Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پہلے زکام ہوگا پھر سنگین بیماریاںکھیرا کھائیے! بچ جائیے! (طب محمدﷺ وآلِ محمد سلام اللہ وضوانہ علیہ)

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(انتخاب: علامہ ابوعون حیدر نقوی المعروف کمی احمد پوری)

فرمانِ حضرت امام رضا سلام اللہ و رضوانہ علیہ
جو شخص گرمی کے موسم میں زکام سے بچنا چاہے اسے چاہیے کہ دھوپ میں بیٹھنے سے اجتناب کرے اور ہر روز ککڑی یا کھیرا کھایا کرے۔
طبی ماہرین
طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں سخت دھوپ میں نہ بیٹھیں اور بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں ۔تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے سورج کی شعائیں براہِ راست انسانی جسم میں داخل ہو کر قوت مدافعت پر برا اثر ڈالتی ہیں ۔ جس سے ہیضہ، قے، اُلٹی، لو لگنا، نزلہ زکام، سردرد،کھانسی اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے امراض سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے اور گرم و چٹ پٹی غذائوں سے پرہیز کیا جائے۔ ایسے پھلو ںو سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ اور ان کی تاثیر ٹھنڈی ہو۔ میڈیکل سائنس کی ریسرچ کے مطابق کھیرے کا 95 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، تو اسے روزانہ کھانے سے جسمانی ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہےاورقوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھیرا خون کی گرمی کو دور کرتا ہے، پیاس بجھاتا ہے، آنتوں کی سوجن دوراور جگرکے لیے بہت مفید ہونے کے ساتھ قبض کشاء بھی ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرا میں کیلشیم فولاد، وٹامن سی، پوٹاشیم، سوڈیم وغیرہ پائے جاتے ہیں جو شوگر، تھائیرائیڈ اور بلڈپریشر (بی پی) اور کئی دوسری بیماریوں کا علاج ہے۔کھیرے کی طرح ککڑی بھی ٹھنڈی تاثیر کی حامل ہے اور جسم کو کھیرےجیسے فوائد مہیا کرتی ہے۔

 
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 647 reviews.