Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشکلات کے تالے کھولنے کی ’’ماسٹرکی‘‘ میری آزمودہ

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ ہم بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ آپ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ آپ عبقری رسالہ کے ذریعے مخلوق کی اتنی خدمت کررہے ہیں‘ واقعی عبقری جہاں جاتا ہے وہاں مسائل ‘ مشکلات‘ بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ جب سے عبقری رسالہ ہمارے گھر آنا شروع ہوا ہے بہت ہی سکون آگیا ہے‘ میرے تجربات اکثر عبقر ی میں شائع ہوتے ہیں‘ آج بھی میں اپنے آزمودہ اعمال پیش خدمت کرتی ہوں تاکہ قارئین عبقری مستفید ہوں۔
ماسٹر کی
’’ماسٹر کی‘‘کے بارے میں پڑھا تو سوچا کہ کیوں نہ میں بھی اس ’’ماسٹرکی‘‘ سے فائدہ اٹھاؤں۔ میں ایف ایس سی کی طالبہ ہوں‘ میں جب بھی سبق پڑھنے بیٹھتی تو سبق یاد کرنے سے پہلے ’ماسٹرکی‘ پڑھ کر دعا کرلیتی اور میں جو بھی سبق یاد کرتی وہ مجھے آسانی سے یاد ہوجاتا ہے‘ امتحانات کے دنوں میں جب پیپر دینے ہال میں جاتی تو پیپر دینے سے پہلے تین مرتبہ ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھ کر دعا کرلیتی کہ میرا پیپر اچھا ہوجاتا۔ ایک دن گھر میں بجلی نہیں تھی میرے کپڑے استری نہیں تھے اور مجھے کالج کیلئے دیر ہورہی تھی‘ مجھے جلدی میں کچھ سوجھ نہ رہا تھا تو مجھے ’’ماسٹرکی‘‘کی یاد آئی‘ میں نے جلدی سے بجلی آنے کی نیت سے ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھنا شروع کردی‘ ابھی میں نے مکمل بھی نہیں کی تھی کہ بجلی آگئی اور میں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور کپڑے استری کرکے کالج چلی گئی۔ ایک مرتبہ ہمارا لاہور جانا ہوا تو کوچ کے سٹارٹ ہوتے ہی ہمارے ساتھ ایک بیٹھی ہوئی خاتون کسی کے ساتھ موبائل پر اُونچی آواز میں باتیں کرنے لگی کبھی ایک کو فون ملاتی‘ کبھی دوسرے کو جہاںسگنل ڈراپ ہوتے تو گاڑی میں بیٹھی اور خواتین سے گفتگو کرنے میں  مصروف ہوجاتی‘ میں اور میرے ساتھ بیٹھی ہوئی اور خواتین اس کی گفتگو سےبہت پریشان تھیں‘مجھے ’’ماسٹرکی‘‘ یاد آئی‘ میں نے تین مرتبہ ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھ کر دعا کی اور اسی خاتون کو ہدیہ بھی کی‘ وہ یوں چپ ہوئی جیسے اسے بولنا ہی نہ آتا ہو اور ہمارا باقی کا سفر انتہائی سکون سے گزرا۔ لاہور پہنچتے ہی ابھی ہم نے سکون کا سانس نہیں لیا تھا کہ مجھ سے میری انگوٹھی گم ہوگئی‘ میں نے اسے بہت ڈھونڈا مگر مجھے نہیں ملی اور پریشانی کی حالت میں‘ میں نے ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھنا شروع کردی‘ اس نیت سے کہ میری انگوٹھی مجھے مل جائے ’’ماسٹرکی‘‘پڑھنا شروع کردی‘ اس نیت سے کہ میری انگوٹھی مجھے مل جائے‘ ابھی ’’ماسٹرکی‘‘ پوری بھی نہیں کی کہ میرے چھوٹے کزن نے مجھے وہ انگوٹھی لاکر ہاتھ پر رکھ دی اور میں نے اللہ پاک کا شکریہ ادا کیا۔ محترم حکیم صاحب آپ کا بہت شکریہ کہ آپ عبقری کے ذریعے ہمیں اس نایاب تحفے سے نوازتے ہیں۔ ماسٹر کی کا عمل: تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ سورئہ فاتحہ، تین مرتبہ درود شریف۔ یہ چند تجربات تھے ’’ماسٹرکی‘‘ کے بارے میں جو مشاہدات میں نے عبقری کیلئے پیش کیے‘ عبقری قارئین! سے درخواست ہے وہ بھی ’’ماسٹرکی‘‘ سے اپنی ہر جائز مقصد پورا کریں‘ بس یقین کامل ہونا چاہیے۔ (لائبہ گل‘ کوہاٹ)

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 705 reviews.