Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انوکھی بیماری کیلئے لاجواب نسخہ کمزور مردوخواتین کیلئے انوکھا شیک لاعلاج بیٹے کیلئے آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

انوکھی بیماری کیلئے لاجواب نسخہ
کمزور مردوخواتین کیلئے انوکھا شیک
لاعلاج بیٹے کیلئے آزمودہ عمل
بالوں کا سفید ہونا اور سستی
جادو ‘بے اولادی اور طلاق
چہرہ اور جسم کو گورا کرنا چاہتا ہوں 

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

فروری کے جوابات
1۔محترمہ میں نے آپ کا سوال فروری کے شمارہ میں پڑھا۔ میں ایک حکیم ہوں اور اپنے شہر میں عبقری دواخانہ کی ادویات سیل کرتا ہوں۔ آپ عبقری دواخانہ کی معجون شفاء یابی‘ معذور شفاء ٹانک اور ستر شفائیں ان کے بروشرز پر لکھے گئی ترکیب استعمال پر عمل کرتے ہوئے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کے ہی تین سفوف ’’ٹھنڈی مراد‘ جوہرشفاء مدینہ اور روحانی پھکی‘‘ لے کر ان تینوں کو کسی بڑے جار میں مکس کرلیں اور صبح دوپہر شام کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے چائے والا پورا چمچ پانی کےساتھ کھائیں۔ چند ہفتے یہ ادویات مستقل مزاجی سے کھائیں ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ (حکیم عمر‘ گوجرانوالہ)
2۔آپ کیلئے ایک مزیدار شیک کاحاضر ہے۔ اسے پئیں ان شاء اللہ آپ کی کمزوری دور ہوجائے گی۔ ھوالشافی: سات کھجوریں رات کو پانی میں بھگو دیں صبح گھٹلی نکال کر ایک گلاس دودھ میں ڈال کر ملک شیک بنالیں اور گھونٹ گھونٹ پی لیں۔تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’ہارمونز شفا‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ (ام کاشف‘ ملتان)
3۔بہن اپنے بیٹے کی بیماری کیلئے میرا آزمودہ وظیفہ ضرور کیجئے۔ ان شاء اللہ اس عمل سے آپ کا بیٹا بھی تندرست ہوجائے گا۔ آپ اور تمام گھر والے بیٹے کا سخت تصور کرتے ہوئے سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میںحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں۔ اس کا ایک سوا لاکھ‘ تین سوا لاکھ‘ سات سوالاکھ مکمل کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا بیٹا بالکل تندرست ہوجائے گا۔ (ریحانہ بشیر‘ قصور)
4۔آپ تمام گھروالےافحسبتم اوراذان والا عمل کرکے بچے کو دم کریں۔ عمل کاطریقہ: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر دن میں پانچ سے سات مرتبہ بچے کے دونوں کندھوں پر دم کریں۔ اس کےعلاوہ عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن اور فٹنس فولاد ٹانک استعمال کروائیں۔ (دانش کریم‘لاہور)

مارچ کے سوالات
1۔ قارئین! میری یادداشت بہت کمزور ہے‘ میرے سر‘ ڈاڑھی اور سینے کے بال بہت جلد سفید ہورہے ہیں‘ میں پورا دن سستی محسوس کرتا ہوں‘ حالانکہ رات کو نیند پوری لیتا ہوں۔ مجھے اس کا کوئی حل بتائیں۔ (ماجد‘ لاہور)
2۔قارئین السلام علیکم! میں اپنی اہلیہ کا مسئلہ لیکر حاضر ہوا ہوں‘ الحمدللہ! وہ امید سے ہے‘ تیسرا مہینہ شروع ہے‘ اس کیلئے کوئی عمل بتائیے‘ ڈیلیوری میں آسانی ہو اور نارمل ڈیلیوری ہو‘  گزشتہ ڈیلیوری پر بھی آپریشن کروانا پڑا تھا‘اس کے علاوہ اسے پیشاب کی حاجت بار بارہوتی ہے۔ کوئی ٹوٹکہ‘ نسخہ یا دوا تجویز فرمادیں۔ (پوشیدہ)
3۔محترم قارئین! السلام علیکم! آپ کی خدمت میں پہلی مرتبہ گوش گزار ہوں‘ہر طرف سے مایوس ہوکر ایک امید کی کرن لیے آپ کے سامنے اپنا مسئلہ دکھ لکھ رہا ہوں۔ قارئین! میری عمر36 سال ہے‘ شادی کو سات سال ہوچکے مگر اولاد کی نعمت سے ابھی تک محروم ہوں‘ بیوی کی تمام ٹیسٹ رپورٹس بالکل کلیئر ہیں مگر میرے جراثیم کم ہیں اور ایکٹو نہیں ہیں۔ سات سال کے عرصہ میں ہر اچھے معالج سے علاج کروا کروا کر تھک چکا ہوں۔دوا جیسے اندر جاکر اثر ہی نہیںکرتی۔روحانی بہت سی جگہوں سے حساب کروایا ہر جگہ سے یہی بتاتے ہیں کہ آپ کی بندش کروائی ہوئی ہے‘ جادو ہے۔اسی طرح میرے چھوٹے بھائی کی شادی کو تین سال ہوگئے‘ اس کے ہاں بھی اولاد نہیں‘ اسی طرح بہن کی شادی ہوئی اس کو دو سال بعد طلاق ہوگئی‘والدین سخت پریشان ہیں‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ‘ عمل‘ نقش وغیرہ کچھ بتائیں تاکہ ہمارا گھر ان مصائب سے نکل سکے۔(م۔ب‘ جگہ نامعلوم)
4۔محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 18 سال ہے‘ میرا رنگ سیاہ ہے‘ چہرے پر دانے اور داغ دھبے وغیرہ ہیں‘ مجھے چہرہ اور جسم کو جلد گورا کرنے کے لیے آسان قدرتی نسخہ بتادیجئے یعنی ایسا قدرتی طریقہ بتادیجئے جس سے نہ صرف چہرہ بلکہ پورا جسم گورا اور خوبصورت ہوجائے۔ شکریہ (بلال‘ سیالکوٹ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 629 reviews.