Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر

 

معیادسے قبل ضائع ہونیوالے بچوں کیلئے آزمودہ عمل

کئی بچے ماں کے پیٹ میں اپنی مقررہ مدت سے قبل ضائع ہو جاتے ہیں اس مسئلہ کے حل کے لیے بندہ کا ایک آزمودہ عمل ہے جس کا رزلٹ سوفیصد آتا رہا ہے مخلوق خدا کی بھلائی کے لیے ماہنامہ ’’ عبقری‘‘ کی نذر کررہا ہوں۔ جمعہ کے روز کدو کا کوئی پودا مالک کی اجازت سے اکھاڑیں۔ اس کی جڑ احتیاط سے نکال کر علیحدہ کرلیں۔ اسے صاف کرکے خشک کرلیں اور حسب ضرورت کپڑے میں لپیٹ کر سلائی کر لیں اور اس کو حاملہ کے گلے میں ڈال دیں۔کدو کی پوری جڑ کو لپیٹنے کی بجائے صرف موٹائی والا اتنا حصہ کپڑے میں لپٹیں جو گلے میں باآسانی گول شکل میں لٹکایا جاسکے اور جڑ کا جو حصہ مشرق کی طرف جارہا ہو اگر اسے استعمال کریں تو نتائج اور بہتر ہوں گے۔ اگر مشرق کی جانب جڑ نہیں جارہی تو کوئی حرج نہیں ۔ جب تک یہ جڑ حاملہ کے گلے میں رہے گی ان شاء اللہ جنین باہر نہ آئیگا۔ وضع حمل کے وقت اسے نکالنا ہوگا۔ اس کی موجودگی میں جنین پیٹ میں ہی رہے گا بچہ پیٹ سے باہر آنے کے بعد جڑ کو دریا برد کردیں یا زمین میں دفن کردیں۔
اس کے علاوہ کیلے کے درخت سے جب پھلیاں باہر نکلنے کے قریب ہوں اس کے ساتھ کدو کی جڑ لپیٹ دیں تو پھل قطعاً باہر نہ نکلے گا۔ تجربہ کرکے دیکھ لیں۔ جونہی اسے کھولیں گے موسم کی مناسبت سے کیلے کے درخت کی پھلیاں باہر آئیں گی۔
جذام، جنون، فالج اور اندھے پن سے حفاظت
حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ مندرجہ ذیل عمل کرنے والا شخص جذام، جنون، فالج اور اندھے پن جیسی چار بیماریوں سے محفوظ رہے گا اس عمل کو نماز فجر کے بعد تین مرتبہ روزانہ اوّل آخر درود پاک کے پڑھیں۔سُبْـحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ
کوئی نہ جان سکے کہ تم زخمی ہو!
اپنے زخم لے کر ان کے پاس مت جائو جن کے پاس مرہم نہ ہو یہ لوگ تمہارا زخم ٹھیک کرنے کی بجائے اور گہرا کردیں گے۔ تمہارے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے اس پر نمک چھڑکیں گے۔ تم ہر موڑ پر ایسے لوگوں سے ملو گے اور دربدر زخم ہی لیے جائوگے۔ لوگ ہنسیں گے تمہارا مذاق اڑائیں گے۔ اس سے بہتر ہے کہ تم زخم پر زخم کھاتے جائو اور مسکراتے رہو تاکہ کوئی یہ نہ جان سکے کہ تم زخمی ہو اور وہ زخم لگانے کی بجائے پاس سے گزر جائیں۔
مراتب عالیہ کے حصول کے وظائف
٭انسان کو کبھی قسم نہیں کھانی چاہیے۔٭کبھی جھوٹ نہ بولے۔٭وعدہ کرے تو ہر حال میں پورا کرے۔٭کسی سے بدلہ نہ لے۔٭کسی کے حق میں بددعا نہ کرے۔٭کسی کے کفر و نفاق پر شاہد نہ بنے۔٭گناہ سے کنارہ کشی اختیار کرے ۔ ظاہری و باطنی طور پر قصد گناہ نہ کرے۔٭کسی کے لیے بارِ خاطر نہ بنے۔ دوسروں کا بار ختم کرنے میں مدد دے۔٭لالچ ختم کردے۔٭دوسروں سے۔ ناامید رہے۔ دوسروں کو اپنے سے بہتر تصور کرے۔(بقول ابوعبداللہ حارث محاسبیؒ)

 

بس کے مسافر لقمہ اجل بننےسے بچ گئے! صرف یہ پڑھا

ٹینشن‘ ڈیپریشن ہائی بلڈپریشر کا آزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تقریباً 2013 سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اس سے مجھے بہت فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ سرسوں کے تیل کا استعمال یعنی پائوں کے نیچے تین تین منٹ اور مقعد میں، ناف میں اور ناک میں لگانا میرا روز کا معمول ہے جس سے معدہ اور نیند کا مسئلہ حل ہوا۔
ٹینشن اور ہائی بلڈپریشر کا نسخہ
آنبہ ہلدی دس گرام، دھنیا خشک دس گرام، چندن چھوٹی بیس گرام، تخم دھتورہ دس گرام، زیرہ سفید دس گرام پیس کر درمیانے کیپسول بھرلیں اور دن میں تین بار استعمال کریں ان شاء اللہ ٹینشن اور ہائی بلڈ پریشر سے چھٹکارا مل جائے گا۔(غلام مصطفےٰ ، رحیم یار خان)
مصیبت پریشانی سے چھٹکارا! خاص نبویﷺ تحفہ
سندیلیانوالی سے پاکپتن واپسی پر پیر محل سے چیچہ وطنی کوچ پر سوار ہوا۔ کمالیہ سے تین کلو میٹر پہلے کنڈیکٹر نے ڈرائیور سے گاڑی کو آہستہ آہستہ روکنے کے لیے کہا تاکہ ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔ حسب عادت میں اس وقت تسبیح فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ورد کررہا تھا میری توجہ کنڈیکٹر کی طرف ہوگئی۔ ڈرائیور نے کمال مہارت سے گاڑی روک لی تھی تمام سواریاں نیچے اتریں ہم نے دیکھا کہ گاڑی کا پچھلا پہیہ کوچ کی باڈی سے باہر نکلا ہوا تھا اگر ایک انچ بھی گاڑی آگے جاتی تو حادثہ یقینی تھا اور ہم سب کا بچنا مشکل تھا تمام سواریوں کے دل دھڑک رہے تھے خدا کی حمد و ثناء کے علاوہ کوئی اور بات منہ سےنکلتی ہی نہیں تھی یہ سب تسبیح فاطمہؓ کا کمال تھا جس کی وجہ سے تمام سواریاں لقمہ اجل سے بچ گئیں۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اٹھتے بیٹھتے تسبیح فاطمہؓ کا ورد جاری رکھیں ان شاء اللہ آپ ہر اچانک آفت سے اور آنے والی ہر مصیبت اور پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ حضورﷺ نے ایک خاص موقع پر اپنی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو یہ تسبیح عنایت فرمائی تھی‘ اس لیے اسے تسبیح فاطمہ رضی اللہ عنہا کہا جاتا ہے۔تسبیح فاطمہ رضی اللہ عنہا:
سُبْـحَانَ اللہِ وَالْـحَمْدُ لِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ
گزشتہ سال سندیلیانوالی جانے کا اتفاق ہوا چھوٹے بھائی نے ستر شفائیں دی استعمال کی بہت فائدہ پایا اب گھر میں ستر شفائیں ہر وقت موجود رہتی ہے معدہ کے علاوہ بھوک کی کمی، جی کا متلانا اور فالج جیسے موذی امراض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ گلے کی خرابی کیلئے بھی سودمند ثابت ہوئی۔

 

جلد شادی کے خواہش مند! جلدیہ عمل کرلیں!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یٰسین شریف مکمل ایک مرتبہ پڑھیے اس میں جہاں ذیل کی آیات آئیں اسے لکھی تعداد میں پڑھئیے۔ ’’سُبْـحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِـمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِـمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ‘‘ اس آیت کریمہ کو چالیس بار پڑھے، یہ سوچ کر پڑھیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے سب چیزوں کے جوڑے بنائے ہیں تو مولا کریم میرا بھی بہت اچھا جوڑا عطا فرمادے۔ ’’سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ‘‘ (100 مرتبہ) بہت بڑا اسم اعظم ہے۔ اس کا بھی واسطہ دے کر اپنی کوئی بھی حاجت کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا کریں اسی طرح ’’اِنَّـمَآ اَمْرُہٗٓ اِذآ اَرَادَشَیْئًا اَنْ یَقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ‘‘یعنی جب اللہ تعالیٰ کسی چیز (کام) کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو جائو تو فوراً ہو جاتا ہے۔ اس آیت کریمہ کو بھی چالیس یا سو بار یہ سوچ کر پڑھے کہ مولا کریم جب توکُنْ فَیْکُوْنَ کا مالک ہے تو میرا بھی فلاں فلاں کام جلد ازجلد کامیابی کے ساتھ کردے دل سے اور اگر صمیم قلب سے آہ نکالو گے تو کام جلد بن جاتا ہے۔
سورئہ یٰسین ختم کرکے دعا سے قبل گیارہ مرتبہ یہ دعا پڑھے:۔
یَارَبَّ جِبْرَائِیْلَ یَارَبَّ مِیْکَائِیْلَ یَارَبَّ اِسْرَافِیْلَ یَارَبَّ عِزْرَائِیْلَ یَارَبَّ مُـحَمَّدٍ رَّسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اُمْدُدْنِیْ فِیْ قَضَآءِ حَاجَتِیْ یَاقَاضِیَ الْـحَاجَاتِo اِقْضِ حَاجَتِیْo یَارَبَّ العٰلَمِیْنَ‘‘ (مدحت اختر، کراچی)

 

نانی اماں کے بنائے باجرہ کے لڈو ! کھائیے‘ کمال پائیے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب بھی سردی کا موسم آتا ہماری نانی اماں کے گھر سے ہمیں باجرہ کے لڈو ضرور آتے‘ لڈو بہت لذیذ ہوتے‘ اماں روزانہ کا ہمیں ایک لڈو دیتیں‘ بعض اوقات ہم ’چوری‘ کرکے بھی کھاجاتے اور بعد میں کوئی بھی نہ مانتا کہ کس نے کھایا ہے۔ان لڈوؤں میں بسی نانی اماں کے ہاتھوں کی خوشبو آج تک یاد آتی ہے۔ میں نے ان لڈوؤں کا نسخہ اپنی والدہ سے پوچھ کر لکھ لیا تھا۔آج میں اپنے بچوں کو بھی بنا کر کھلاتی ہوں‘ ساری سردیاں نہ نزلہ‘ نہ زکام‘ نہ سردی کا بخار‘ سارا موسم سرما ہنستے کھیلتے گزرتاہے۔ قارئین! نسخہ نوٹ فرمالیجئے!۔ اڑھائی سو گرام باجرہ کا موٹا آٹا لے کر آدھی پیالی دیسی گھی میں بھون لیجئے۔ سوگرام اخروٹ کی گری، سو گرام بادام کی گری اور سو گرام مونگ پھلی ڈال کر چارسو گرام چینی یا دیسی گڑ ڈالیے۔ ہلکی آنچ پر سب چیزیں خوب ملاکر اتار لیجئے اور لڈو بنائیے۔ آپ اس میں بھی 100 گرام تل بھی ڈال سکتے ہیں۔ یہ لڈو قوت بخش ہوتے ہیں اور شدید سردی میں بہت فائدہ دیتے ہیں۔ اخروٹ، بادام، اور مونگ پھلی، ہاون دستے سے ہلکا سا کوٹ لیجئے تاکہ لڈو بنانے میں آسانی ہوجائے۔پنجاب میں یقیناً بہت سے لوگوں کے گھروں میں یہ لڈو بنتے ہیں۔ (صغریٰ‘ لاہور)

 

انگلیوں کی انفیکشن اور آخری ڈھیٹ خارش کا علاج

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ ہم تمام گاؤں والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں قارئین اپنے آزمودہ روحانی و جسمانی تجربات شیئر کرتے ہیں‘ میں بھی آج اپنے آزمودہ چند نسخہ جات و ٹوٹکے قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ یقیناً قارئین ان سے بھرپور مستفید ہوں گے اور مجھے اور پوری امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے خاص طورپر شیخ الوظائف اور عبقری کی پوری ٹیم کیلئے۔
پائوں کی انگلیوں میں انفیکشن کا ٹوٹکہ
پائوں کی انگلیوں میں انفیکشن ہو جاتا ہے جو لوگ سیمنٹ کا کام کرتے ہیں یا پھر گرمیوں میں بند جوتے پہنتے ہے انکو چاہیے اپنے پائوں کی انگلیوں میں سرسوں کا تیل لگائیں اور چولہے کی راکھ ڈال لیں ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔
خارش کے لیے آزمودہ
کسی بھائی کو خارش ہو جاتی ہےاس کو چاہیے گائے سوپ یا ملن سوپ سے نہائے یا پھر بارانی علاقے کا تارا میرا کا تیل اپنے جسم پر لگائے اور بعد میں نہا لیں آنکھوں کو تیل سے بچائیں یہ تھوڑا جسم پر چبھن پیدا کرتا ہے برداشت کرنا ہوگا نہانے کے بعد کپڑے دوسرے پہننے ہیں۔
ناخن کی نوکیں پک جائیں
کسی کے ناخن کی نوکیں پک جاتی ہیں اور پیپ پڑجاتی ہے وہ تھوڑی سی گرم چائے لے اور اس میں اپنی انگلی ڈوبا دیں دو یا تین مرتبہ کرنے سے ٹھیک ہو جائے گی۔
نکسیر کے لیے
کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اسے فوری نلکے کے نیچے سر کرکے پانی سر میں گرائے خون بندہو جائیگا۔(رانا ظفر، خانیوال)
درد گردہ کیلئے مجرب المجرب
سونف، تخم خربوزہ، چھوٹا گوکھرو ہموزن سفوف پانی میں ایک چمچ کھرل کرکے چھان کر نیم گرم میٹھا کرکے صبح، دوپہر، شام چائے یا گرم پانی میں ڈال کر نوش کرے۔ درد گردہ ختم ہو جائیگی۔
درد دل کے لیے
دورنج عقربی، ذرنباد، دانہ الائچی خورد ہموزن سفوف بناکر چھوٹے کیپسول بھردیں صبح، دوپہر، شام ایک ایک کیپسول پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
جملہ امراض معدہ کیلئے
نمک لاہوری چار تولہ، الائچی کلاں دو تولہ، مرچ سیاہ دو تولہ، ثنامکی دو تولہ، سونٹھ دو تولہ، اصلی کلونجی چھ گرام، گل سرخ چھ گرام پیس کر آدھا چمچ چائے والا استعمال کریں۔ صبح، دوپہر، شام ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
بواسیر، مسے، معدہ کا بہترین رزلٹ
زنجبیل، فلفل سیاہ، فلفل دراز، الائچی خورد ، پودینہ دیسی، تج پتر، زیرہ سیاہ ہموزن سفوف بنا لیں اور دن میں تین مرتبہ آدھا چمچ چائے کا استعمال کریں۔

(محمد ثناء اللہ خان‘بنوں)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 804 reviews.