Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اپنے حسن و جمال کو کیسے سنبھالیں ۔۔ (قندیل، گوجرانوالہ)

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

روکھے بالوں سے چھٹکارا:بال بے رونق تب ہوتے ہیں جب ان کی بیرونی کیوٹیکل لیئر کھلتی ہے نمی باہر کی سطح پر آجاتی ہے بال پھول کر خراب ہوتے جاتے ہیں۔ ایسا موسمی اثرات کے باعث بھی ہوتا ہے یا پھر گیلے بالوں کو تولیے سے بری طرح رگڑ رگڑ کرصاف کرنے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے روکھے بالوں کو سیدھا کرنے کا حل یہ ہے کہ ان کی نوکیں کاٹ کر سیدھا کرلیا جائے اور ہر دوسرے یا تیسرے دن بلوڈرائر کو فاصلے پر رکھتے ہوئے استعمال کیا جائے۔
نمی کی میگا مقدار:ماحولیاتی عوامل مثلاً آلودگی اور پانی کی قسم پر ضرور غور کیجئے۔ بالوں کی دیکھ بھال اور انہیں صحتمند اور چمکدار رکھنے کے لیے یہ ایک انتہائی اہم نقطہ ہے کہ بالوں میں قدرتی نمی اور ملائمت دکھائی دے۔ اسی لئے آپ نے دیکھا ہوگا کہ گھنگھریالے اور روکھے بالوں کو اسٹائل دینے کے لیے گلیسرین پر مشتمل فارمولے استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ آپ کے بالوں کی نمی بحال کی جاسکے۔
چوٹی کی دشواری:اگر آپ دن کے وقت پکنک پر جارہی ہیں تو چٹیا بھلی معلوم ہوتی ہے لیکن دفتر یا پھر کام کے دوران بعض لڑکیاں اور خواتین اسے پسند نہیں کرتیں۔ بعض یہ شکایت بھی کرتی نظر آتی ہیں کہ سلکی بالوںکی چوٹی کَس کر باندھنی پڑتی ہے اور یوں سر کے بال کھینچتے ہیںاور انہیں بے سکونی محسوس ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں کی لڑکیاں آج کل بالوں کی تہہ دار کٹنگ کروا رہی ہیں۔ اس ہیئر اسٹائل میں بالوں کی لٹیں سر کے گرد دائرہ سا بنا دیتی ہیں آپ کا چہرہ اگر چوڑا ہے توبالوںکی لٹوں سے کور ہو جاتا ہے۔ تہہ در تہہ بالوں کی لٹیں آپ کے چہرے اور گردن پر رہتی ہیں۔
بھیگی لٹیں:کیا آپ جانتی ہیںکہ آپ کے بال اسفنج کی مانند ہوتے ہیں اور ایک مخصوص مقدار میں پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تیراکی کا شوق پورا کرنے کے لیے پانی میں اترنے سے پہلے فلٹرڈ واٹر سے اپنے بالوں کو اچھی طرح سے بھگوئیں اورپھر اُونچا کرکے جوڑا باندھ لیں۔ اس طرح آپ اپنے بالوں کا رنگ تبدیل ہونے سے بچا سکیں گی۔
ریشم جیسے بال:اگر آپ اپنے بالوں کی صحت کو نرم، ملائم اور ریشم جیسا دیکھنا چاہتی ہیں تو آج ہی سے ان پر توجہ دینا شروع کردیجئے۔ اپنےہاتھوں کے پوروں میں تیل لگا کر بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگائیے۔ اب اپنی ہتھیلیوں کو چکنا کرکے لٹوں اور خاص کر نوکوں پر بھی لگا لیجئے۔ اسی طرح سے اپنے سارے بالوں میں تیل لگائیے یہ سوچے بغیر کہ کسی نے آپ کے چپچپے بال دیکھ لئے تو کیا کہے گا۔سر میں تیل کا مساج کرنے کا جب بھی موقع ملے ضرور کیجئے۔ کیونکہ ایسا کرنے سے سر کے حصے کا دوران خون تیز ہوتا ہے اور آپ کو ایک مخصوص قسم کا سکون آنے لگتا ہے سو بالوں میں تیل لگانے سے آپ کے بے رونق بالوں میں تو جان پڑتی ہی ہے ساتھ ہی آپکا ذہن بھی ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے۔ اس طرح پوری کی پوری طبیعت ہی تازہ دم ہو جاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 098 reviews.