Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین دن کا عمل! فالج زدہ معذور ساس صحت یاب

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ دس سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات خود بھی آزمارہا ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتا رہتا ہوں‘ جس کی وجہ سے میں کافی مشہور بھی ہوگیا ہوں اس کی وجہ بھی ہے میں نےعبقری رسالہ اور تسبیح خانہ سے جو بھی پیغام سنا وہ آگے پھیلایا جس سے مخلوق خدا کو فائدہ ہی ہوا ہے۔ ابھی گزشتہ سال کا واقعہ ہے کہ میں عید کے دوسرے دن اپنے چھوٹے ماموں کے گھر عید ملنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا تھا کہ راستے میں اہلیہ کہنے لگی کہ آپ کی ایک رشتہ دار کی ساس کافی بیمار ہے چلنے پھرنے سے قاصر ہے‘ ان کا گھر راستے میں ہے ان سے عید بھی مل لیں اور بیمار پرسی بھی ہو جائے گی۔ کب کی بیچاری بیمار ہے‘میں پوچھنے نہیں جاسکی۔ میں نے کہا چلو ٹھیک ہے۔ ہم ان کے گھر چلے گئے جب میں نے اپنی رشتہ دار کی ساس کو دیکھا تو وہ تقریباً رکوع کی حالت میں تھی میری رشتہ دار کہنے لگی: بھائی جان آپ لوگوں کو وظیفے بتاتے ہیں‘ مخلوق خدا کے کام بن جاتے ہیں‘ میں تو تنگ آچکی ہوں ساس کو پیشاب مجھے کرانا پڑتا ہے‘ گھر سے باہر کہیں جانہیں سکتی‘ نہ دن کا سکون ہے نہ رات کا چین کچھ ایسا وظیفہ بتائیں کہ بس؟؟؟ اس کی باتوں کا مفہوم یہ تھا کہ یہ مرجائے اور میری ڈیوٹی ختم ہو۔ میں نے اپنی رشتہ دار سے پوچھا کہ اس کو مسئلہ کیا ہے؟ کہنے لگی: ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی‘ ہڈی دوسری ہڈی پر چڑھ کر جڑ گئی‘ چلنے پھرنے سے پہلے قاصر تھی مگر بیٹھ بیٹھ کر چل پھر لیتی تھی‘ اپنی ضروریات خود پوری کرلیتی تھی پھر اس پر فالج کا حملہ ہوگیا ‘تب سے یہ اسی حالت میں بس بیٹھی رہتی ہے‘ خود سے حرکت بھی نہیں کرسکتی۔ میری رشتہ دار کی ساس کی عمر تقریباً 70 سے 80سال کے درمیان تھی‘ میں نے ان کو اذان اور افحسبتم والا عمل کرنے کو بتایا اور تسبیح خانے سے پرنٹ شدہ پمفلٹ بھی اسے بھیجادیا‘ وہ عمل نہ تو میری رشتہ دار نے پڑھا نہ اس کے خاوند یعنی مریضہ کے بیٹے نے پڑھا‘ میری رشتہ دارکی بڑی بیٹی جو تقریباً دس سے بارہ سال کی ہے وہ عمل انہوں نے اس بچی کو دیا کہ یہ اس طریقے سے پڑھ کر‘ دادی پر دم کرو‘ اس بچی نے ایک دن ہر دو گھنٹے بعد عمل پڑھ کر دادی پر دم کیا‘ دوسرے دن مجھے میری رشتہ دار نے بتایا کہ میری ساس حرکت کرنے لگی ہیں اور مزید کہا کہ میری ساس مجھ سے کہنے لگی میری ٹانگیں چارپائی سے نیچے لٹکا دیں اور تیسرے دن اس نے مریضہ کا آنکھوں دیکھا حال بتایا کہ وہ زمین پر جیسے پہلے بیٹھ کر چلتی تھی وہ چلتی ہوئی اپنے کمرے میں گئی اور اس نے کپڑوں کے صندوق سے اپنے کپڑے نکالے‘ خود ہی کپڑے بدلے اور باہر آکر بیٹھ گئی۔ اللہ اکبر۔ یہ صرف تین دن کے عمل سے ممکن ہوا پھر میں واپس لاہور آگیا‘ آخری خبر یہی تھی کہ وہ اپنی سابقہ زندگی کی طرف لوٹ چکی ہے اپنے کام کاج وہ خود کرتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 618 reviews.