Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اٹھارہ سال سے برباد ہورہی تھی! علامہ لاہوتی نے بچالیا

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت جی السلام علیکم! 18 سال پہلے مجھ پر شدید کالاجادو کرکے میرے اوپر جنات چھوڑے گئے تھے جسکی وجہ سے میں بہت زیادہ بیمار رہنے لگی تھی‘ ہر بیماری‘ کالا یرقان‘ گلے میں کینسر تک پورے جسم میں درد‘ ٹانگوں میں درد‘ سر میں شدید درد‘ بخار‘ جسم میں تھکاوٹ رہتی ہے‘ دل گھبراتا ہے‘ جسم کانپتا ہے‘ رونےکو دل کرتا ہے‘ بہت غصہ آتا ہے‘ پورے جسم پرکوئی چیز جلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے‘ کبھی کوئی تھپڑمارتا ہے اور کبھی کوئی گلہ دباتا ہے‘ جنات مجھے تنگ کرتے ہیں‘ نہ مجھے سونے دیتے ہیں نہ مجھے نیند آتی ہے‘ حقیقت میں سب حیوان ہمارے گھر میں موجود ہیں‘ لال بیگ‘ لمبی ٹانگوں والے کیڑے‘ جب  میں سو جاتی ہوں آکر  میری ٹانگوں پر بیٹھ جاتے ہیں‘ پھر میں چیخ مارتی ہوں‘ سب اٹھ کربیٹھ جاتے ہیں‘ نیند میں کرنٹ لگتا تھا‘ چوہا میرے اوپر اچھلتا تھا‘ چارپائی کے نیچے سےکوئی تھپڑ مارتا تھا‘ بہت جسمانی ادویات کھائیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ پھر میں نے روحانی علاج کروانا شروع کردیا علاج سے پہلے مجھے خواب میں کچا گوشت‘ گوبر‘ پاخانہ نظر آتے تھے‘ خواب  میں سب حیوان مجھ پر حملہ آور ہوتے تھے‘ بھینس ٹکر مارتی ہے‘ کتے کپڑے پھاڑ دیتے‘ خواب میں مگرمچھ میرے پیٹ کے اندر محسوس ہوتا‘ ہمارے گھر میں جنات ہیں اور مجھ پر بھی بیماریاں لگانے والی جناتی مخلوق چھوڑی ہوئی ہے میرے بچے جوان‘ بہت لڑائی کرتے‘ بچوں کو بھی نیند نہیں آتی اور میرا شوہر جو بھی کاروبار کرتا تھا اس  میں نقصان اٹھاتا‘ ہمارے کاروبار میں بندش لگی ہوئی اور میرے جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں‘ ٹانگوں میں بے چینی ہوتی ہے جسم  میں جھٹکے لگتے‘جب مجھ پر جادو ہوا  تھاتب میرے بال بھی کٹے تھے پھر میں نے روحانی علاج شروع کردیا لیکن مکمل علاج کہیں سے بھی نہیں کروایا کیونکہ پیسہ بہت برباد ہورہا تھا دور بھی تھا‘ پھر خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ مجھے عبقری رسالہ ملا پڑھ کربہت خوشی ہوئی دل کو بھی سکون ملا۔ میں نے اس میں سے علامہ لاہوتی پراسراری صٓاحب کا بتایا ہوا اسم یاقہار پڑھنا شروع کردیا‘ صبح و شام گیارہ مرتبہ درودشریف اول و آخر کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ یاقہار پڑھا اور باقی سارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ اس سے مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ جو جانور اور حیوان مجھ پر حملہ کرتے تھے وہ مجھے مرتے ہوئے دکھائی دینے لگے‘ جو جانور اور حیوان مجھ پر چھوڑے ہوئے تھے وہ مجھے دشمنوں کے گھروں میں نظر آنے لگے۔ جو جنات انسان کے روپ میں مجھے پکڑتے تھے وہ مجھے جیل میں نظر آنے لگے‘ جیل کے اندر سے بھی مجھے پکڑنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ناکام رہے‘ ابھی بھی میرے دشمن کبھی مجھ پر میرے بچوں پر اور میرے شوہر پر جادو کرواتے رہتے ہیں جب جادو ہوتا ہے تب مجھے پتہ چل جاتا ہے‘ میں نے گھر میں یاقہار کے تعویذ بھی لگائے ہوئے ہیں قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کرتی ہوں‘ صبح و شام سورۂ یٰسین اور منزل پڑھتی ہوں‘ عبقری رسالہ اب ہرماہ لازم پڑھتی ہوں۔یَاقَہَّارُ کا وظیفہ 35 لاکھ مرتبہ کرلیا ہے‘ وظیفہ ابھی جاری ہے‘ جب سے یاقہار والا وظیفہ شروع کیا ہے خواب میں بارباردیکھتی ہوں کہ ہمارے گھر سے بہت سارے تعویذ نکلتے رہتے ہیں‘ خواب  میں ہمارے گھر سے گڑیا بھی کافی ساری نکلی ہیں‘ ہم سب گھر والے بیمار رہتے تھے۔ اب الحمدللہ کافی فرق ہے‘ اللہ تعالیٰ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی زندگی میں برکت عطا فرمائے۔ آمین! (پوشیدہ‘ کوہاٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 929 reviews.