Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چلتی دکان سخت بندش سے بند!یہ عمل کیجئے

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(محمود احمد)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے گھر اور دکان پر بہت سخت بندش کی گئیں تھی۔ میری سینٹری کی دکان ہے جو بہت چلتی تھی، کچھ ماہ سے دکان کے خرچے بھی مشکل سے پورے ہو رہے تھے۔ گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی رہتی تھی، میں ہر وقت غصے میں رہنا شروع ہوگیا تھا، کبھی بچوں کو بلاوجہ مارنا شروع کردیتا تو کبھی بیوی سے لڑائی شروع ہو جاتی۔ گھر کا سکون اور کاروبار ختم ہوتا نظر آرہا تھا۔ میں نے ایک دوست سے مشورہ کیا تو اس نے کہا کہ ایک اللہ والے ہیں ان کے پاس چلتے ہیں ضرور ان کے پاس کوئی حل ہوگا ۔ میرا دوست مجھے ان کے پاس لے گیا انہو ں نے اپنے علم کی بدولت حساب لگایا اور کہنے لگے کہ تمہارے کاروبار اور گھر پر سخت جادو بندش ہے۔میں تمہیں ایک نقش اور ایک عمل دیتا ہوں جو تم نے کرنا ہےان شاء اللہ تمہاری بندش ختم ہو جائے گی۔عمل یہ تھاکہ آب زم زم، عرق گلاب میں بیری کے سات عدد پتے ڈال کر آیت الکرسی ۲ مرتبہ ، چاروں قل دو مرتبہ اور سورئہ یونس کی آیات:فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ اِنَّ اللہَ سَيُبْطِلُـهُ اِنَّ اللہَ لَا يُصْلِحُ عَـمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ (81) وَيُـحِقُّ اللہُ الْـحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ (82)چودہ بار پڑھ کر دم کریں اور یہ عمل چودہ دن کرنا ہے۔ اس پانی کو دن میں تین وقت پئیں اور گھر اور دکان میں چھڑکیں،نقش دکان میں لگا دیں۔ یہ عمل کرنے سے اللہ نے میرے حالات بدل دیئے اب کاروباری اور گھریلو حالات بہت ٹھیک ہوگئے ہیں۔


 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 640 reviews.