تھی مگر اعلان کی آواز نہ آئی گھر کی طرف دوڑ لگائی تو وہ ان بچوں کے ساتھ گھر کے سامنے بہت مطمئن کھڑا تھا۔(حماد حسن، لاہور کینٹ)
بیوی پر ہوا سخت جادو کیسے ٹوٹا؟ ضرور پڑھیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی پر شادی سے پہلے ہی جادو اور جناتی چیزیں تھیں جس کی وجہ سے شادی کے بعد گھر کا ماحول خراب رہنے لگا۔ وہ میرے گھر والوں پر کوئی توجہ نہ دیتی اور نہ ہی کسی بڑے کا ادب کرتی تھی‘ ساس (میری امی) تو اسے بالکل اچھی لگی ہی نہیں تھی‘ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑے کا ماحول بنا رہتا تھا‘ اس کے کانوں کی سائیڈز اور سر میں ہمیشہ درد رہتا تھا وہ سوتے ہوئے ہمیشہ ڈر جاتی‘ میری شادی کو اڑھائی سال ہوگئے‘ گزشتہ رمضان پہلی بیٹی پیداہوئی اور پیدا ہوتے ہی وفات پاگئی‘ ڈاکٹرز کو بھی سمجھ نہ آیا کہ اسے کیا مسئلہ تھا‘ میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ یہ جناتی چیزوں کی وجہ سے ہوا‘ بچی کی پیدائش پورے دس ماہ کے بعد ہوئی‘ اسی عید پر ہم اندرون سندھ گئے وہاں سے چیزوں کا اثرزور کرگیا‘ بیوی کے گردے میں سوزش ہوگئی اور پتھری بن گئی لگاتار دس دن تک بخار رہا جسم میں بہت زیادہ کھچاؤ رہا‘ خاص کر کندھے اور گردن کے پٹھوں میں‘ میں نے یہ اذان اور آیت والا عمل کرنا شروع کردیا۔ (سورۂ مومنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر دونوں کانوں پر دم کرنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ)۔جیسے ہی کیا میری اہلیہ کی طبیعت مزید خراب ہوگئی‘بقول اس کے جوڑوں میں ایسے لگتا جیسے آگ لگی ہوئی ہو‘ میں تین دن تک مسلسل یہ عمل وقفے وقفے سے کرتا رہا مگر ایسے ہی لگتا‘ اس کے ہاتھ کی ہتھیلیاں اور پاؤں کے تلوے ایسے جلتے جیسے ان میں آگ لگی ہو‘کبھی جوڑوں میں آگ لگ جاتی‘ وہ ساری ساری رات ہاتھ اور پاؤں پانی میں ڈال کر رکھتی‘ تیسرے دن میں نے اپنی بہنوں کو بھی ساتھ اسی عمل پر لگا دیا اور انہیں بھی کہا ہر دو گھنٹے کے بعد یہ عمل پڑھ کر میری بیوی پر دم کرو‘ انہوں نے بھی بیٹھ کر یہی عمل شروع کردیا۔ پانچویں دن تک میری اہلیہ بالکل ٹھیک ہوچکی تھی‘ اس کی تمام تکالیف ختم اور صحت مندی کی طرف اب گامزن ہے۔ الحمدللہ۔ (ش، حیدرآباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 339 reviews.