Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیوی سے دل اچاٹ ہو چکا ہے تو ادھر آئیے!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کچھ ہی عرصہ ہوا پڑھنا شروع ہوا‘ تسبیح خانہ میں حاضری کا شرف حاصل کررہا ہوں‘ روحانی دنیا کا طالب علم ہوں‘ روحانی علم سے اپنی پیاس خوب بجھارہا ہوں۔عبقری رسالہ پڑھتا ہوں اس میں موجود ایسے ایسے وظائف‘ عملیات ‘ نقش اور تعویذات آتے ہیں کہ اگر کسی کو ان کی قیمت معلوم ہوجائے تو اس رسالہ کو چھپا چھپا کر رکھے اور قیمتاً بھی یہ موتی کسی کو نہ دے‘ یقین کیجئے ایسی ایسی چیزیں عام مل رہی ہیں کہ صرف جوہری ہی ان موتیوں کی قیمت لگا سکتا ہے‘ عام قاری پڑھ کر لیتا ہوگا کاش وہ ان کی قیمت سمجھ سکتاتو نسلیں سنوار لیتا۔ بعض اوقات بھیجنے والے پر رشک آتا ہے کہ اس نے کتنا باہر جوہر عام انسانوں کے بھلے کیلئے عبقری میں شائع کروا دیا۔ گزشتہ دنوں مجھے عبقری میں ایک تعویذ دیکھنے کا اتفاق ہوا تو میرے ’ہائے‘ نکل گئی ‘ یہ تعویذ ایک بندے کے پاس تھا میں نے اسے ہزاروں میں آفر لگائی کہ یہ مجھے دے دو‘ مگر اس نے بااجازت نہیں دیا اور عبقری نے ایک سخی نے بااجازت تعویذ پوری امت کے نام کردیا۔ میرے پاس بھی ایک ایسا ہی نقش ہے‘ بے شمار لوگوں کےپاس ہوگا‘ مگر میں بااجازت دے رہا ہوں۔ میرے پاس تین تعویذات ہیں بے شمار مرتبہ کے آزمودہ ہیں‘ قدردان ہی اس کی قدرکریں گے۔ بااجازت دے رہا ہوں‘ ہر تعویذ کے ساتھ اس کے فوائد بھی بتارہا ہوں‘ بے دھڑک ہوکر استعمال کیجئے ان شاء اللہ بے شمار پہلے فائدہ اٹھاچکے بے شمار اب فائدہ اٹھائیں دے۔
محبت کے لیے تعویذ
میاں بیوی میں ناچاقی ہو‘ اولاد نافرمان ہو‘ شوہر کی محبت کو بیوی ترستی ہو یا شوہر بیوی کی توجہ چاہتا ہو‘ گھر ٹوٹ رہا ہو‘ والد‘ والدہ کی آپس میں نہ بنتی ہو‘بیٹی کا گھر ٹوٹ رہا ہو‘ایسے مسائل میں یہ تعویذ فوری اثر رکھتا ہے۔ اسی تعویذ سے بے شمار اجڑے گھر بس چکے ہیں‘ بے شمار روتی‘ گڑگڑاتی بہنوں کے گھر بس چکے ہیں‘ بے شمار اجڑے اور گھر جانے سے گھبرانے والے شوہر اب پرسکون اور خوش خوش گھر جاتے ہیں‘ اب گھر میں ان کے استقبال کرنے کو مسکراتے چہرے والی بیوی ملتی ہے جبکہ پہلے وہ زندگی سے عاجز آچکے تھے‘ گھر میں داخل ہوتی دھاڑتی چنگاڑتی بیوی ملتی تھی‘ گھر جانے سے گھبراتے تھے‘ یقین کیجئے جس شوہر نے یہ تعویذ استعمال کیا اب ان کی زندگی میں سکون آچکا ہے۔ بے شمار مائیں جن کی اولاد نافرمان تھی‘ بعض تو والدین کو گالیاں نکالتے تھے آج والدین کی عزت کرتے ہیں۔

 

 

اس تعویذ کے دوسری طرف جس کے دل میں اپنے لیے محبت پیدا کرنی ہو اس کا نام اور اس کی والدہ کا نام لکھیں۔
جب یہ تعویذ لکھنے لگیں تویَاحَافِظُ یَاحَفِیْظُ یَارَقِیْبُ یَاوَکِیْلُ یَاسَلَامُ تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ رجعت سے محفوظ رہیں گے۔ لکھ کر چمڑے یا موم جامہ کروا کرگلے میں پہن لیں یا بازو پر باندھ لیں۔کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہیں‘ بے ضرر۔ سارا دن کھلا یالطیف یاودود پڑھیں۔ (سید خالد حیات‘ سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 360 reviews.