Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کے روز مرہ کے مسائل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

گھر میں سب بیمار

 

گھرمیں تقریباً سب لوگ بیمار ہیں۔ دادا اور دادی چل نہیں سکتے۔ والدہ خون کی کمی کا شکار ہیں۔ کام کرتے تھک جاتی ہیں۔ والد موٹاپے کے شکار۔ میرے ایک بچے کے دانت نہیں نکل رہے ‘ مسوڑھے بھی سوج جاتے ہیں وہ اکثر روتا ہے‘ ان حالات میں میری طبیعت بھی خراب رہنے لگی ہے لگتا ہے میں بھی بیمار ہو جائوں گی ابھی تو میں ہی سارے کام کاج کرتی ہوں اگر بیمار ہوگئی تو کام کون کرے گا؟ (وحیدہ، سندھ)
مشورہ:صحت اور بیماری اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ ہمارے پیارے رسولﷺ کی مرغوب چیزوں میں شہد شامل تھا۔ قرآن پاک کی سورئہ النحل میں شہد کے فوائد کا ذکر ہے۔ شہد جامع اور مکمل غذا ہے۔ اسی لیے ہمارے پیارے رسولﷺ اسے باقاعدگی سے کھاتے تھے۔ کبھی سخت بیمار ہوئے اور نہ ہی تھکن میں مبتلا۔ شہدجسمانی قوت بڑھاتا نیز جسم میں فاسد مادے بھی نہیں رہنے دیتا۔ فاسد مادوں کے اخراج سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ سندھی میں شہد کو ماکھی کہتے ہیں، آپ بھی ماکھی لائیے گھر والوں کو کھلائیے اور خود بھی کھائیے۔ والد کو صبح نہار منہ دو چمچے شہد گرم پانی میں ملا اور آدھا لیموں نچوڑ کر پلائیے موٹاپے میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی۔ تاہم انہیں ذیابیطس نہیں ہونی چاہیے۔ اسی طرح والدہ کو بھی شہد دیں ہوسکے تو دودھ میں ملا کر پلائیے۔ چھوٹے بچے کو بھی شہد دیجئے۔ بازار سے سہاگہ لائیے اور توے پر رکھیے وہ گرم ہونے پر آہستہ آہستہ پانی بن کر پھول جائے گا۔ اسے اتاریے اور پیس کر رکھ لیجئے۔ آدھا چمچہ شہدمیں چٹکی بھر سہاگہ ملا کر بچے کے مسوڑھوں پر مل دیجئے۔ ایسا دن میں دو بار کیجئے۔ بچے کو دودھ میں شہد ملا کر بھی پلائیے ، مسوڑھوں کی تکلیف دور ہو جائے گی نیز دانت بھی نکل آئیں گے۔ دادا اور دادی کو گیہوں کا دلیہ دودھ میں پکا کر شہد کے ساتھ کھلائیے۔ ان میں توانائی آئے گی اور جوڑوں کے درد میں فائدہ ہوگا۔آپ بھی صبح شہدکا استعمال کیجئے بیماریوں سے بچے رہیں گے۔ شہد خالی پیٹ پینے سے زیادہ فائدہ ملتا ہے۔ صبح اور عصر کے وقت پانی میں گھول کر پیا جائے تو توانائی بڑھتی ہے انسان بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔

 

کھانسی سے نجات

میرے گھر میں سب نزلہ اور کھانسی کے شکار ہیں۔ باوجود علاج کے یہ مرض ختم نہیں ہورہا انہیں دور کرنے کا ٹوٹکہ بتائیے۔ (صدف، لاہور)
مشورہ:بازار سے ہرے امرود خریدئے۔ پہلے زمانے میں امرود گرم گرم راکھ میں دبا اور صاف کرکے کھاتے تھے آپ مائیکروویو میں بھی گرم کرلیجئے یا تھوڑے سے کوئلے جلائیے اس کی گرم راکھ میں دبا کر بچوں کو کھلائیے۔ امردو پر ہلکا سا نمک چھڑکیے اور گرم ہی کھائیے،نزلہ کھانسی ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک بچے کے لیے ایک امردو کافی ہے۔ نیز عبقری دواخانے کا شفاء حیرت سیرپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 

گاؤں کاچال باز اوربھولے دیہاتی

ہمارے گائوں میں ایک آدمی مقیم ہے۔ کسی کو بھڑ، مکھی یا بچھو کاٹ جائے تو وہ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتا ہے تھوڑی دیر بعد درد اور جلن دور ہو جاتی ہے وہ کوئی پڑھا لکھا بھی نہیں پھر کیسے درد دور کرتا ہے (اہلیہ رحیم داد،دادو)
آج کل چال باز بڑے بڑے عاقلوں کو بے وقوف بنا دیتے ہیں۔ کوئی رقم اور زیور دگنا کرنے کا دعویٰ کرتا ہے تو کوئی لاعلاج بیماری پھونک مار کر اڑا دیتا ہے۔ ان پر اتنا یقین نہیں کرنا چاہیے۔ خصوصاً بیمار حضرات کسی اچھے معالج سے علاج کرائیں۔ جب بھی آم پر بور آتا تو حکیم امیر احمد مرحوم کہتے تھے ’’اسے توڑ کر اپنے ہاتھوں میں خوب مل لو تاکہ بور کی کھٹی خوشبو ہاتھ میں رچ بس جائے۔ ہوسکے تو یہ عمل تین دن کرو ورنہ ایک بار کافی ہے۔ پھر تین گھنٹے ہاتھ نہیں دھونے۔ جب کسی کو بھڑ، تتیا، مکھی یا بچھو وغیرہ کاٹ لے تو کاٹے کی جگہ ہاتھ ملنا شروع کرو، درد دور ہو جائے گا‘‘۔ کچھ لوگ بور ہاتھ پر ملتے ہوئے آیات بھی پڑھتے ہیں۔ آم کے بور میں یہ خاصیت ہے کہ جب پکنے پر آئے تو اس کی خوشبو پھیلنے لگتی ہے ، ایسا بور توڑنا چاہیے۔ کچے بور میں یہ خاصیت نہیں ہوتی مجھے لگتا ہے آپ کے گائوں میں بھی اس آدمی نے یہ عمل کیا ہے اس باعث وہ ہاتھ پھیرے تو درد دور ہو جاتا ہے۔ آپ بھی یہ تجربہ کرکے دیکھیے۔ دو تین دن آم کا بور ہاتھ پر ملیے اور پھر تمام سال اس سے کام لیجئے۔

 

 

گھن کی مصیبت
لکڑی سے بنے صوفے میں گھن لگ گیا ہے بتائیے یہ کیسے دور ہوگا؟ اس سے سفید برادہ گرتا ہے اور سوراخ ہو رہے ہیں۔ کچھ کیجئے میرا فرنیچر خراب ہو جائیگا۔ (سمعیہ، فیصل آباد)
مشورہ:ایک کالے رنگ کا کیڑا لکڑی کھاتا ہے۔ کیڑے مارنے کا آسان ٹوٹکہ یہ ہے کہ مٹی کا تیل لیجئے اور اس میں پسی ہلدی ملائیےپھر یہ آمیزہ سرنج میں بھرکر سوراخوں میں ڈال دیجئے دو تین دفعہ ایسا کیجئے گھن نہیں لگے گا اور آپ کا فرنیچر ٹھیک رہے گا نیز لکڑی کھانے والے کیڑے بھی مر جائیں گے۔ آمیزہ سوراخوں کے اندر ڈالنا ہے اوپر لگانے سے کام نہیں بنے گا۔
پیدائشی نشان
بچہ چھ ماہ کا ہے۔ اس کی ران پر ایک سرخ لمبوترا پیدائشی نشان ہے۔ یہ ابھرا ہوا نہیں ‘اس کی وجہ سے بڑی پریشانی ہے۔ دور کرنے کا کوئی ٹوٹکہ بتائیے؟ (عمرانہ ، حافظ آباد)
مشورہ:گھبرانے کی بات نہیں بچوں کے جسم پر کسی بھی جگہ پیدائشی نشانات ہوسکتے ہیں۔ بعض دفعہ یہ نشان آہستہ آہستہ غائب ہو جاتے ہیں لیکن کچھ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے رہتے ہیں۔ آج کل ڈاکٹر انہیں لیزر سے صاف کردیتے ہیں۔ آپ کے بچے کا نشان اُبھرا ہوا نہیں، ممکن ہے سال دو سال میں غائب ہو جائے۔ فی الحال اس پر کچھ مت لگائیے ویسے بھی یہ چہرے پر نہیں۔ کچھ لوگوں کے تو چہروں پر موٹا بھدامَسہ ہوتا ہے۔ آپ پریشان نہ ہوئیے۔ بس یہ دیکھتی رہیے کہ نشان کا رنگ مدہم پڑرہا ہے یا نہیں۔
نومولود بچے کا رونا
بچہ ڈیڑھ ماہ کا ہے میں اپنا دودھ پلانا چاہتی ہوں لیکن معلوم نہیں کیوں میرے دودھ سے بچے کا پیٹ نہیں بھرتا اور وہ روتا رہتا ہے۔ بازاری دودھ دینا نہیںچاہتی۔ (شاہانہ، لاہور)
مشورہ:بچے کو ماں کا ہی دودھ پلانا چاہیے۔ آپ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیے اور اپنی غذا میں تھوڑی تبدیلی کیجئے۔ صبح گیہوں کا دلیہ دودھ میں پکائیے اور دو چمچے شہد ڈال کر کھائیے۔ شام چار بجے سویاں دودھ میں پکائیے اور پسا ہوا ناریل، بادام، پستہ ملا کر کھائیے۔ دوپہر کو بکرے کی کلیجی لے کر اس کے ٹکڑے کیجئے، اچھی طرح دھوئیے اور تھوڑا سا گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائے۔ پانی کا ہلکا سا چھینٹا دیں۔ تھوڑا سا پسا لہسن اور نمک ملائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اسی گھی میں ٹکڑے تل کر نکال لیجئے اور پسا ہوا سفید زیرہ چھڑک کر کھائیے۔ دودھ بڑھے گا اور بچے کا پیٹ بھی بھر جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 375 reviews.