Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بھٹکی ہوئی نوجوان نسل کیلئےنامحرم کو چھوڑنے کا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

بچی کا پیدائش نقص دور ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آ پ کے درس میں سورئہ کافرون کے عمل بارے سنا تھا میں نے وہ آزمایا الحمدللہ بہت فائدہ ہوا۔ میری بھتیجی جس کی عمر دس سال ہے اسکی آنکھوں اور ٹانگوں میں ہلکا سا پیدائشی نقص تھااس کے لیے میں نے اپنی بھابھی کو یہ عمل بتایا۔ بھابھی نے روزانہ اکتالیس بار سورئہ کافرون پڑھ کر زیتون کے تیل اور سرمہ پر دم کرنا شروع کیا ، تیل سے ٹانگوں کی مالش کرتی رہی اور سرمہ بچی کی آنکھ میں لگاتی رہی۔ الحمدللہ اس عمل کی برکت سے بچی کی آنکھیں بھی اور ٹانگیں دونوں ٹھیک ہوگئی۔
یہ عمل جس مقصد کے لیے کیا پورا ہوا
میں نے سورئہ فاتحہ اور سورئہ اخلاص والا عمل بہت بار آزمایا اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ۔ عمل یہ تھا کہ اوّل آخر تین بار درود شریف اور ایک بار سورئہ فاتحہ اور تین بار سورئہ اخلاص پڑھ کر جس سے کام یا ضرورت ہوتو اسے یہ عمل پڑھ کر ہدیہ کرتی ہوںمیرا کام ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جس بھی مقصد کے لیے پڑھو الحمدللہ کام بن جاتا ہے۔
جو کھانا چاہووہ حاضر ہے
سورئہ مائدہ کی آیت 114 کا عمل سنا تھا جو مانگنا ہو طاق تعداد میں پڑھ کر آسمان پر پھونک ماردیں مل جائے گا۔ واقعی ہی ایسا ہوتا ہے میں نے روزہ رکھا ہوا تھا افطاری میں میرا دل پیزا کھانے کو چاہ رہا تھا میں نے عمل کیا اور دعا کی میں اوپر سے نیچے والے پورشن میں آرہی تھی کہ بھائی نے آواز دے کر پوچھا کہ افطاری میں کیا کھانا پسند کرو گی تو میں نے پیزا کہہ دیا۔ میرا جب بھی کچھ بھی کھانے کو دل کرے تو یہی عمل کرتی ہوں ۔ اس کے علاوہ اگر پیسوں کی ضرورت ہوتو اس عمل کی برکت سے پیسے آجاتے ہیں ابو یا بھائی دے دیتے ہیں اور توقع سے زیادہ ملتے ہیں۔
جس کام میں رکاوٹ ہو یہ پڑھیں!
آپ کا سورئہ الم نشرح پر درس سنا تو وہ بھی اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھتی ہوں تو کسی کام میں رکاوٹ آرہی ہو یا کوئی مشین نہ چل رہی ہوتو چل پڑتی ہے۔ وقت میں برکت ہوتی ہے کم وقت میں زیادہ کام کرتی ہوں۔کچھ دن پہلے کار ڈرائیو کرنے کا شوق ہوا تو ابو اور بھائی نے مجھے کار سیکھانے کی بہت کوشش کی لیکن میری سمجھ میں نہیں آرہی تھی تو میں نے ڈرائیونگ سکھانے والی انسٹرکٹر سے رابطہ کیا جس نے دس دن میں مجھے ڈرائیونگ سیکھا دی۔
نامحرم اور بُری عادات کو چھوڑنے کا عمل
مجھے روحانی بیڈ ٹی کے عمل(صبح اُٹھتے ہی ایک دفعہ کلمہ اوردرود شریف پڑھ کر یہ پڑھ لینا ہے( 11دفعہ )اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اورپھرلَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیَّ الْعَظِیْمِ) سے اتنی تبدیلی محسوس ہوئی کہ پتہ ہی نہیں چلا کہ کچھ ہی عرصہ میں بہت ساری ایسی چیزیں چھوڑ دی ہیں جن کے بارے میں سوچتی تھی کہ چھوڑنا ناممکن ہے میرے لیے نیل پالش چھوڑنا اور فلمیں دیکھنا۔بس اس عمل کی برکت سے اللہ کا کرم ہوگیا اور بھی کچھ ذاتی مسائل تھے وہ بھی حل ہوگئے۔ روحانی بیڈ ٹی کا عمل بچوں کے لیے اور لڑکیوں کے لیے بہت اچھا عمل ہے اور نوجوانوں کے لیے جو سمجھتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے بغیر زندگی ناممکن ہے چاہے گناہ سے ہی کیوں نہ ملیں۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے ایسے جان چھڑواتے ہیں کہ جیسے مکھن میں سے بال نکال دیں اور انسان پر سکون ہو جاتا ہے۔ (عاصمہ لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 664 reviews.