تیسرے دن کے بخار کا خاتمہ
اگر کسی کو تیسرے دن کا بخار چڑھتا ہو اور درمیان کے ایک دن بخار نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے پاک روئی لے کر سات بار سورہ فاتحہ باوضو پڑھ کر روئی پر دم کرکے مریض کے دائیں کان میں لگادیں اس کے بعد دوبارہ سورہ فاتحہ پانچ بار پڑھ کرروئی پر دم کریں اور مریض کے بائیں کان میں لگادیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بخار ختم ہوجائے گا اور مریض تندرست ہوجائے گا۔
ہرقسم کے ہتھیار سے حفاظت
جو شخص ان آیات کو صبح نماز فجر کے بعد ایک مرتبہ اور بعد نماز عشاءایک بار پڑھے گا وہ ہر قسم کے ہتھیار کی مار سے محفوظ رہے گا وہ آیات مبارکہ یہ ہیں:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ لَقَد جَآئَ کُم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم عَزِیر عَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَئُ وف رَّحِیمo فَاِن تَوَلَّو افَقُل حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ط عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العظِیمِ o (توبہ 129,128)
حمل کی حفاظت کیلئے
اگر کسی عورت کا حمل قائم نہ رہتا ہو اور بار بار گرجاتا ہو تو اس کی حفاظت کیلئے مندرجہ ذیل آیات و کلمات باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے عورت کے گلے میں ڈال دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ حمل قائم رہے گا۔ وہ آیات یہ ہیں:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ اِن کُلُّ نَفسٍ لَّمَّا عَلَیھَا حَافِظ o فَاللّٰہُ خَیر حٰفِظًا وَّھُوَاَرحَمُ الرّٰحِمِینَ o اَللّٰھُمَّ احفِظَ حَملَ ھٰذِہِ المَراَةِ جَمِیعِ الاٰفَاتِ بِحَقِّ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُولُ اللّٰہِ ط
اٰمِین۔اٰمِین۔اٰمِین۔
ظالم سے حفاظت کیلئے
اگر کسی کو ظالم شخص سے نقصان کا اندیشہ ہو ‘اس کے نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے بلا تعداد بغیرگنتی کے کثرت سے یہ کلمات پڑھیں۔ ان کلمات کے پڑھنے کیلئے وضو بھی ضروری نہیں ہے بغیر وضو بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ظالم ہر ہر قدم پر ناکام ہوگا اور ذلیل و خوار ہوکر پیچھا چھوڑ دے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
اَللّٰھُمَّ اکفِنَاہُ بِمَا شِئتَ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَجعَلُکَ فِی نُحُورِھِم وَنَعُوذُ بِکَ مِن شُرُورِ ھِم۔
گاڑی کا حادثات سے بچائو
اگر گاڑی کے پرزے ٹوٹ جاتے ہوں یا گاڑی بار بار ٹکراتی ہو یا گاڑی بار بار اُلٹ جاتی ہو یا قابومیں نہ رہتی ہو یا بریک فیل ہوجاتے ہوں تو اس کیلئے مندرجہ ذیل الفاظ باوضو لکھ کر سامنے والے شیشہ کے اوپر ٹیپ یا گوند سے چپکا دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اللہ کی رحمت سے گاڑی ہر قسم کے حادثات سے محفوظ ہوجائے گی۔ وہ الفاظ یہ ہیں:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
اَللّٰہُ حَافِظِی اَللّٰہُ نَاصِرِی
اَللّٰہُ نَاظِرِی اَللّٰہُ مَعِی
لڑکے‘ لڑکی کی شادی
گزشتہ دور میں لڑکے لڑکی کی شادی کوئی مسئلہ نہ تھا کیونکہ باہمی طور پر خاندان میں شادیاں ہوتی تھیں لیکن اب اچھا رشتہ تلاش کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
اس کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ بالغ ہوتے ہی لڑکی کا رشتہ کردیا جائے۔ شادی کیلئے یہ عمل بہت کامیاب ہے:
اول ایک لاکھ 25 ہزار بار آیت کریمہ کا ختم کیا جائے بہت سے لوگ مل کر پڑھ لیں یا ایک ہی فرد تھوڑا تھوڑا کرکے مکمل کرلے دونوں طرح درست ہے۔
پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی پڑھنے بیٹھیں باوضو ہوں‘ الفاظ صحیح ادا کریں‘ تعداد صحیح ہو اور آیت کریمہ شروع کرنے سے قبل ہر شخص نماز والا درود شریف گیارہ بار پڑھے اور جب پڑھنا ختم کریں اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ پہلے دن جتنی مقدار میں پڑھا ہے اس کو کسی کاغذ پر لکھ لیں جب تعداد ایک لاکھ 25 ہزار ہوجائے تو پڑھنا ختم کردیں۔
ایک لاکھ پچیس ہزار سے تعداد نہ زیادہ ہو نہ کم ہو بلکہ پوری تعداد ہو۔آیت کریمہ یہ پڑھنی ہے:۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِینَ ط جب سوا لاکھ مرتبہ آیت کریمہ کی تعداد مکمل ہوجائے تو اس کے بعد سوا لاکھ مرتبہ یَالَطِیفُ کا ختم کریں چند افراد مل کر پڑھ لیں یا ایک ہی شخص (مرد ہو یا عورت) پڑھ لے جب بھی پڑھنا شروع کرے اول درود شریف گیارہ بار پڑھے اس کے بعد یَالَطِیفُ پڑھنا شروع کرے اور جب پڑھنا ختم کرے گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھے جب سوا لاکھ کی تعداد پوری ہوجائے پھر لڑکا یا لڑکی خود یا گھر کا کوئی بھی فرد روزانہ اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد گیارہ سو بار یَالَطِیفُ پڑھے پھر آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک کرے جب تک شادی مکمل نہ ہوجائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد شادی ہوجائے گی۔
روزی میں فراخی کے واسطے
جس شخص کی روزی تنگ ہو اور گھر میں کھانے اور خرچ کی پریشانی رہتی ہو اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ ان کلمات کو ایک سو بار پڑھ لیا کرے۔ انشاءاللہ روزی میں فراخی پیدا ہوگی اور رزق زیادہ تعداد میں ملے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
یَادَآئِمَ العِزِّ وَالمُلکِ وَالبَقَائِ یَاذَالجَلَالِ وَالجُودِ وَالفَضلِ وَالعَطَائِ یَا وُدُودُ ذُوالعَرشِ المَجِیدُ یَافَعَّالُ لِّمَا یُرِیدُ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 601
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں