Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کی ایجنسی سےکسی اور کمپنی کی دوا لی !اب پچھتا رہا ہوں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

عبقری گاہک کیساتھ ہونے والےدھوکے کا انکشاف

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہا ہوں‘ عبقری کی ادویات استعمال کرتا ہوں‘بہترین رزلٹ کی وجہ سے بے شمار لوگوں کو استعمال کروائیں آج بھی لوگوں کی دعائیں سمیٹ رہا ہوں‘ ابھی گزشتہ دنوں میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ ہوا جس نے مجھے چونکا دیا‘میںیہ انوکھا واقعہ قارئین کو بتانا بہت ضروری سمجھتا ہوں‘ موسم سرما کے آغاز میں سموگ کی وجہ سے میری آنکھوں میں چبھن اور جلن ہوتی تھی جس کے علاج کیلئے اپنی علاقہ کی قریبی عبقری ایجنسی ہولڈر کے پاس گیا۔میری آنکھیں رات کو آنکھوں سے نکلنے والے مواد کی وجہ سےبند ہوجاتی تھیں‘ صبح بمشکل کھلتی تھیں‘ وہاں جاکرمیں نے عبقری کی آنکھ شفاءمانگی تو ایجنسی ہولڈر نے کہا کہ وہ تو ختم ہے مگر میرے پاس اُس سے بھی اچھا رزلٹ دینے والے ڈراپس ہیں‘اس شخص نےا س ڈراپس کے اتنے فوائد اور خالص ہونے کی یقین دہانیاں کروائیں کہ میں اسے لینے پر مجبور ہوگیا۔ یقین کیجئے ایک مرتبہ ہی رات کو ڈراپس ڈالے‘ ساری رات تڑپ کر گزاری‘ صبح آنکھیں مزید خراب ہوگئیں ‘ مجھے نظر آنا کم ہوگیا‘آنکھیں بہت زیادہ سوج گئیں‘ تین ماہ مسلسل ایک پرائیویٹ آئی ہسپتال سےعلاج کروایا‘ تقریباً ستر ہزار روپیہ لگا اور میری آنکھیں دوبارہ اصلی حالت پر آئیں۔ میری ادارہ عبقری سے گزارش ہے کہ ایسے ایجنسی ہولڈرز کے خلاف کارروائی کریں۔ مزید عبقری قارئین سے گزارش ہے کہ آپ میرے والی غلطی ہرگز نہ کیجئے‘ جب بھی کسی ایجنسی ہولڈر پر جائیں عبقری کی مستند اور معیاری ادویات کا ہی انتخاب کیجئے۔چاہے دکاندار آپ کو کسی بھی میڈیسن کے کتنے ہی قصیدے سنائے‘ میں نے خود دیکھا ہے کہ اکثر گاہکوں کو ایجنسی ہولڈر اپنا دیسی گھی فروخت کرتے ہیں‘ جبکہ گاہک عبقری کا دیسی گھی لینے آتے ہیں۔(محمد قاسم‘ کراچی)
قارئین! آپ جب بھی اپنے شہر میں عبقری دواخانہ کی کسی بھی ایجنسی(فرنچائز) سے عبقری کی کوئی بھی پراڈکٹ لینے جائیں تو صرف عبقری کی ادویات اور فوڈ آئٹمز ہی خرید کریں۔ بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض ایجنسی ہولڈر عبقری ادویات کے نام پر اپنی تیار کردہ یا کسی غیرمعیاری ادارہ کی ادویات کسٹمرز کو دے دیتے ہیں‘ جس کے نقصانات ادارہ کومسلسل موصول ہورہے ہیں۔
عبقری کی اپنے کسٹمرز سے گزارش ہے کہ جب بھی عبقری دواخانہ کی ایجنسی پر جائیں صرف عبقری دواخانہ کی تیار کردہ مستند اور معیاری ادویات کا ہی انتخاب کریں۔ جو کہ بارہا کی آزمودہ‘ سوفیصد خالص جڑی بوٹیوں‘ مغزیات اور عرقیات سے تیار کی جاتی ہیں۔جن کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔علاوہ ازیں ادارہ کسی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں! اگر کوئی ایجنسی ہولڈر آپ کو کسی اور کمپنی کی دوا ‘ شہد یا فوڈ آئٹم دینے میں بضد ہو تو اس نمبر پر فوراً ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کیجئے۔ 03438710009۔ ادارہ ایسے ایجنسی ہولڈرز کے خلاف خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ مزید ادارہ آپ کا مشکور رہے گا۔شکریہ! (ادارہ عبقری)

 

نسخہ کیمیاء! مردہ جسم میں جان ڈال دے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے دوبئی میں امامت کرنے والے شیخ جو کہ پاکستان آیا ہوا تھا‘ ایک پیالے میں ان تینوں چیزوں کو ملا کر نسخہ بنا کر کھارہا تھا‘ میں نے اس سے پوچھا یہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے تو کہنے لگا: میں نے عبقری میں یہ نسخہ پڑھا تھا‘اس دن سے لے کر آج تک میں اس نسخہ کو استعمال کررہا ہوں‘ میرے پیٹ میں اکثر تبخیر‘ گیس‘ بادی‘ جلن‘ قبض‘ گھٹنوںکا درد رہتا تھا جس دن سے میں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا ہے‘ وہ دن اور آج کا دن پیٹ کے امراض اور دیگر میری ساری بیماریاں کہاں گئیں ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ کبھی یہ بیماریاں مجھے تھی ہی نہیں‘ واقعی ہی یہ نسخہ لاجواب اور ایک سینے کا راز ہے بلکہ یوں کہوں یہ نسخہ نہیں یہ کیمیا ہے جو مردہ جسم میں جان ڈال دیتا ہے۔ھوالشافی:اسپغول چھلکا دو چمچ‘ زیتون کا تیل دو چمچ‘ کلونجی ایک چھوٹی چٹکی۔ (عادل‘ کراچی)
میں سمجھا اب کبھی صحت نہیں ملے گی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ بارہ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ الحمدللہ!بے شمار ٹوٹکے آزمائے لوگوں کو بتائے‘ لوگوں کے مشاہدات بھی اکثر سنتا ہوں‘ انہیں بہت فائدہ ہورہا ہے‘ چند ماہ پہلے اچانک میرا پیٹ خراب ہوا‘ چند دن تو توجہ ہی نہ دی‘ مختلف پھکیاں اور گولیاں کھائیں‘ مگر پیٹ ٹھیک نہ ہوا‘پھر ڈاکٹر سے باقاعدہ چیک اپ کے بعد میڈیسن لیں‘ مگر حالت مزید بگڑگئی‘ جو کھاتا اسی وقت پیٹ میں شدید مروڑ اٹھتےاور بیت الخلاء کی طرف دوڑلگادیتا‘ بہت پریشان ہوا‘ طبیعت میں سستی کاہلی اور کمزوری آگئی‘ دلیہ کھانا شروع کردیا‘ مگر پیٹ تھا کہ درست ہونے کا نام ہی نہ لے رہا تھا۔ درس میں ہر جمعرات شامل ہوتا ہوں‘ درس میں شیخ الوظائف نے درج ذیل نسخہ کا بتایا‘ درس کے بعد فوراً بازار گیا‘ زیتون‘ اسپغول کا چھلکا اور روغن کلونجی لیا‘ اسی رات
بتائی گئی ترکیب سے استعمال کیا‘ صبح ہی چالیس فیصد فرق پڑگیا‘ یقین کیجئےصرف ایک ہفتہ میںنے یہ نسخہ استعمال کیا میرا پیٹ بالکل ٹھیک ہوگیا‘اس کےبعد چیک کرنے کیلئے میں دبا کر بدپرہیزی کی‘ بازاری چٹخارے کھائے مگر پیٹ دوبارہ خراب نہ ہوا‘ اللہ کا شکر ہے اب ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ استعمال کرلیتا ہوں بالکل ٹھیک ہوں۔ انتہائی کامیاب نسخہ ہے۔ ضرور استعمال کیجئے۔ھوالشافی:ھوالشافی:اسپغول چھلکا دو چمچ‘ زیتون کا تیل دو چمچ‘ کلونجی ایک چھوٹی چٹکی۔ ایک پیالی میں تمام چیزیںڈال کر مکس کرلیں اور چمچ چمچ کرکے کھالیں‘ سہولت ہوتو اوپر سے چند گھونٹ دودھ پی سکتےہیں ورنہ پانی سے بھی کھالیں۔(ابو محمد حذیفہ‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 159 reviews.