Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تاجدار کندیاں خواجہ خان محمد صاحب ؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

تمام وظائف کے حوالہ جات: تاجدار کندیاںخواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد رحمۃ اللہ علیہ کے تمام وظائف ’’کتاب:صحائفِ مرشدیہ مکتوبات شریف خواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد قدس سرہٗ، کندیاں میانوالی‘ سے لیے گئے ہیں۔

بدمعاش، غنڈوںاورشر پہنچانے والے سے حفاظت
ایک ہفتہ روزانہ سورئہ قریش۳۱۳ دفعہ پڑھوا کرشریر کے شر سے بچنے کی دعا کیا کریں۔ اوّل آخر سات سات بار درود شریف۔ان شاء اللہ درج بالا مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔ یہ عمل ایک ہفتہ‘ تین ہفتے‘ سات ہفتے‘ اکیس ہفتے یا اکتالیس ہفتے تک کرسکتے ہیں۔ اس وظیفے کی وضاحت:اگر کسی شخص کو کسی شریر سے خطرہ ہے‘ کوئی بدمعاش یا غنڈہ‘ کسی دفتر میں کوئی شخص بلاوجہ تنگ کرےیاکوئی رشتہ پریشان کرتا ہے‘ کاروبار میں کوئی حاسد پیچھے لگا ہے‘ میاں بیوی کی خوشحال زندگی کو کوئی خراب کرنے پر تُلا ہو‘ کوئی حاسد آئے دن جادو کے وار کررہا ہو۔گھر میں ہر شخص بیمار اور لاچار ہوچکا ہو۔ ہرطرف نحوست اور وحشت چھائی ہو تو اس کیلئےگھر میںیہ وظیفہ ضرور پڑھیں۔
ہر قسم کی مشکلات حل
اس وظیفے کو ہمت اور استقامت کے ساتھ پابندی سے پڑھتے رہیں۔ خلل نہ آئے اگر ممکن ہوتوتہجد کے وقت، ورنہ مغرب یا عشاء کی نمازوں کے بعد رات میں پڑھیں۔ چار رکعت نفل بہ نیت دفع مصائب و مشکلات پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعدلَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَo فَاسْتَجَبْنَا لَہٗ ۙ وَ نَجَّیْنٰہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذٰلِکَ نُـْۨـجِی الْمُؤْمِنِیْنَ ﴿الانبیاء87،88﴾
سو بار، دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد رَبِّ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَـمُ الرّٰحِـمِیْنَسو بار۔
تیسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد اُفَوِّضُ اَمْرِیْٓ اِلَی اللہِ اِنَّ اللہَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ سو بار۔
چوتھی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ سو بار۔
سلام کے بعد رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْسو بار پڑھ کر دفع مشکلات و مصائب کے لیے بحضور قلب اللہ تعالیٰ سے نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا مانگیں ان شاء اللہ تھوڑے ہی عرصے میں بہتر و عمدہ نتائج ظاہر ہوں گے۔ سو کا عدد گننے کے لیے نماز میں تسبیح ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔ ہاتھ باندھے نماز میں شمار کرسکتے ہیں۔ یہ عمل انتہائی مجرب ہے‘ چند دن‘ چند ہفتے ضرور کیجئے یا زندگی بھر کا معمول بنالیجئے۔
اس وظیفے کی وضاحت:ہنستی بستی زندگی اچانک اجڑ جائے‘ ہر طرف سے مشکلات اور پریشانیاں گھیر لیں‘ وہ پریشانیاں کاروباری ہوں‘ معاشی ہوں‘ گھریلو ہوں یا دفتری ہوں‘ بس اس وظیفہ کو اپنی زندگی کامعمول بنالیں‘ ان شاء اللہ آپ کی تمام پریشانیوں اور مشکلات کا ازالہ ہوجائے گا‘ زندگی انہی خوشحالیوں میں واپس لوٹ آئے گئی جہاں سے روٹھ گئی تھی۔

 

 

ہرقسم کے امتحان سے نجات اور فراخی رزق

ہر نماز کے بعد اوّل آخر درود شریف تین مرتبہ اور درمیان میں بسم اللہ شریف کے ساتھ یہ آیت: ’’وَاِنْ یَّـمْسَسْکَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ وَاِنْ یُّرِدْکَ بِـخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِہٖ یُصِیْبُ بِہٖ مَنْ یَّشَاْءُ مِنْ عِبَادِہٖ وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ‘‘سات بار پڑھیں۔اس وظیفے کی وضاحت:ہر قسم کے امتحان سے نجات‘ وہ تعلیمی امتحان ہے یا زندگی کے کسی موڑ پر آپ کسی کڑے امتحان میں پڑگئے ہیں جس سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی‘رزق کی اچانک تنگی ‘ گھر میں فاقوں کی نوبت یا چلتا کاروبار اچانک رک گیا ہے تو ایسی صورت میں یہ وظیفہ انتہائی کارگر ہے۔

 

عزت آبرو اورمکان کی حفاظت کا انوکھا عمل

عمل یہ ہے:۔رات کو سوتے وقت: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ تین بار اور بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْـمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُتین بار اپنے سارے مکان کا تصور کرکے پڑھا کریں۔ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نَحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْگیارہ بار پڑھا کریں۔
اس عمل کی وضاحت یہ ہے:اگر کوئی شریر‘ جادوگر یا حاسد آپ کی عزت و آبرو اور مکان کے پیچھے پڑگیا ہو‘ آپ کو بدنام کرنا چاہتا ہو‘ یا آپ کے گھر کو بیماریوں اور پریشانیوں کا گہوارہ بنانا چاہتا ہوتو ایسے مسائل میں درج ذیل وظیفہ انتہائی یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ پڑھیں‘ ان شاء اللہ اللہ کریم اپنا فضل و کرم فرمادیں گے‘ آپ کو ہر فتنہ و فساد سے محفوظ رکھیں گے اور مخالفوں کو اپنے عزائم میں ناکام فرمادیں گے اور تمام گھر والوں کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں‘ عزت و آبرو اور صحت و عافیت اور سلامتی کے ساتھ محفوظ رکھیں گے اور رب کریم اپنے فضل سےجملہ پریشانیاں دور فرمادیں گے اور ظاہری و باطنی اطمینان و سکون نصیب ہوگا۔ ان شاء اللہ۔

سحر و آسیب کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو؟ نجات پالیجئے !

نمازفجر،نماز ظہر،نماز عشاء کی نمازوں کے بعد درود شریف تین بار، الحمد للہ مع بسم اللہ(مکمل) سات بار، آیت الکرسی سات بار، چاروں قل مع بسم اللہ (مکمل) سات سات بار پڑھ کر اپنے اوپر بھی دم کردیا کریں اور پڑھتے وقت تھوڑا سا پانی دم کرلیا کریں ، وہ گھونٹ گھونٹ سب گھر والوں کو پلادیا کریں۔ اور اس پر پابندی کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سحر و آسیب والا سارا معاملہ ختم ہو جائے گا۔ اس وظیفے کی وضاحت یہ ہے: جادو‘ سفلی عمل‘ جنات‘ آسیب کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو‘ زندگی اجیرن بن چکی ہوں‘ سالہا سال سے لاعلاج بیماریوں نے بے حال کردیا ہو‘ جادو کی وجہ سے تنگی رزق‘ رشتوں کی بندش‘ بے اولادی‘ اولاد کی نافرمانی ‘معذور بچے‘میاں بیوی کی ناچاقی‘گھریلو الجھنیں ایسے تمام مسائل میں اس وظیفے کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 323 reviews.