Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یقین کیجئے یہ بیماری قہر الٰہی ہے! نسخہ لے لیجئے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

قوت طاقت چاہنے والے متوجہ ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مندرجہ ذیل نسخہ جات عبقری کیلئے آپ کی وساطت سے بھیج رہا ہوں۔
قوت و طاقت کیلئے
ھوالشافی: بیج بند ایک تولہ‘ سمندر سوکھ نو ماشہ‘ مازو ایک تولہ‘ عقرقرحا دو تولہ‘ تخم اوٹنگن ایک تولہ‘ تال مکھانہ دو تولہ‘ گوکھرو خورد ایک تولہ‘ تخم کونج ایک تولہ‘ موچرس ایک تولہ‘ گوند ڈھاک اڑھائی تولہ‘ گوند کیکر اڑھائی تولہ‘ ثعلب مصری دو تولہ‘ موصلی سفید(اصلی انڈیا) دو تولہ‘ دارچینی ایک تولہ‘ لونگ چھ ماشہ‘ جاوتری ایک تولہ‘ جائفل آٹھ عدد‘ زعفران تین ماشہ‘ مصطلگی ایک تولہ‘ شہد خالص ڈیڑھ پاؤ۔
ترکیب: سب سے پہلے تھوڑا سا دیسی گھی میں گوند کیکر اور گوند ڈھاک بریاں کریں پھر سب کو پیس کر سفوف تیار کریں اور آخر میں شہد ملا کر یکجان کرلیں۔ خوراک: ایک تولہ ہمراہ دودھ صبح یا رات۔ فائدہ انتہائی طاقت ور ہے‘ پٹھوں اور اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔
قوت و شباب کیلئے:مغز اخروٹ‘ مغزفندق‘ مغز چلغوزہ‘ مغز پستہ‘ مغز بادام ہر ایک تین تولہ‘ افیون 9 ماشہ‘ گل بابونہ 9 ماشہ‘ چہار مغز چار تولہ‘ تمام ادویات کو کوٹ چھان کر سہ چند شہد خالص ڈال کر معجون بنالیں اور کسی روغنی برتن میں بند کرکے چالیس یوم غلہ گندم (گندم کی بوری یا بھرولے میں دفن کردیں)میں بند کردیں‘چالیس دن کے بعد نکال کر کام میں لائیں۔
مقدار خوراک: پانچ ماشہ سے سات ماشہ تک حسب برداشت۔
یقین کیجئے یہ بیماری قہر الٰہی ہے‘نسخہ لے لیجئے!
سوزاک‘ نیا ہو یا پرانا یہ نسخہ بے حد مفید ہے: ھوالشافی: طباشیر‘ دانہ الائچی کلاں‘ ست بہروزہ‘ کباب چینی‘ ہر ایک چھ ماشہ‘ چینی دو تولہ‘ سب کو باریک کوٹ چھان کر باریک کرلیں۔ روغن تھوڑا سا ملا کر کھرل کریں۔ پھر چینی کے برتن میں محفوظ کرلیں۔ خوراک: دو ماشہ صبح‘ دو ماشہ شام ہمراہ دودھ۔ پرہیز: گرم اور خراش پیدا کرنے والی اشیاء مثلاً سرخ مرچ‘ تیز اور گرم مصالحہ دار غذائیں‘ ترشی اچار‘ چٹنی‘گوشت‘ انڈے‘ کباب‘ چائے‘ مٹھائیاں‘ تیل سے بنی اشیاء سے۔ ہمیشہ زود ہضم اور ٹھنڈی اشیاء مثلاً دودھ‘ ڈبل روٹی یا دودھ چاول‘ فرنی‘ جَو کا دلیہ‘ مونگ کی کھچڑی‘ کدو‘بھنڈی وغیرہ استعمال کریں۔ لگانے کیلئے مرہم: رال‘ کتھہ سفید‘ کافور ہر ایک چھ ماشہ‘ رسونت کیسر تین ماشہ‘ روغن گل پانچ تولہ‘ افیون ایک ماشہ‘ سفوف تیار کرکے روغن گل میں شامل کرکے کھرل کریں تاکہ مرہم بن جائے‘ زخم پر لگائیں۔ قارئین یقین کیجئے یہ بیماری قہرالٰہی ہے‘ اکثر گناہ کبیرہ کا نتیجہ ہوتی ہے۔ علامات: پیشاب کی نالی میں جلن اور درد ہوتا ہے‘ پھر پیپ بننے لگتی ہے‘ بیماری بڑھنے سے جوڑوں میں درد‘ نلوں کی سوزش اور پیشاب میں رکاوٹ آجاتی ہے۔
پیشاب زیادہ آتا ہو تو: ھوالشافی: معجون فلاسفہ‘ مغز پستہ‘ شہد خالص ہرچیز کو برابر وزن میں لے کر ملالیں۔ (پستہ کو کوٹ کر ملائیں)۔ خوراک: ایک تولہ صبح و شام۔ فوائد: بفضلہٖ تعالیٰ کمزوری مثانہ‘ کثرت پیشاب کیلئے مفید ہے اور ذیابیطس کیلئے دیتا ہوں تو ایک رتی کشتہ زمرد ہمراہ دیتا ہوں‘ کبھی کبھی تلسی کے پتے اور کالی مرچ گھوٹ کر پئیں جو کہ بہت مفید ہے۔ (غلام سرور خان‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 907 reviews.