Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سبزچائے انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

ماہرین طب کے مطابق بہت سی بیماریاں موٹاپے سے جنم لیتی ہیں اس لیے متوازن غذا کو ہی اچھی صحت کا ضامن کہا جاتا ہے۔ مرغن غذا کا استعمال موٹاپے کا شکار کرتا ہے اس لیے ان کے استعمال سے اجتناب پر ڈاکٹر حضرات زور دیتے ہیں۔ موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے جہاں ورزش کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے وہاں خواتین کئی ایک ٹوٹکے بھی استعمال کرتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے پینے سے زیادہ کیلوریز میں مدد ملتی ہے جو ذائقے میں اچھا اور صحت کے لیے انتہائی مفید مشروب ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق سبز چائے ڈائٹ کرنے والوں کے لیے بھی بہت فائدے مند ہوتی ہے۔ وہ افراد جو اپنی روز مرہ خوراک میں سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں ان کی صحت قابلِ رشک ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ فوڈ پوائزنگ اور دانتوں میں پلاک کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے خلاف بھی مزاحمت کرتی ہے۔ گرما گرم سبز چائے کیلوریز جلاتی ہے تو سبز چائے گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہے سبز چائے کا باقاعدہ آغاز چین سے ہوا مگر اب یہ بہت سی ثقافتوں کا حصہ بن چکی ہے۔ اب تو چائے ایک ہردلعزیز مشروب بن چکی ہے اور سبز چائے بھی کافی عرصے سے متعارف ہوچکی ہے۔
ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے معدے، بڑی آنت، جگر، لبلبہ، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاتی ہے۔ سبز چائے دل کے امراض سے بچائو کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے یہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور خون کو بھی پتلا کرتی ہے اس کی وجہ سے خطرناک دل کی بیماریوں اور فالج کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ لیکن حالیہ سائنسی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے کے مضر اثرات بھی ہیں جو کہ انسانی صحت کو بری طرح متاثر بھی کرتے ہیں۔
سبز چائے میں بھی کیفین کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ صحت انسانی کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ پہنچاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دن میں دو کپ سبز چائے استعمال کی جاسکتی ہے اس سے زیادہ استعمال سے نیند کی کمی اور بے چینی ہو جاتی ہے اس سے اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ سبز چائے کے زیادہ اور بے ہنگم استعمال سے دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی پیدا ہو جاتی ہے جس سے بلڈپریشر بعض اوقات بڑھ بھی جاتا ہے۔ اس کے بکثرت استعمال سے جسم سے پانی کے اخراج عام طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ جس سے گھبراہٹ، سستی، کمزوری، سردرد اور بھوک کی کمی ہو جاتی ہے، معدے میں تیزابیت اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔ قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے رطوبیش خشک ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے انسانی جسم کے لیے حیرت انگیز حد تک مفید اور کارآمد ہے۔ چائے کا سب سے اہم حصہ وہ ہوتا ہے جب یہ پیٹ میں جاکر ہاضمہ کا عمل شروع کرتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق EGCG انسانی جسم میں موجود DC4 خلیوں کے ساتھ مل کر جسمانی قوت مدافعت بڑھانے میں اور زیر سیل کو ٹوٹنے سے روکتا ہے۔ EGCG ایک طاقتور اینٹی اوکسائیڈہے اور جسم میں کینسر کی نشوونما کو روکنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر سفیدی بھی لاتا ہے۔سبز چائے کے اندر میگنیشیم،زنک اور وٹامن سی ہوتے ہیں جو ایک خاص ٹمپریچر پر اپنا اثر رکھتے ہیں ورنہ ضائع ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا سبزچائے بنانے کے لیے پانی کو 81ڈگری سینٹی گریڈ سے 87سینٹی گریڈ تک دو سے تین منٹ تک گرم کیا جائے تو یہ اپنا اصل مزہ برقرار رکھتی ہے ورنہ اس کا ذائقہ بھی کڑوا ہونے کے ساتھ اثر بھی زائل ہو جاتا ہے۔ پرانے لوگ کہا کرتے تھے اور نئی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سبز چائے پینے سے کولیسٹرول کافی حد تک کنٹرول میں رہتا ہے۔ خالی پیٹ سبز چائے پینے سے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے۔کینیڈا میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سبز چائے پینے والی خواتین میں کینسر کے مرض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق عمر کے ساتھ جو خواتین باقاعدگی سے سبز چائے کا استعمال کرتی رہتی ہیں (باقی صفحہ نمبر53 پر)
(بقیہ:سبزچائے انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید)
وہ معدے، بڑی آنت اور گلے کے کینسر سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ باقاعدگی سے سبز چائے کا استعمال کرنے والی 70ہزار چینی خواتین پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کے مطابق دیگر خواتین کی نسبت ان میں معدے کے کینسر کا خطرہ 14فیصد کم پایا گیا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے مناسب غذا کا استعمال اور صحتمند مند طرزِ زندگی اپنانا بھی بے حد ضروری ہے۔سبز چائے صرف کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی بلکہ دانتوں کو بھی مفید بناتی ہے ایک تحقیق میں تقریباً 25ہزار جاپانی مردوں اور خواتین پر ہونے والے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا روزانہ ایک کپ پینے سے دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ سبز چائے میں ایسے مالیکیول اینٹی میکرو بائیل موجود ہوتے ہیں جو دانتوں کے امراض سے 20فیصد زیادہ حفاظت کرکے مسوڑھوں کو بھی صحتمند بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سبز چائے نظام استعالہ کو تیز کرتی ہے اور اس طرح آپ کے بڑھے ہوئے وزن کو گھٹانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 789 reviews.