Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر مسائل کی آماجگاہ تھی آج امن کا گہوارہ!

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہم سب گھر والے آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہیں‘اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو جزائے خیر عطا فرمائے ‘آمین !۔جس طرح آپ لوگوں کے لئے آسانی اور خیر کا ذریعہ بنے ہوئےہیں اس کی مثال کہیں اور نظر نہیں آتی۔تسبیح خانہ اور آپ سے جڑنے کے بعد غموں سے نجات ملی ہےا ور خوشیاں نصیب ہوئی ہیں۔
آپ کے تعارف اور نسبت سے پہلے گھر کا ہر فرد کسی نہ کسی مسئلے اور بیماری میں مبتلا تھا۔ایک بیماری ختم ہونے کا نام نہیں لیتی تھی کہ دوسرے آجاتی تھی۔ان بیماریوں کی وجہ سےآئے دن ہسپتالوں کے چکر کاٹتے رہتے تھے۔اللہ سے مانگتے تھے کہ کسی طرح ہماری یہ پریشانیاں اور بیماریاں ختم ہو جائیں۔ میری ایک بیٹی کو کافی عرصہ سے تھائی رائیڈ کا مسئلہ تھا جو کسی بھی دوا سے ٹھیک نہیں ہورہا تھا اور ڈاکٹر اس کا حل آپریشن ہی بتاتے تھے ‘مگر میری بیٹی آپریشن کے لئے راضی نہ تھی ۔ ایک مخلص کے ذریعے آپ سے اور عبقری سے تعارف ہوا ۔ عبقری رسالہ پڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ کس طرح مخلوق آپ سے فیض پارہی ہے‘اپنے دکھ درد اور مشکلات ٹلوا رہی ہے۔اس کے بعد بس یہی تمنا تھی کہ کسی طرح آپ سے ملاقات ہو جائے مگر بارہا کوشش کی ملاقات کے لئے ٹوکن نہ مل سکا۔ہم مایوسی کا شکار ہونا شروع ہو گئے تھے۔آخر اللہ تعالیٰ نے ہماری یہ مشکل بھی آسان کر دی اور آپ سے ملاقات کے لئے ٹوکن بھی مل گیا۔آپ سے مسائل اور بیماریوں کا ذکر کیا تو آپ نے روحانی اعمال دئیے اور پھر بیٹی کو دم بھی کیا۔الحمدللہ آپ سے ملاقات کا ایسا فیضان ملا کہ ہمارے دکھ درد ختم شروع ہو گئے۔گھر سے بیماریاں اور مسائل ختم ہونے لگے۔جب بیٹی کو تھائی رائیڈ کا مسئلہ تھا تھوڑے ہی عرصہ میںاس کی حالت بہتر ہونے لگی اورآخر بغیر کسی آپریشن کے اسے مرض سے نجات مل گئی اور آج وہ صحت مند زندگی گزار رہی ہے۔ہم اللہ کا جتنا شکر ادا کرے کم ہے کہ آپ جیسی نیک ہستی کا ساتھ نصیب ہوا اور ہمیں اللہ تعالیٰ کے قریب کرنے کا ذریعہ بنے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 017 reviews.