Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں صدیوں سےآزمودہ ٹوٹکہ لیجئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک میں عبقری کیلئے ایک خاص موتی لایا ہوں‘اپنے افطار میں ضرور استعمال کیجئے‘ سارا سال صحت مند و تندرست رہنے کے لیے سرکہ انگوری کو اپنے دسترخوان کی زینت ضرور بنائیے۔ خاص طور پر رمضان کے علاوہ گرمیوں کی دوپہر میں سلاد کے ساتھ اس پر ہلکا سا سرکہ انگوری چھڑک لیاجائے تو پورا موسم گرما صحت بہترین‘ لاجواب اور شاندار ہوجاتی ہے‘ کبھی کوئی بیماری قریب بھی نہیں پھٹکتی۔چلتے چلتے سرکہ انگوری کا ایک لاجواب ٹوٹکہ بھی بتاتا جاؤں خالص سرکہ انگوری ایک پیالی میں ڈال کر اس میں تین عدد انجیر کے دانے بھگودیں‘ صبح کو یہ انجیر کھالیں۔ خون کی جتنی بھی کمزوری ہو چند دنوں میں بالکل ختم ہوجاتی ہے‘ خاص طور پر حاملہ خواتین یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیے۔ کبھی بھی ایچ بی کم نہیں ہوتا۔ جو ٹوٹکہ میں قارئین کی نذر کررہا ہوں یہ صدیوں سے آزمودہ اور بہت مشکل سے ایک بزرگ سے ملا ہے لیکن میں قارئین کو یہ تحفہ دے رہا ہوں۔ سوا دو لیٹر پلاسٹک کی بوتل میں خالص دیسی انگور ڈال کر رکھ دیں‘آدھی سے زیادہ بوتل انگور وں سےبھرلیں‘اور سختی سے ڈھکن بند کردیں‘ اس بوتل میں صبح و شام گیس پیدا ہوتی رہے گی ‘ آپ نے صرف ایک ڈیوٹی دینی ہے کہ صبح و شام ہلکا سا ڈھکن کھول کر گیس نکالتے رہیں اور یہ عمل اس وقت تک کرنا ہے جب تک گیس بننا ختم نہ ہو جائے جب گیس بننا ختم ہو جائے ان انگوروں کو بوتل سے نکال کر اچھی طرح نچوڑ لیں یہ آپ کا بہترین اور خالص سرکہ انگوری تیار ہو جائے گا اور یہ بے شمار امراض معدہ و جگر اور خاص کر آنتوں کے مریضوں کیلئے بے حد مفید ہے۔افطار دسترخوان کی زینت بنائیے! تندرست ہوکر عبادات کیجئے۔(محمد ذوالفقار علی، ساہیوال)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 410 reviews.