Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان 30 روزہ تربیتی کورس!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

رمضان المبارک صرف سحری و افطاری کا نام ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک تیس روزہ تربیتی کورس ہے جس سے ہر سال مسلمانوں کو گزارا جاتا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ انسان کا تعلق اپنے خالق و مالک کے ساتھ مضبوط ہو، اسے ہر معاملے میں اللہ سے رجوع کرنے کی عادت پڑے وہ ریاضت اور مجاہدہ کے ذریعے اپنے اخلاق اور اعلیٰ اوصاف کو اپنے اندر پیدا کرے۔ اس کے اندر نیکیوں کا شوق اور گناہوں سے پرہیز کا جذبہ پیدا ہو اسی کا نام تقوی ہے اور قرآن کریم میں اسی کو اصل مقصد قراردیا ہے۔ ارشاد ربانی ہے ’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم میں تقویٰ پیدا ہو‘‘۔
جو مسلمان تقویٰ کے اس ایک ماہ کے تربیتی کورس سے ٹھیک ٹھیک گزر گیا اس کے لیے ہمارے ہادی برحق حضرت محمدﷺ نے خوشخبری سنائی ہے جس شخص کا رمضان سلامتی سے گزر گیا اس کا پورا سال سلامتی سے گزرےگا۔ اس سے ہمیں معلوم ہوا کہ رمضان ہمیں سال بھر کی سلامتی سے ہمکنار کرنے کے لیے آتا ہے بشرطیکہ ہم سلامتی چاہتے ہوں۔ اور اس سلامتی کو حاصل کرنے کے لیے اس ماہ مبارک و رحمت کا استقبال پورے اکرام و اعزاز سے کرسکیں۔
روزے کے سائنسی اثرات
روزہ محض ایک اسلامی عبادت ہی نہیں بلکہ سائنسی طور پر بھی روزے کے بے شمار فوائد ہیں۔ یعنی روزے کو جدید سائنس بھی مانتی ہے اور ہر مذہب کا ماننے والا جانتا ہے کہ روزہ ہر انسان کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس سے روحانی و جسمانی توانائی بھی حاصل ہوتی ہے اور اللہ کی رضا بھی روزہ ہمارے پورے جسمانی نظام پر اپنے زبردست اثرات مرتب کرتا ہے یہ جاننے کے لیے کہ روزہ ہمارے جسمانی نظام پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے ہمیں روزے کے پورے افعال کا بغور جائز لینا ہوگا تاکہ ہم روزے کے طبی و سائنسی فوائد کو بخوبی جان لیں۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ کھانا جب منہ میں پہنچتا ہے تو منہ، جبڑے، لعابی غدود، زبان، حلق، کھانے کی نالی یعنی معدہ، آنتیں، جگہ اور لبلبہ وغیرہ سب ہی غذا کو ہضم کرنے کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں۔ یہ آٹو میٹک قدرتی نظام اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے جسم میں قائم کردیا ہے کیونکہ اسی نظام کو چوبیس گھنٹے اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہے لیکن کبھی کبھی حد سے زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے اس نظام میں گڑبڑ بھی پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ عام مشینوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ جسم اور نظام ہاضمہ بھی ایک مشین کی مانند ہیں۔ گیارہ مہینے یہ مشین مسلسل کام کرتی رہتی ہے جبکہ روزہ کی برکت سے اس نظام ہاضمہ کی مشین کو آرام مل جاتا ہے۔ اور یوں روزہ ہماری صحت کے لیے ایک ٹانک ثابت ہوتا ہے۔
روزہ رکھنے کا سب سے زیادہ فائدہ ہمارے جگر کو پہنچتا ہے کیونکہ روزہ کے دوران اسے زیادہ آرام کا موقع مل جاتا ہے کیونکہ تمام ضروری رطوبتیں جو ہاضمہ کے لیے ضروری ہوتی ہیں وہ جگر کا ہی کام ہے کیونکہ ایک لقمہ کے لیے جگر کو اپنا پورا مشینی عمل کرنا پڑتا ہے جگر ہماری ہضم اور غیر ہضم شدہ خوراک میں توازن رکھتا ہے وہ غیر ہضم شدہ خوراک کا خیال رکھتا ہے تاکہ اسے ہضم کرنے کے ساتھ خون میں تحلیل کردے مگر روزہ کی حالت میں یہ سٹور کا کام نہیںدیتا۔ اس طرح روزہ جگر کو آرام فراہم کر دیتا ہے۔ خون میں توانائی بخشنے والے سسٹم کو تقویت بھی دیتا ہے۔
ہماری آنتوں کو بھی روزہ آرام پہنچانے کا ذریعہ بنتا ہے کیونکہ جب رطوبت صحتمند اور معدہ کے لیے صحیح کام کررہے ہوتے ہیں تو آنتوں کے نیچے جو کھال ہوتی ہے جہاں فضلہ محفوظ رکھنے کا قدرتی انتظام ہوتا ہے اسے بھی آرام ملتا ہے۔ اس طرح جسم ان تمام بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ جو نظام ہاضمہ کے خراب ہونے سے ہو جاتی ہیں۔ گلے اور خوراک کی نالی کو بھی آرام مل جاتا ہے ورنہ انسان یرقان کا شکار ہوسکتا ہے۔ معدہ سے نکلنے والی رطوبتیں بھی توازن میں رہتی ہیں اس وجہ سے روزہ دار کے معدہ میں تیزابیت نہیں بنتی اور روزہ دار صحت مند ہوکرشام کو افطار کرتا ہے۔ روزہ صحت ہی صحت ہے بیمار لوگوں کے لیے بھی اور صحت مند افراد کے لیے بھی۔ چونکہ روزہ میں خون کے آنے کی مقدارکم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے دل پر دبائو کم پڑتا ہے یعنی دل کو راحت ملتی ہے۔ بول ٹینشن سے نجات مل جاتی ہے روزہ رکھ کر انسان دلی سکون محسوس کرتا ہے کیونکہ انسان کو ہر دم یہ احساس رہتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے روزہ رکھ رہا ہے اس احساس کے ساتھ عبادات میں مصروف رہنا اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کرنے کی وجہ سے اس کو سکون و شادمانی حاصل ہوتی ہے اور دل سے کینہ، کدورت اور نفرت خودبخود دور ہو جاتے ہیں۔ روزہ اور وضو مل کر انسان کو شدید اعصابی سکون فراہم کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 429 reviews.