Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیماریاں، پریشانیاں ختم، خوشحال نے دستک دیدی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

پتے کی پتھری ریزہ ریزہ
محترم حضرت جی السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کے تمام نیک کاموں میں آپ کے لیے غیب سے آسانیاں فرمائے ۔ آمین۔ میرے پتے میں پتھری تھی جس کی وجہ سے میری طبیعت بہت خراب ہوئی ساتھ میں سر میں درد ہوتا اور قے ہوتی ڈاکٹروں نے آپریشن کروانے کا کہا میں نے آپ کا بتایا ہوا عمل وضو کے تین گھونٹ والا عمل کیا جس کی برکت سے میری پتھری ختم ہوئی الٹراسائونڈ کروایا تو پتھری بالکل ختم تھی۔
قرضہ ختم نوکری مل گئی
حضرت جی! میرے اوپر چار لاکھ کا قرضہ تھا میں نے انمول خزانہ نمبر2 بکثرت پڑھا نمبر 1 ہر نماز کے بعد پڑھا اس کی برکت سے میرا سارا قرضہ ختم ہوگیا اور مجھے ٹیچنگ کی نوکری بھی مل گئی ۔ انمول خزانہ کی برکت سے ہی یہ نوکری ملی ۔
اللہ تعالیٰ نے بیٹے سے نوازا
ایک خاتون کی تین بیٹیاں تھیں بیٹا نہ تھا میں نے اس کو سورئہ بقرہ سے بیٹا پائیں یہ کتاب دی تو اس خاتون نے اس میں دیا گیا عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی برکت سے بیٹا عطا کیا۔ اس کے علاوہ میں نے چار اور عورتوں کو یہ عمل کرنے کے لیے دیا اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی بیٹوں سے نوازا۔
بلڈپریشر سے نجات مل گئی
میرا بلڈپریشر اکثرہائی رہتا تھا جس کی وجہ سے سر میں شدید درد ہوتا تھا۔ میں نے سورئہ یٰسین کے کرشمات والی کتاب سے سورئہ یٰسین والا عمل روزانہ ایک گلاس پانی پر ایک بار دم کرکے نہار پیٹ اکتالیس دن تک کیااس عمل کی برکت سے مجھے بلڈپریشر کے مرض سے مکمل نجات مل گئی۔
بلڈکینسر ختم
میرے کزن کو بلڈکینسر تھا ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا پھر میں نے اپنے کزن کو حم لاینصرون والا عمل دیا انہوں نے سوا لاکھ کا نصاب مکمل کیا اس وظیفے کے درمیان ہی ان کی طبیعت سنبھلناشروع ہوگئی پھر انہوں نے دوبارہ ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو کینسر بالکل ختم ہونے پر تھا ڈاکٹر حیران تھے کہ یہ وہی بندہ ہے جس کو ہم نے جواب دے دیا تھا۔ اللہ کے فضل اور عمل کی برکت سے اللہ نے اس کو مکمل صحت یاب کردیا۔
بیٹے کا بیرون ملک کا ویزہ لگ گیا
میرے بیٹے نے بیرون ملک جانا تھا لیکن ویزہ نہیں مل رہا تھا میں نے سورئہ فاتحہ والا عمل جو جمعرات سے شروع کرنا تھا اور پھر دس دس بار کم کرتے جائیں یہ عمل میں نے ایک ہفتہ کیا اس عمل کی برکت سے میرے بیٹے کا کام ہوگیا اور ویزہ لگ گیا۔
مسئلہ حل ہوگیا
کسی نے ہماری دکان پر قبضہ کرلیا تھا جس کا مقدمہ چل رہا تھا اس مقدمہ کے لیے وکیل کو سات لاکھ روپے ہم نے دیا تھا لیکن وکیل منکر ہوگیا۔ بہت پریشان تھی تو پھر ہم نے ایک بار سورئہ فاتحہ اور تین سار سورئہ اخلاص اوّل و آخر درود شریف پڑھ کر اس کی روح کو ہدیہ کیا اور ساتھ حم لاینصرون والا عمل کھلا پڑھا تمام گھر والوں نے جس کی برکت سے اللہ نے ہمارا مسئلہ حل کردیا اور وکیل مان گیا کہ آپ نے مجھے اتنے پیسے دیئے ہیں۔
تمام گھر والوں کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوگئی
ہم تمام گھر والوں نے کسی مقصد کے لیے دو انمول خزانہ نمبر1 کھلا پڑھا ہمارے ذہن میں مقصد کچھ اور تھا لیکن اللہ نے اس عمل کی بدولت ہم سب گھر والوں کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی۔
بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہوا
میں نے عبقری رسالے میں دو سنتوں میں آخری چھ سورتوں والا عمل پڑھا تو میں نے شروع کردیا جو ابھی تک جاری ہے اس کی برکت سے میری بہت بیماریاں ختم ہوگئی گردوں میں جو تکلیف تھی وہ بھی ختم ہوگئی ساتھ میں جو بخار ہوتا تھا ہر وقت منہ کڑوا رہتا اور سر پر جوبوجھ تھا وہ بھی ختم ہوگیا اور روحانی طور پر بھی بہت فائدہ ہوا۔
پریشانیاں ختم
میرے گھر بہت پریشانیاں تھیں اور رزق کی تنگی بھی تھی میرے خاوند کا کہیں کام نہیں ہورہا تھا میں نے یاقہار والا عمل پڑھنا شروع کیا تو مجھے اس عمل کا بہت فائدہ ہوا غیب سے میرے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے اور رزق گھر میں آنا شروع ہوگیا اور میرے خاوند کو اپنا کاروبار مل گیا ابھی میرے دو نصاب مکمل ہوگئے تیسرا نصاب شروع ہے اور مجھے مزید فائدہ ہورہا ہے اس کے بعد میرے بچے باجماعت نماز پڑھنا شروع ہوگئے اور میرا چھوٹا بیٹا روانہ تین سو مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھتا ہے اسی عمل کی بدولت اللہ کا مجھ پر بہت فضل ہوا ۔

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 838 reviews.