Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیوی یا شوہر بھٹک گئے تو آئیے ہم آپ کی مدد کرتے ہیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(پوشیدہ، ملتان)

حضرت جی السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی نسلوں کو برکت، صحت، عافیت والی زندگی عطا فرمائے۔ایک دوست نے بتایا کہ اسے اپنی شریک حیات پر شک ہے‘ میں شرم و حیاکی وجہ سے اس سے کوئی بات بھی نہیں کرتا‘ وہ ہے بھی شرم و حیاوالی‘ میرا سسرال بھی پنج وقتہ نمازی ہے‘ مگر نجانے کیوں میرے دل میں وساوس آتے ہیں‘پھر کچھ عرصہ بعد ملا تو بہت زیادہ پریشان تھا میں نےو جہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ میں نے فون چیک کیا تو اس میں میسج تھے وہ یقیناً کسی مرد کے تھے کسی خاتون کے نہیں تھے۔ میں نے اس کو حوصلہ دیا اور بلاوجہ شک کرنےسے منع کیا۔ مزید میں نے اس کو ’’فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْـحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ‘‘آیت 313 بار پڑھنے کو دی‘ کچھ ہی عرصہ کے بعد ملاتو مطمئن تھا کہنے لگا: میرا دل سے تمام وساوس نکل گئے‘ ایک اور خوشخبری یہ کہ میری اہلیہ نے خود ہی فون استعمال کرنا چھوڑ دیا‘ بلکہ اب صرف میرا فون استعمال کرتی ہیں اور میرا خیال بھی پہلے سے زیادہ رکھنا شروع ہوگئی ہیں۔
جھوٹ پھیلانے والےکا علاج
گائوں میں ہمارے خلاف ایک بندے نے یہ جھوٹ پھیلا دیا کہ میرے بھائی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔بھائی نے کہا میں اس شخص کو نہیں چھوڑوں گا لیکن میں نے اس کو سمجھایا کہ غصہ ٹھنڈا کرو اللہ پر چھوڑ دو بس۔ میں نے ’’فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْـحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ‘‘آیت 313 بار پڑھنا شروع کی یہ تصور کر کے ان کی جڑیں کٹ گئی دوسرے دن صبح 313 دفعہ جب پڑھ کر میں دکان میں گیا تو راستے میں وہ شخص جارہا تھا کسی نے پوچھا کہا جارہے ہو، تو اس شخص نے کہا گھر میں گائے بیمار ہے اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے اس کے لیے دوائی لے کر جارہا ہو میں نے یہ بات ان کے منہ سے جب سنی میں نے کہا اگرمیں نے کل یہ آیت پڑھی تو اس کی گائے مر جائے گی لیکن میں نے استغفار کیا اور تیسرے دن وظیفہ نہیں کیا۔
بیٹھک ختم: ہمارے گائوں میں ایک بیٹھک تھی ۔ گائوں میں جتنی بھی چوریاں ہوتی تھیں اس بیٹھک سے ہوتی تھیں وہاں آوارہ لڑکے بیٹھا کرتے تھے۔میں نے اس بیٹھک کے لیے بھی یہی وظیفہ کیا آج وہ بیٹھک ختم ہوگئی اور اس کی جگہ دوکان بن گئی ہے۔

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 771 reviews.