Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب میں وظیفہ ملا! بیٹی کا جادو ٹوٹ گیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ڈھیروں خوشیاں دے۔ آمین۔ میں آٹھ ماہ سے عبقری کے ساتھ وابستہ ہوں تسبیحات پڑھتی ہوںکبھی کبھی خواب میں کوئی بزرگ بھی آجاتےہیں۔ ایک مرتبہ ایک بزرگ آئے کہنے لگے تم عشاء کی نماز نہیں پڑھتی تمہیں وظیفہ نہیں بتاؤں۔پھر عشاء کی نماز پڑھی اگلے دن ایک بزرگ آئے کہنے لگےیَاھَادِیُ پڑھو پانچ یا سات تسبیح روزانہ۔ میں نےپڑھنا شروع کردی۔بس پھر اگلے دن پھر کسی بزرگ کی زیارت ہوئی او یہ سلسلہ چل نکلا‘ زندگی میں تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوگئیں۔اکثر نیند میں آواز آتی ہے‘ میں کچھ بول رہی ہوتی ہوں تو آنکھ کھل جاتی ہے۔ روحانیت کی راہیں کھلنا شروع ہوگئیں ہیں‘ بہت اچھے خواب آنا شروع ہوگئے ہیں‘ یہ سب کچھ عبقری کے ساتھ جڑنے کا فیض ہے‘ نماز میں دل لگنا شروع ہوگیا‘ پریشانیاں تو ایسے ہوگئیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔حضرت حکیم صاحب! میری بیٹی 20 سال ہے اسکے جسم کا درد کبھی ٹھیک نہیں ہوتا ایک دفعہ اسکے خواب میں کوئی کہہ رہا تھا تیری عمر 32 سال ہے تو 32 سال کی مرجائے گی میںکسی کے پاس گئی انہوں نے کہا کہ اس کے اوپر جادو ہے۔ کچھ دن بعد مجھے خواب میں ایک بزرگ آئے کہنے لگے جادو کے لیے سورۃ الانفطار (پارہ تیس) میں ہے وہ پڑھو101 دفعہ میں نے ایک دن پڑھی تب سے اللہ کا شکر ہے میری بیٹی بہت بہتر ہے۔(نزہت پروین ، گرین ٹائون)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 130 reviews.