Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موتیا ختم! آنکھ ایسی روشن جیسے چودہویںکا چاند

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

میں اپنے ذاتی تجربہ شدہ چند ٹوٹکے عبقری رسالے کے لاکھوں قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘ اس سے پہلے بھی میں اپنے تجربات لکھتا رہتا ہوں تاکہ انسانیت کی خدمت کے ذریعےاپنے اوراپنی نسلوں کے لئے دعائوں کا ذخیرہ اکٹھا کروں۔
یورک ایسڈ سے پریشان افراد کے لئے
اگر جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہو جائے تو یہ نسخہ استعمال کریں اور مجھے دعائیں دیں۔ھو الشافی :پھٹکڑی خام(پھول کی ہوئی نہ ہو) 10 گرام ، کباب چینی100 گرام لے کر آپس میں پیس کر محفوظ کر لیں۔اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہےکہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہو گی‘ یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں۔ اگر اس کے ساتھ ڈنڈی نہ ہو تو ہر گز نہ خریدیں۔ اس نسخہ کا کئی امراض میں فائدہ پایا ہے جیسے ناک اور سانس کی الرجی میں بہت مفید ہے‘ مگر یور ک ایسڈ کے لئے یہ نسخہ بہت اکسیر ہے۔ اس نسخہ سے کئی مریضوں کا یورک ایسڈ بہت کم وقت میں ٹھیک ہو چکا ہے۔
دو قطروں سے سفید موتیا کا علاج
میرے ایک جاننے والے صاحب کی آنکھ میں موتیا ابتدائی مراحل میں تھا‘ میں نے انہیںیہ نسخہ استعمال کروایا۔ چند دن کےاستعمال سے ان کا موتیا ختم ہو گیا۔زیتون کے تیل میں عمدہ کافور25گرام باریک کر کے مکس کر لیں‘ دو قطرے رات سوتے وقت ڈالیں۔ ان کی آنکھ بغیر آپریشن کے ٹھیک ہو گئی۔ اب ان کی آنکھ ایسے چمکتی ہے جیسے چودہویں کا چاند چمکتاہے۔یاد رہے جب کالا موتیا پک چکا ہویاآنکھ کا آپریشن ہوا ہو تو یہ نسخہ استعمال مت کریں۔
دانت درد اورکیڑا لگنے کا آزمودہ حل
میرے دانت میں کیڑا لگا تھا‘ یہ نسخہ استعمال کرنے سے آرام ملا۔لہسن کا چھلکا اتار کر جتنا حصہ کیڑے والے دانت میں آسکتا ہے سو تے وقت اس میں رکھ کر سو جائیں‘ بو ناگوار ہو گی لیکن فائدہ بہت کمال ہے۔ اس کے ساتھ مسوا ک بھی استعمال کر یں ‘ میں نے کیا تو چند دنوں میں میری تکلیف رفع ہو گئی اور آج تک مجھے وہ تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 986 reviews.