Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صبح کا بہتر آغاز! ساری کامیابیوںکا آزمودہ گُر

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

جس میں صبح کے بہتر آغاز کیلئے اور دن کی ساری کامیابیوں کے لیے جائز اور صحت مند خیال اور عزم ضروری ہے۔ سب سے پہلے نماز ادا کریں۔ خالق کائنات کی حمد و ثناء بیان کریں اور اس کی نعمتوں اور مہربانیوں کو دل ہی دل میں سوچیں۔ اپنے وقت کے مطابق جس قدر ہوسکے‘ تلاوت کلام پاک کریں۔ آپ اپنے اندر ایک ولولہ تازہ بیدار ہوتا محسوس کریں گے‘ آپ کے عزائم تازہ ہوں گے۔ آپ کے جسم کارواں رواں خوشی اور مسرت سے جھوم اٹھے گا۔ ہلکی ورزش یا چہل قدمی کرنے کے لیے کسی قریبی پارک میں چلے جائیں۔ وہاں ہرے بھرے درختوں اور پھولوں کو دیکھیں۔ اس طرح آپ کو اللہ پاک کی صناعی اور لطیف فطرت نظر آئے گی اور آپ کا توکل اللہ پاک پر مزید پختہ ہوگا اور آپ ایک فرحت بخش کیفیت کے ساتھ پورا دن خوشی وانبساط میں گزارنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ہلکی پھلکی ورزش اور مناظر فطرت کے نظارہ کے بعد آپ گھر آکر غسل کریں، دانتوں کی صفائی صبح کا پہلا کام ہونا چاہیے۔ اگر غسل نہ کرسکیں یا سستی محسوس کررہے ہوں تو ہلکا سا تیل ہاتھوں پر لگا کر جسم پر آہستہ آہستہ ملیں۔ اگر غسل سے پہلے جسم کی مالش کرلی جائے تو بہت مفید ہےورنہ غسل کے بعد گیلے جسم پر تیل کی ہلکی ہلکی مالش بہت ہی مفید ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ اس طرح آپ کے جسم میں دوران خون بہتر ہوگا۔ جسم میں چستی آئے گی اور آپ کی سستی اور تکان ختم ہو جائے گی۔ آپ کا مزاج خوش گوار ہو جائے گا۔ آپ کی دماغی و جسمانی صلاحیتیں زیادہ بہتر طریقے سے کام کریں گی۔
اس کے بعد ناشتے کی باری آتی ہے۔ صبح کا ناشتہ پورے دن کی مصروفیات کے لیے توانائی فراہم کرنے کا بنیادی جزو ہے۔ اس سے غفلت کرنے والے لوگ تغذیہ کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ متوازن غذا پر مشتمل ناشتہ دن بھر جسم کو تازہ دم رکھتا ہے۔ بہترین صحت کے حامل لوگوں کے ایک سروے سے پتہ چلا کہ ان سب میں متوازن ناشتے کی مشترکہ عادت تھی۔
سات بادام اور سات کشمش رات کو بھگو رکھیں۔ صبح نہار منہ دانتوں سے خوب پیس کرچبا کر کھالیں۔ یا موسم کے مطابق جوس کا ایک گلاس پی لیں یا اگر یہ غذائیں مہنگی ہونے کی وجہ سے آپ استعمال نہ کرسکیں تو آٹے کا چھان رات کو پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح چھان کر حسب ضرورت شکر ملا کر پی لیں۔ بہترین غذا ہے۔ یاد رکھیئے گندم کی بھوسی میں وہ فائبر اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین صحت شروع سے ناشتے کو بڑی اہمیت دیتے آئے ہیں۔ حضور نبی کریم رحمۃ اللعالمینﷺ نے چودہ سو سال پہلے صبح کے ناشتے کی اہمیت پر اس طرح زور دیا ہے کہ کوئی مسلمان اس سے غفلت نہیں برتتا۔ ایک اور مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ کبھی کبھی ناشتہ کرنے والوں یا بالکل نہ کرنے والوں میں موت کی شرح 28%سے 40% زائد پائی گئی۔ صبح کے ناشتہ میں چھان سمیت روٹی ایک انڈہ یا ترکاری سے کریں اور ناشتہ بھرپور کریں۔ ناشتے سے فارغ ہو کر لباس تبدیل کریں۔ کام پر جانے کی تیاری کے دوران کوئی خوشگوار بات ذہن پر لطیف اور خوش گوار نفسیاتی اثرات مرتب کرتی ہے۔ موبائل میں قرآنی آیات بمعہ ترجمہ اپنی پسندیدہ حمد باری تعالیٰ یا نعت رسول مقبولﷺ سنیئے۔ اس طرح آپ کام کی طرف خوشی خوشی روانہ ہوں گے اور آپ اپنے آپ کو صبح سے شام تک خوش اور چست محسوس کریں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 572 reviews.