Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان المبارک میں صلوٰۃ التسبیح کے کرشمات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

سورۂ بقرہ کے عمل سے چاند سا بیٹا ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سورئہ بقرہ کا جو عمل آپ نے کتابچے کی صورت میں مخلوق خدا کے لیےعام کیا اس عمل کو کرنے سے اللہ کریم نے مجھ پر خاص کرم فرمایا ہے۔
میراتسبیح خانہ سے تعلق 2011 سے ہے‘ آپ کی دعائوں‘ درس میں حاضری اور سورئہ بقرہ کا عمل جو ہر اسلامی مہینے کے پہلے سات دن پڑھنا ہے ۔ میرے گھر اولاد نہیں تھی لوگوں نے باتیں کرنا شروع کردی‘ میں تسبیح خانے آتا رہا اور اللہ پاک سے دعا کرتا رہا میری شادی کے ایک سال اور چھ ماہ کے بعد اللہ پاک نے سورئہ بقرہ کے عمل سے چاند سا بیٹا عطا کیا۔ عمل یہ ہے: ہر اسلامی مہینے کے پہلے سات دن روزانہ سورۂ بقرہ مکمل سورۂ پڑھنی ہے‘ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔9ماہ عمل مکمل کرنا ہے۔
صلوٰۃ التسبیح کے کرشمات
میرے ایک دوست جو میرے ساتھ کام کرتے ہیں ایک دن بہت پریشان کہ گھر کے حالات ٹھیک نہیں‘ میں نے پوچھا کیا بات ہے اس نے بتایا کہ میرے بچے ہیں اور گھر کرائے کا ہے اور اٹھارہ ہزار میری تنخواہ ہے اس میں گزارا بڑا مشکل ہے۔ میں نے کچھ مالی مدد بھی کی لیکن میں نے اسے دفتر عبقری لاہور سے خریدی کتاب’’ صلوٰۃ التسبیح کے کرشمات‘‘ ہدیہ دی‘ مزید اسے درس میں سنے کرشمات بھی بتائے۔ صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ بتایا اور روزانہ پوچھتا رہا کہ سبق پڑھا آپ نے ؟اس طرح وہ پڑھتا رہا کچھ ہی عرصہ کے بعد ملا تو اس نے بتایا کہ مجھے منیجرنے ایک اور کمپنی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے‘ اس طرح اس کی تنخواہ ڈبل ہوگئی ہے۔رمضان المبارک کے پرنور مہینے کی آمد ہے‘ اس مہینے روزانہ صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کی ترتیب بنا لیجئے‘ جو الجھن‘ جادو جنات‘ پریشانی‘ تنگدستی‘ اولاد کی نافرمانی‘ رشتوں کی بندش ان شاء اللہ اس عمل سے دور ہوجاتی ہے۔ رمضان میں یہ خاص موقع ہر گز ضائع نہ کیجئے گا۔ روزانہ کسی بھی وقت ترتیب بنالیں۔
یاقادر یانافع کے فوائد اور میرے تجربات
(۱)بچے جب ضد کرتے ہیں تو چالیس بار پڑھ کر ان کو دم کرتا ہوں تو وہ اپنی ضد چھوڑ دیتے ہیں۔(۲)جب کوئی لڑائی جھگڑا ہورہا ہوتا ہے تو میں چالیس بار پڑھ کر اس سمت میں دم کرتا ہوں تو جھگڑا ختم ہو جاتا ہے۔(۳)جب بازار جاتا ہوں تو یَاقَادِرُ یَانَافِعُ چالیس دفعہ پڑھتا ہوں تو لوگ دھوکہ نہیں کرتے صحیح قیمت پر اشیاء مل جاتی ہیں۔(۴)اکثر ہمارے سٹور پر اشیاء کے کار ٹن گم ہو جاتے ہیں سٹور بڑا ہے اور ہر کمپنی کا لڑکا اپنے سامان کا ذمہ دار ہوتا ہے میں اکثر دوسروں کی اشیاء جو گم ہو جاتی ہیں اس کے لیے چالیس بار یہی لفظ پڑھتا ہوں تو وہ اشیاء مل جاتی ہیں۔(۵)جب کبھی مجھے خوف ہوتا ہے تو چالیس بار یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتا ہوں تو اللہ پاک اپنے مبارک نام کی برکت سے خوف سے امن عطا فرماتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ہرنماز کے بعد اپنے مقصد کا سخت تصور کرتے ہوئے صرف 40 مرتبہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھ لیجئے! چند سیکنڈز میں مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔زندگی بھر کا معمول بنالیجئے ‘ سکھ ہی سکھ‘ چین ہی چین۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 408 reviews.