Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹے کا کینسر ختم! اچھی لوکیشن پر دکان‘ اور بڑا گھرملا!نوافل کا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایک جاننے والے ہیں ‘ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو آنتوں کا کینسر تھا‘ ڈاکٹروں کے پاس اس کا علاج چل رہا تھا‘ ڈاکٹروں کی رائے تھی کہ آپ کے بیٹے کا کینسر بہت پیچیدہ ہے اللہ کرئے‘ بچ جائے‘ لیکن اگر ہم اس کے علاج میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیںتو آپ کا بیٹا کبھی صاحب اولاد نہیں ہوگا کیونکہ آنتوں کے کینسر والے بندہ کی گروتھ ختم ہوجاتی ہے‘ ان صاحب نے مزید بتایا کہ اس دوران میری ملاقات حاجی عبدالوہاب صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے ہوئی‘ ان سے میں نے اپنے بیٹے کا عرض کیا تو انہوں نے حکم فرمایا کہ یہ نفل پڑھو‘ ہر کام میں کامیابی ہوگی‘ بیٹا ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ میں نے بیٹے کی نیت سےیہ نوافل پڑھے‘ میرا بیٹا الحمدللہ ٹھیک ہوگیا اور میں جس مشکل سے مشکل کام کی نیت سے یہ پڑھتا ہوں تو میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ کئی بار آزمایا ہے۔جب میں نے ان سے یہ نوافل سنے تو میں نے بھی آزمائے‘ جس مقصد کیلئے پڑھےفائدہ ہوا۔
ہمارے شہر پشاور میں ایک دکان بہت اچھی لوکیشن پر بک رہی تھی‘ میں دل ہی دل میں کہتا تھا یہ میں لے لوں لیکن مسائل ا ور حالات نہیں تھے پھر میں نے یہ نوافل میں نے اس نیت سے پڑھے‘ چند دنوں میں ان نوافل کی برکت سے وہ دکان مجھے مل گئی‘ اللہ نے وسائل بھی بنادئیے۔ میرا دوسرا مشاہدہ: دوسری بار گورنمنٹ سکیم میں پلاٹ نکلنا تھا‘ غالباً کوئی پانچ سو درخواستیں تھیں‘ میں نے بھی درخواست دی اور نوافل پڑھے‘ اللہ تعالیٰ نے ایک کنال کا پلاٹ فری میں میرے نام نکلوا دیا جس کی اقساط میں بعد میں ادا کرتا رہوں گا۔ ابھی میں نے ایک روپیہ بھی نہیںادا نہیں کیا مگر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ دس لاکھ لے لیں وہ فائل ہمیں دے دیں لیکن میں نے کہا‘ یہ پلاٹ مجھے ان نوافل کی برکت سے ملا ہے‘ ان شاء اللہ انہی نوافل کی برکت سے پیسے بھی اس کے ادا کروں گا اور گھر بھی بناؤں گا۔نوافل کا طریقہ یہ ہے:۔ دو رکعت نماز نفل صلوٰۃ الحاجت پڑھیں‘ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کافرون دس مرتبہ پڑھیں۔ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد اللہ اکبر کہہ کر سجدے میں چلے جائیں۔ سجدے میں جاکر دس مرتبہ تیسرا کلمہ سُبْحَانَ اللہِ وَالْـحَمْدُلِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھیں‘دس مرتبہ درود شریف اللھم صل علی مـحمد کماتـحب وترضی لہ پڑھیں۔ دس مرتبہ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ دس مرتبہ۔: یَااَرْحَـمَ الرَّحِمِیْنَ۔ دس مرتبہ: یَاذَاالْـجَلَالِ وَالْاِکْرَام۔ اس کے بعد جو بھی حاجت ہو‘ جس مقصد کیلئے پڑھی ہو‘ اپنی زبان میں دعا مانگے ان شاء اللہ کام ہوجائے گا۔ ہر مقصد میں کامیابی کے لیے لاجواب نفل ہیں‘ نہایت گڑگڑا کر بھکاری بن کر توجہ سے دن میں ایک مرتبہ یا چند مرتبہ پڑھیں لیکن بھکاری بن کر۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 814 reviews.