Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

جو دیکھتا کہتا ’’لڑکی بڑی عمر کی ہے‘‘
میری عمر ساڑھے ستائیس سال ہے‘ میرے منہ پر چھائیاں اور دانے ہیں‘ دانوں کے نشان بھی ہیں‘ براہ مہربانی کوئی سستا آسان ٹوٹکہ بتادیں اور وزن کم کرنے کیلئے بھی نسخہ بتادیں۔ مجھے جو دیکھتا وہ کہتا ہے لڑکی بہت زیادہ عمر کی ہے‘ خدارا مجھے وزن کم کرنے کاکوئی حل بتادیں‘میری چھوٹی بہن کی عمر پچیس سال ہے منہ پر دانے اور ان کےنشان‘ گڑھے ہیں مہربانی فرما کر آسان اور سستے سے ٹوٹکےبتادیں۔ (ف۔ہ‘ راولپنڈی)
مشورہ:آپ اور آپ کی بہن عبقری دواخانہ کی ’’ہارمونز شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی فرق محسوس ہوگا۔
اگرکوئی گنجا کہے تو بہت غصہ آتا ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ ماہنامہ عبقری پڑھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔میرا ایک مسئلہ ہے جسے لیکر حاضر ہوا ہوں‘ گزشتہ تین سال سے سر کے بال گررہے ہیں‘ بالوں کی جڑیں کمزور ہیں‘ اسی وجہ سے کنگھی کرتے وقت‘ نہاتے اور سر پر ہاتھ پھیرتے وقت بال جھڑتے ہیں‘ اب تقریباً گنجا ہوچکا ہوں‘ سارے سر کی جلد نظر آتی ہے‘ بال بہت تھوڑے رہ گئے ہیں‘ڈیوٹی کی وجہ سے تقریباً دو ماہ بعد چھٹی ملتی ہے مگر گنجا ہونے کی وجہ سے گھر والوں سے جھوٹ بول کر کوئی بہانہ بنا کر لیٹ چھٹی پرجاتا ہوں‘ اس مسئلے کی وجہ سے فیملی‘ رشتہ داروں اور دوستوں کے درمیان بیٹھنے میں بہت شرم اور جھجک محسوس کرتا ہوں‘ اگر کوئی گنجا کہے تو بہت غصہ آتا ہے اور دکھ بھی ہوتا ہے مگر جواب میں مسکرا دیتا ہوں‘اب تک ہزاروں خرچ کرچکا ہوں تھک گیا ہوں‘ خدارا مجھے کوئی علاج بتائیں‘ رب کائنات آپ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو دونوں جہانوں میں کامیاب اور سرخرو فرمائے۔ آمین!۔ (پوشیدہ‘ بنوں)
مشورہ: آپ دن میں دو بار پیاز کا رس اپنے سر کے گنجے حصے پر لگائیں‘ ایک سے دو گھنٹے بعد صاف پانی سےسر دھولیں‘ شیمپو ہرگز استعمال نہ کریں‘ شیمپو کا استعمال پیاز کے رس سے حاصل ہونیوالے فوائد کو ختم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ تازہ گھیگوار لیکر درمیان سے کاٹ کر اس کو بھی سر پر لیپ کرسکتے ہیں اور دو گھنٹے کے بعد سرصاف پانی سے دھولیں۔
اس کے علاوہ دوا کے طور پر سبز چائے چھ ماہ سے ایک سال تک روزانہ صبح و شام ایک کپ پئیں‘ اس سے نہ صرف آپ کی عمومی صحت بہتر ہوگی بلکہ یہ گنج پن میں کمی لاتی ہے اور نئے بال اگاتی ہے۔ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کھوپرے کے تیل سے سر کی مالش کریں۔اس کے علاوہ رات کے وقت کھوپرے کے تیل میں آٹا مکس کرکےلیپ بنالیں اور رات کو سر پر لگاکر صبح اچھی طرح دھولیں۔ان ہدایات پر عمل کریں ان شاء اللہ چھ ماہ کے اندر اندر آپ کا نہ صرف گنج پن دور ہوجائیگا بلکہ بال مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔
اے کاش! وہ بہاریں واپس لوٹ آئیں!
میں آج سے تقریباً پانچ سال پہلے ایک صحت مند نوجوان تھا‘ لوگ مجھے پہلوان کہتے تھے‘ پھر اچانک بُری سوسائٹی میں اٹھنا بیٹھنا شروع ہوا اور دن بدن کمزور ہوتا گیا‘ میری عمر اب 20 سال ہے اور میں مکمل طور پر ہڈیوں کاڈھانچہ بن چکاہوں‘ چہرہ اندر کو دھنس گیا ہے‘ آنکھیں اندر کو دھنس کر بالکل چھوٹی چھوٹی ہوگئی ہیں آنکھوں کے گرد گہرے سیاہ ہلکے پڑگئے ہیں‘ جب باہر نکلتا ہوں تو لوگ ہڈیوں کاڈھانچہ کہتے ہیں‘ بہت علاج کروائے لیکن کچھ فرق نہ پڑا‘ میں التجا کرتا ہوں میری بہاریں لوٹادیں!(پوشیدہ ‘ راولپنڈی)
مشورہ:آپ علاج سے زیادہ اپنی خوراک پر توجہ دیں‘ نماز پنج وقتہ ضرور پڑھیں‘ فجر کی نماز کے بعد سیر کو جائیے‘ لمبے لمبے سانس لیں‘ تازہ پھل‘ سبزیاں خوب کھائیے۔دوا کے طور پر عبقری دواخانہ کا ’’نوجوان روگ کورس‘ ‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
6 ماہ سے گردے میں انفیکشن
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 20 سال ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے لیفٹ سائیڈ کے گردے میں انفیکشن ہے‘ اب ڈاکٹرز نے گردہ نکالنے کا کہہ دیا ہے‘ مہربانی کرکے کوئی نسخہ یا دوائی تجویز فرمائیں۔ (حمزہ‘ مری)
مشورہ:گردے کی انفیکشن کیلئے عبقری دواخانہ کی کامیاب ترین دوا ’’گردی‘‘ اور ’’گردے فیل شفاء‘‘ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ بے شمار شفاء پاچکے آپ بھی آزما کر موذی مرض سے نجات پائیے۔ ان شاء اللہ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 589 reviews.