Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ نقش بچے کے گلے میں ڈال دیں! بیمار نہ ہوگا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ساتھ والے گھر میں ایک فیملی کرایہ پرآئی‘ کچھ عرصہ میں میری اہلیہ اور ان کی اہلیہ کی آپس میں کافی سلام دعا ہوئی‘ میری اہلیہ نے ان کو عبقری رسالہ ہدیہ کیا تو انہیں بہت پسند آیا‘ اور عبقری کی وجہ سے ان دونوں کی دوستی ہوگئی۔ میری اہلیہ کو حیرت اس وقت ہوئی جب اس نیک خاتون نے بتایا کہ میں عاملہ ہوں‘ اور بہت سے عمل میرے آزمودہ ہیں‘ لوگوں کی فی سبیل اللہ جتنا ممکن ہوسکے مدد کردیتی ہوں۔ میری اہلیہ نے گھر آکر مجھے بتایا‘ میں نے اپنی اہلیہ کو کہا کہ اگر ان کے پاس کچھ ایسے عملیات‘ تعویذات یا نقش ہیں جن سے مخلوق خدا کا بھلا ہوسکتا ہے تو ان سے کہیے کہ عبقری میں لکھیں لاکھوں کا بھلا ہوگا اور ان کیلئے صدقہ جاریہ۔ میری اہلیہ نے جاکر ان سے بات کی‘ پہلے تو وہ آئیں بائیں شائیں کرتی رہی‘ مگر چند ہفتے بعد خود ہی عبقری کا مسلسل مطالعہ کرنے کے بعد انہوں نے میری اہلیہ کو بتایا کہ لوگ اس رسالہ میں ایسے ایسے راز بتا دیتے ہیں کہ جو کروڑوں خرچ کرکے اور سالہا سال کی محنت کے بعد بھی کسی کو نہیں ملتے ‘ میں تو اکثر حیران ہوتی ہوں کہ یہ بات تو سات پردوں میں چھپا کر رکھنے والی تھی لوگ کیسے اپنا دل اتنا بڑا کرلیتے ہیں‘ ان کی یہ بات سن کرمیری اہلیہ نے ان سے عرض کیا اسی لیے تو میں کہتی ہوں کہ آپ بھی اپنے سینے کے راز عبقری میں لکھا کریںلاکھوں لوگوں کا بھلا ہوگا‘ اللہ کریم آپ کی پریشانیاں اور مشکلات بھی دور فرمادیں گے۔
بیٹھے بیٹھے اچانک بولیں‘ چلیں پھر ٹھیک ہے میں آج آپ کو ایسا آزمودہ نقش دیتی ہوں کہ جوبچوں کے جملہ امراض کے لیے انتہائی لاجواب ہے‘ بس بنائیں اور بچے کے گلے میں پہنادیں‘ ان شاء اللہ بچہ بے شمار امراض سے محفوظ رہے گا۔ جہاں میں پہلے رہتی تھی بہت خواتین مجھ سے یہ تعویذ بنوا کر لے جاتیں اور اپنے بچوں کے گلے میں پہنادیتیں ان کا بچہ رونا چھوڑ دیتا‘ ضد کرنا چھوڑ دیتا‘ بچوں کا پیٹ خراب زیادہ ہوتا تھا وہ ختم ہوگیا‘ بعض بچوں کو سوکڑا کی بیماری تھی وہ اس تعویذ سے ختم ہوئی‘ یہ ایک نقش ہی بے شمار امراض میں انتہائی مؤثر ہے۔ میری اہلیہ نے خوشی خوشی ان سے یہ تعویذ لیا اور ایسے گھر آئیں جیسے کوئی بہت بڑا میدان مار کر آئی ہو‘ مجھے دیا کہ صبح پہلا کام یہ کریں کہ یہ نقش عبقری دفتر پہنچادیں‘ نقش لیتے ہی میں یہ تحریرلکھنے بیٹھ گیا۔ قارئین ! میں نےاب تک یہ نقش نہیں آزمایا‘ آپ کی امانت جیسے ہی مجھے ملی آپ تک پہنچانے کی تگ و دو میں لگ گیا ہوں‘ ان شاء اللہ بہت جلد یہ نقش عبقری رسالہ کے ذریعے آپ کو مل جائے گا۔

اس نقش کو لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ بچہ ہر قسم کی عوارضات سے محفوظ رہے گا۔

محمد شہزاد‘ لاہور

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 781 reviews.