Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کڑوے کریلے جادوئی کرشمات!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(ڈی کے دانش)

سب سے زیادہ کڑوی سبزی کریلے کے بے شمار طبی فوائد ہیں جنہیں جاننے کے بعد یقیناً جو لوگ کریلے کھانا پسند نہیں کرتے وہ بھی اس کا استعمال شروع دیں گے۔ بطور سبزی پکا کر، سوپ اور سلاد میں شامل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کا جوس نکال کر بھی پیا جا سکتا ہے جو وزن میں کمی اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک اچھا ٹانک کا کردار ادا کرتا ہے۔
قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے:کریلوں کا استعمال قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، اسے پانی میں اُبال کر پیا جا سکتا ہے جس سے مختلف موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ انفیکشن اور الرجی سے بھی حفاظت ملتی ہے، کریلوں میں وٹامن سی پائے جانے کی وجہ سے یہ اک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جس سے جسم میں موجود مضرِ صحت اجزاء باآسانی زائل ہو جاتے ہیں۔
پھیپھڑوں کی بیماریوں سے حفاظت:روزانہ کی بنیاد پر اگر کریلوں کو ابال کر، اس کاجوس نکال کر یا کچے کریلے کھائیں جائیں تو پھیپھڑوں کی کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جن میں سردی لگ جانا، دمہ، کھانسی ، نزلہ زُکام سمیت سانس کی نالی کا انفیکشن اور موسمی بیماریاں شامل ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات:کڑوے ہونے کے باعث کریلوں کا جوس خون کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے ایکنی یعنی کیل مہاسے ، بلڈ انفیکشن ، پھو ڑے پھنسی اور جلد کی دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ خارش کا بھی حل موجود ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید:کریلوں میں فائیٹو نیوٹرنٹ اور پولی پیپٹائیڈ انزائم پائے جاتے ہیں جن سے خون میں انسولین کی افزائش ہوتی ہے جس کے باعث خون میں شوگر لیول کو متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے۔کریلوں میں ہائپوگلیسمک ایجنٹ نامی ایک انزئم بھی پایا جاتا ہے جس سے ذیابطیس ٹائپ 2 میں شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔
وزن میں کمی کا ذریعہ:کریلے میں اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جانے کے باعث اس کےجوس کا استعمال کرنے سے جسم سے فاضل مادوں سمیت چربی بھی زائل ہو جاتی ہے، روزانہ کے استعمال سے وزن میں واضح کمی آتی ہے۔
بینائی تیز ہوتی ہے:کریلوں میں بیٹا کیروٹین کی موجودگی آنکھوں کے انفیکشن سے بچاتا ہے اور بینائی تیز کرتا ہے۔
قبض کشا سبزی:جو افراد نظامِ ہاضمہ کو لے کر پریشان رہتے ہیں یا قبض کی شکایت ہے تو کریلے اس مرض سے چھٹکارا پانے میں بہترین مدد فراہم کرتے ہیں ، کریلوں میں فائبر پائے جانے کے باعث نظامِ ہاضم اور میٹا بالزم میں تیزی آتی ہے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں جس سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

 خون صاف‘ اعصاب مضبوط اور دل صحت مند

دل کو صحت مند بناتا ہے:کریلوں کے روزانہ استعمال سے کولیسٹرول لیول میں کمی آ تی ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی صحت مندانہ طریقے سے جاری رہتی ہے۔کریلوں میں مختلف انزائم پائے جاتے ہیں جن سے شریانوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چربی اور مضرِ صحت اجزا جسم سے نکل جاتے ہیں ، خون صاف اور دل صحت مند رہتا ہے۔
اعصاب طاقتور بناتا ہے:کریلے کا استعمال اعصاب کو طاقتور بناتا ہے ۔یہ جوڑوں کے درد اور گھنٹیا کے مرض کے علاوہ تمام دردوں میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور ورموں کو تحلیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے بلغم ختم ہو جاتا ہے اور اس کو کھانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔کریلے کے استعمال سے ناصرف مردوں کے اندر صنفی قوت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس کے بعض اجزاء گردہ و مثانہ کی پتھری کو پیشاب کے ذریعے خارج کردینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ دمہ کے مریضوں کے نہایت فائدہ بخش:دمہ کے مریضوں کے لیے نہایت مفید بخشش اور معدے سے گیس خارج کرنے میں کریلا لاجواب ہے۔ اس کے استعمال سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے اور بھوک بھی خوب کھل کر لگتی ہے۔ اس کے رس میں نمک ڈال کر ہیضے کے مریض کو پلانے سے قے اور دست میں افاقہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خونی اور بادی بواسیر میں بھی مفید پایا گیا ہے۔پیٹ میں پانی بھرجائے تو: یہ صفرا اور بلغم کے اخراج کا باعث ہوتا ہے۔ سرد مزاج لوگوں کے لیے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ کریلے کا استعمال فالج، لقوہ، استر خاس اور وجع المفاصل کے علاوہ نقرس، ذیابیطس، یرقان اور ورم میں بھی بہت مفید ہے۔ اگر جگر کی خرابی ہو یا استقاء (پیٹ میں پانی بھر جانا) کی بیماری ہو جائے تو کریلے کا تازہ رس تقریباً آدھا کپ نکال لیں اور اس میں ایک چمچ شہد ملا کر روزانہ دن میں دو مرتبہ پلائیں اس سے دو تین دست آئیں گے اور اس کے ساتھ ہی مرض میں افاقہ محسوس ہوگا۔ اس کے علاوہ موٹاپا دور کرنے کے لیے اس کو چھیل کر سایہ دار جگہ میں خشک کیا جاتا ہے اور سفوف بناکر روزانہ دو ماشہ کھانے میں استعمال کروایا جاتا ہے۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 659 reviews.